Tag: IMMIGRANT

  • کینیڈا: افریقی مہاجر نے پانچ ماہ میں 35 ڈالر کی لاٹری جیت لی

    کینیڈا: افریقی مہاجر نے پانچ ماہ میں 35 ڈالر کی لاٹری جیت لی

    اوٹاوا : کینیڈا میں مقیم افریقی مہاجر میل ہگ نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث پانچ ماہ کے دوران دو مرتبہ لاٹری کے ٹکٹ سے 35 ڈالر کی رقم جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کے شہر وینی پگ میں مقیم افریقی تارک وطن نے پانچ ماہ کے دوران دو مرتبہ علیحدہ علیحدہ لاٹری ٹکٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر کی رقم جیت لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 28 سالہ افریقی مہاجر میلہگ نامی شخص نے لاٹری ٹکٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر کی خطیر رقم انعام میں جیتی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے والے مغربی کینیڈا میں مقیم افریقی شخص نے کہا ہے کہ ’انعام میں جیتی گئی رقم کو اپنی تعلیم کے لیے استعمال کروں گا‘۔

    واضح رہے کہ مذکورہ افریقی مہاجر نے رواں برس اپریل ممیں 15 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیتی تھی، انعامی رقم نے میل ہگ نے اپنے اہل خانہ کو فلیٹ سے مکان می منتقل کیا تھا۔

    کینیڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ اگست میں قسمت کی دیوی افریقی مہاجر ایک مرتبہ پھر مہربان ہوئی اور میل ہگ نے 20 ڈالر سے خریدی گئی لاٹری سے 20 لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی۔

    میل ہگ کا کہنا ہے کہ ’میں ان پیسوں نے اپنا پیٹرول پمپ یا کار واش کا کاروبار کروں گا اور اسکول بھی جاؤں گا، مذکورہ رقم کو تعلیم کے لیے خرچ کرنا میرا بنیادی مقصد ہے۔

    افریقی مہاجر نے کہا کہ ’میں اپنی انگریزی اور بول کو بہتر کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ کوئی ہنر بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں جیسے بڑھئی (کارپینٹر) کا کام کرنا۔

  • جرمنی سے معاہدہ، اسپین تارکین وطن کو واپس لینے کے لیے راضی

    جرمنی سے معاہدہ، اسپین تارکین وطن کو واپس لینے کے لیے راضی

    میڈرڈ/برلن : جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ تارکین وطن سے متعلق اسپین اور جرمنی کا مؤقف وہی ہے جو یورپ کا ہے، متحد ہوکر کام کرنے سے یورپ اور یورپی عوام کا مستقبل مزید بہتر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی تارکین وطن کے معاملے پر جرمن چانسلر کا مؤقف ہے کہ جرمنی اور اسپین تارکین وطن سے متعلق بحران کو حل کرنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والا معاہدہ مہاجرین کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے گذشتہ روز اسپین کے وزیر اعظم سے ہسپانوی شہر شلوقہ میں ملاقات کی جہاں یورپ کو غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے درپیش پر مسائل پر گفتگو کی گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر سے ملاقات اور معاہدے کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی جانب سے جرمنی میں موجود ان تارکین وطن کو واپس لینے کے لیے آمادہ ہوگئے ہیں جو پہلے سے اسپین میں رجسٹرڈ ہیں۔

    جرمن چانسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کے معاملے پر اسپین اور جرمنی کا مؤقف وہی ہے جو یورپی یونین کا ہے اور ایسے متحد ہوکر امور انجام دینے سے یورپ اور یورپی عوام کا مستقبل مزید بہتر ہوگا۔

    خیال رہے کہ جرمنی سے معاہدے کے بعد اسپین پہلا ملک ہے جو جرمن میں موجود تارکین وطن کو واپس لینے کے لیے تیار ہوا ہے۔

  • امریکامیں غیرقانونی طور پرمقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی

    امریکامیں غیرقانونی طور پرمقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی

    واشنگٹن:امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی،اوباما نے ریپبلکنز کی مخالفت نظرکرتے ہوئے امیگریشن اصلاحات پرایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا،امریکی صدر کہتے ہیں اصلاحات کا مقصد تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    امریکی صدر براک اوباما نے امگریشن نظام میں اصلاحات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت امریکہ میں مقیم پچاس لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو بے دخل نہیں کیا جائے گا،صدر اوباما نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امریکی صدر نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیگریشن اصلاحات کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا امیگریشن سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، صدر اوباما نے کہا کہ امیگریشن اصلاحات قانونی ہیں لاکھوں افراد کو بےدخل کرنا حقیقت پسندانہ عمل نہیں۔

    صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیگریشن اصلاحات قانونی ہیں لاکھوں افراد کو بےدخل کرنا حقیقت پسندانہ عمل نہیں۔۔۔

    امریکی صدر کا اعلان سنتے ہی بڑی تعداد میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