Tag: IMF

  • سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق سیاسی صورت حال کے باعث تین اہم ٹرانزیکشن تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے ملک کو دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ نہ مل سکا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات پر وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث تین ٹرانزیکشن تاخیرکا شکار ہوئیں، جن میں سکوک بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف کے قسط اور او جی ڈی سی ایل کی نجکاری شامل ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کسی بھی ملک کو ایک ارب ڈالر ترقیاتی کاموں کیلئے فراہم کرسکتا ہے اور بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہرممکن مدد کی جائے گی، انھوں نے پاکستان کو بھاشا ڈیم کیلئے مقامی وسائل کو بروکار لانے کی ترغیب بھی دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارِ افسوس بھی کیا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ بینک کانفرنس میں بھاشا ڈیم کو سرمایہ کاروں کیلئے پیشکش کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرضے سالانہ دے رہا ہے۔

  • چینی صدر کے دورے کی  منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    چینی صدر کے دورے کی منسوخی پرموڈیز کا اظہار تشویش

    اسلام آباد:بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ موڈیز کے مطابق چینی صدر زی جن پنگ کا دورہ منسوخ ہونے سے چین کی جانب سے ملنے والی امداد اور معاشی معاہدے متاثر ہونگے۔

    موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان میں جاری آئی ایم ایف پروگرام متاثر ہو سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اگرحکومت کو آئی ایم ایف کی جانب سے مزید قرض کی مزید اقساط نہیں ملیں تو حکومت مالی مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرلیا، ترجمان

    اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے احکامات پر عمل کرلیا، ترجمان

    کراچی: دنیا بھر میں ہر ملک کا مرکزی بینک خودمختارہوتاہےلیکن پاکستان میں حقائق برعکس ہیں۔ اسٹیٹ بینک حکومت کی ہدایات پر عمل کرےنہ کرےمگرآئی ایم ایف کے ہدایات پرعمل پیرا نظرآتا ہے۔اس بات کا اعتراف  اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے خود میڈیا سے بات چیت کے دروان کیا۔

    اسٹیٹ بینک ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مرکزی بینک کو کارکردگی میں بہتری کیلئے کچھ احکامات  دیئے تھے، ان میں  سےتین پر عمل درآمد کرلیاگیا ہے۔

    ان احکامات میں بینکوں کی رسک مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل، مانیٹری پالیسی سے متعلق اسٹیٹ بینک بورڈ کے اجلاس کےمنٹس کی اشاعت اورمانیٹری پالیسی پر مشاورت کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل شامل ہیں۔

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کےلیے رسک مینجمنٹ سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوکام کررہی ہے۔

  • آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی شرط عائد کردی

    آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی شرط عائد کردی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے نے قرض کی نئی قسط کیلئے بجلی کی قیمتوں میں چارفیصد اضافے کی شرط عائد کردی۔ایک طرف تو آزادی اورانقلاب مارچ کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفےکی مانگ ہےتودوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی قرض کی نئی قسط کیلئےبجلی کی قیمت میں چار فیصد اضافے کی شرط لگادی۔

    حکومت کو امید تھی کہ مذاکرات میں اس شرط سے چھوٹ حاصل کرلے گی مگر ایسا نہ ہوسکا۔آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات بےنتیجہ رہے۔ مزید مذاکرات واشنگٹن سےوڈیو لنک سے ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے پاکستاں کو باور کرادیا ہےکہ جب تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھے گی میٹنگ نہیں ہوگی۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک میں عوام جہاں بجلی گیس کے بل دینے کوتیار نہیں وہاں بجلی مزیدمہنگی کرنا حکومت کیلئے سیاسی خودکشی ثابت ہوگی۔دوسری جانب اضافہ نہ کیا تو قرض کی قسط ملنے میں مزید تاخیرہوسکتی ہے۔

  • پاکستان کی معاشی کارکردگی اطمینان بخش ہے،۔آئی ایم ایف

    پاکستان کی معاشی کارکردگی اطمینان بخش ہے،۔آئی ایم ایف

     اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات میں پیش رفت اطمینان بخش قراردےدی۔ تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی کے باعث مذاکرات مکمل نہ ہوسکے.عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو تو اطمینان بخش قرار دے دیا مگر وزیر خزانہ کی قبل زا وقت واپسی کے باعث مذاکرات مکمل نہ ہوسکے ۔

