Tag: IMF

  • خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

    خام تیل کی قیمتیں آئندہ سال بھی کم رہنے کا امکان

     نیو یارک : انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں جاری کمی سے عالمی معیشت میں بہتری آنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آئندہ سال بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

    قیمتوں میں کمی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بنےجس سے عالمی معاشی شرح نمو میں صفر اعشاریہ سات فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے۔

    خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کی معاشی شرح نمو میں بہتری کی توقع ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں جون دوہزار چودہ سے اب تک پینتالیس فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آئی ایم ایف کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک معاشی دباؤ کا شکاررہیں گے۔

  • پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    پاکستان درست معاشی راہ پر گامزن ہے، موڈیز

    کراچی: موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی مثبت جائزہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت درست راہ پر گامزن ہے۔

    عالمی ریٹینگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے لیا گیا پاکستان کا معاشی جائزہ مثبت رہا، آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی جب کہ ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا جو کہ روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنے گا۔

     آئی ایم ایف سے رقم ملنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے دو اقسا کا اجراء سے روپے کی قد میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایا کاری میں کمی سے پیدا ہونے والے خدشات میں بھی کمی آئے گی ۔

  • آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    آئی ایم ایف سےپاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    دبئی: انٹرنینشل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

     آئی ایم ایف کےواشنگٹن میں ہونےوالے ایگزیکٹو بورڈکےاجلاس میں دی گئی، وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نےتصدیق کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ آئی ایم ایف نےپاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئےستمبردوہزار تیرہ میں چھےارب ستر کروڑ ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی تھی۔پاکستان چار قسطوں میں اب تک آئی ایم ایف سےدو ارب بیس کروڑ ڈالر وصول کرچکا ہے۔۔ذرائع کے مطابق حالیہ ایک ارب دس کروڑ ڈالر تین روز میں پاکستان کو ملنےسے ملکی زرمبادلہ کےذخائر پندرہ ارب ڈالرتک پہنچ جائینگے۔

  • آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس 17دسمبر کو ہوگا

    آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس 17دسمبر کو ہوگا

    کراچی: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کے ایگزیکیٹو بور ڈ کا اجلاس سترہ دسمبر کو ہوگا،اجلاس میں پاکستان کیلئے پچپن کروڑ ڈالر کی دو اقساط کی منظوری متوقع ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا اجلاس میں سترہ دسمبر کو واشنگٹن میں ہوگا۔وزارت خزانہ زرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کےلیے پچیپن کروڑ ڈالر کی دو اقساط کی منظوری کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف سے رقم ملنے پر زرمبادلہ ذخائر پندرہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا امکان ہے۔

  • آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیاب،ایک ارب10کروڑ ڈالرملنےکاامکان

    آئی ایم ایف سےمذاکرات کامیاب،ایک ارب10کروڑ ڈالرملنےکاامکان

    کراچی: آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت کو دو اقساط میں ایک ارب دس کروڑ ڈالرزملنےکاامکان ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے سے مذکرات دبئی میں ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کی،مذکرات میں حکومت نے چوتھا اور پانچواں معاشی جائزہ پیش کیا اور گفت و شنید کامیابی سے ہم کنار ہوئی، جس کےبعد آئی ایم ایف سے پچپن کروڑ ڈالرز کی دو اقساط ملنے کا امکان ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا آئی ایم ایف نےمعاشی جائزے پراطمینان کا اظہار کیا۔ دو اقساط پر مشتمل ایک ارب دس کروڑ ڈالرز کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کے بورڈ کے اجلاس میں دی جائے گی۔

  • دبئی میں پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آغاز

    دبئی میں پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات کا آغاز

    دبئی: آئی ایم ایف اورپاکستان  کے درمیان پالیسی لیول کےمذاکرات دبئی میں شروع ہو گئے ہیں ،مذاکرات 9 نومبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کےمذاکرات دبئی میں شروع ہو گئےہیں،پالیسی لیول مذاکرات میں آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کا چوتھا اور پانچواں جائزہ مکمل کرے گا۔

    مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے لئے قانون سازی اور چیئرمین نیپرا کی تعیناتی میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    نجکاری پروگرام پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ پاکستانی حکام نے او جی ڈی، سی ایل کے شیئرز کی فروخت رواں ماہ مکمل ہونے اور آئندہ جون تک اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی: ٹریڈنگ کے دروان کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پر پہنچ گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرلی ۔

    او جی ڈی سی ایل کی نجکاری اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی دیکھی گئی۔

    ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تیس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کراس کرگیا۔

    اسٹاک امارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی اتار چڑھاؤ میں کمی سے غیر ملکی سرمایہ کار بھی اسٹاک مارکیٹ میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں۔

  • پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے دبئی میں ہوں گے

    پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے دبئی میں ہوں گے

    دبئی: آئی ایم ایف سے دو اقساط کے حصول کیلئے پالیسی مذاکرات کا آغاز آج سے دبئی میں ہوگا ۔ پاکستانی وفد کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

    آئی ایم ایف سے دو اقساط کے حصول کیلئے حکومت نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں جو آٹھ نومبر تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

    اس ضمن میں حکومت نے آئی ایم ایف کو رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ حکومت نے بجلی کی سبسڈی میں ستائس ارب روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ تیسس پیسےسرکلر ڈیٹ ٹیکس اورایک روپے پانچ پیسے فی یونٹ ایکولائزیشن سرچارج بھی عائد کر دیا ہے۔

    دوسری جانب او جی ڈی سی ایل کی نجکاری پر اپوزیشن کے اختلاف پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

  • پاک آئی ایم ایف مذاکرات،نجکاری پلان کا جائزہ لیاجائیگا

    پاک آئی ایم ایف مذاکرات،نجکاری پلان کا جائزہ لیاجائیگا

    اسلام آباد: پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دبئی میں جاری ہیں ۔ آئی ایم ایف پاکستان کے نجکاری پلان کا جائزہ آج لے گا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت سات نومبر تک جاری رہے گی۔

    مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور نجکاری کمیشن کے سربراہ محمد زبیر بھی شامل ہیں۔پاکستانی وفد آئی ایم ایف کو او جی ڈی سی ایل ، حبیب بینک، اے بی ایل ، پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق معاشی اہداف پورے ہونے کی صورت میں دسمبر میں آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر جاری کرے گا

  • پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات انتیس اکتوبر سے دبئی میں ہونگے

    پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات انتیس اکتوبر سے دبئی میں ہونگے

    اسلام آباد: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا دور انتیس اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا ۔مذاکرات دبئی میں انتیس اکتوبر سے سات نومبر تک جاری رہیں گے ۔

    ان مذاکرات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کے مشن برائے پاکستان کے سربراہ جیفری فرینکس اپنے اپنے وفد کی صدارت کریں گے۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیےحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے بلوں سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیاہے۔

    حکومتی معاشی اقدامات تسلی بخش ہونے کی صورت میں توقع ہے کہ دسمبر میں آئی ایم ایف پاکستان کو منظور شدہ قرض کی دو اقساط یکمشت  جاری کر دے گا۔ جس کی مجموعی مالیت ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہوگی۔