    مذاکرات اب واشنگٹن سے وڈیو لنک کے زریعے ہونگے, معاشی جائزے کے اختتام پر جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات میں پیش رفت اطمینان بخش ہے ,آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینکس کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو اضافےکی جانب گامزن ہے, رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ تین فیصد رہنے کی توقع ہے

  • دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

    دبئی :حکومت اورآئی ایم ایف میں مذاکرات آج سے ہونگے

     دبئی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سےدبئی میں ہورہاہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے دبئی میں ہورہے ہیں ۔مذاکرات میں گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہہ ماہی کا معاشی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی سبسڈی اور اضافے کا اطلاق نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائےجانے کا امکان ہے۔حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں بجلی اورگیس کی قیمتوں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

  • پی آئی اے فروخت کرنے والا کنسورشیم فیس کے ساتھ کمیشن بھی لے گا

    پی آئی اے فروخت کرنے والا کنسورشیم فیس کے ساتھ کمیشن بھی لے گا

     پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی کامیاب فروخت کیلئے بنایا گیا کنسورشیم پنتالیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے فیس کے ساتھ حکومت سے کمیشن بھی لے گا۔

    نجکاری کمیشن کے مطابق دبئی اسلامک بینک کی سربراہی میں بنائے گئے کنسورشیم کی فیس دیگر تمام بڈرزسے کم ہے۔ دبئی اسلامک بینک کا کنسورشیم تکنیکی لحاظ سے سب سے بہتر اورکم قیمت ہے۔

    معاہدے کے مطابق پی آئی اے کی کامیاب فروخت کیلئے کنسورشیم کو پنتالیس کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے اور قیمت کا ڈیڑھ فیصد بھی دیا جائے گا۔ اس کنسورشیم میں دبئی اسلامک بینک، ڈیلوئٹ آڈٹ فرم اور دیگربین الاقوامی مالیاتی کمپنیاں شامل ہیں۔

    آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے آئندہ سال جون تک کی ڈیڈ لائن دی ہے ۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن ہر مرحلہ مکمل طور پر شفاف رکھنا چاہتا ہے۔

  • مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی کا مطالبہ مسترد

    مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی کا مطالبہ مسترد

    آئی ایم ایف کا دباؤ کام کرگیاشرح سود میں کمی کا تاجروں کا مطالبہ اس باربھی مسترد۔ معاشی بہتری کےباوجوداسٹیٹ بینک نے آئندہ دوماہ کیلئےبنیادی شرح سود دس فیصد رکھنےکا اعلان کردیا۔

    ہفتےکوپریس کانفرنس میں گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نےرواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی اورآئی ایم ایف کی شرط پوری کرنےکیلئےبورڈاجلاس کی کارروائی کےمنٹس شائع کرناکااعلان کیا۔

    گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ جون میں ختم ہوئےمالی سال کی معاشی صورتحال پہلےسےبہتررہی مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرےسال دس فیصد سے کم رہی۔ رواں مالی سال مہنگائی بڑھنےکی شرح7.5سے8.5 فیصد کےدرمیان رہےگی۔

    گورنراسٹیٹ بینک نےبتایاکہ مالی سال2014 میں نجی شعبےکے قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو چھے سال کی بلند سطح پرپہنچ گئے۔

    اُن کاکہناتھاکہ ٹیکس اصلاحات سےبجٹ خسارےمیں کمی آئی۔تاہم ایف بی آرٹیکس وصولی کا2810ارب روپےکاہدف مشکل لگتاہے۔

    اشرف محمود وتھراکےمطابق معاشی اہداف میں بہتری سےروپے کی قدرمیں اضافہ ہوا۔۔نجکاری سےبیرونی کھاتے مزید بہتر اور کرنٹ اکاؤنٹ پردباؤکم ہوگا۔۔تاہم معاشی اصلاحات میں پیشرفت ضروری ہے۔

    گورنراسٹیٹ بینک کایہ بھی کہناتھاکہ توانائی بحران اورامن وامان کی غیرتسلی بخش صورتحال کےباوجود گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت نے4.1 فیصد کی شرح سےترقی کی۔