Tag: -implementation-of-sops

  • این سی او سی کی عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

    این سی او سی کی عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وفاق اور صوبوں کو عبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وفاق، صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان حکومت سمیت وزارت قومی صحت اور مذہبی امور کے نام مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور صوبےعبادت گاہوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کریں، وزارت مذہبی امور مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےکردار ادا کریں اور وزارت مذہبی امور ویکسینیشن آگاہی کیلئے علماکی خدمات حاصل کریں۔

    مراسلے کے مطابق وزارت مذہبی امور علما سے کورونا کیخلاف تعاون اور خطبہ نماز جمعہ مختصر رکھنے کی اپیل کرے جبکہ علما کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئےعوامی شعور اجاگر کریں۔

    این سی او سی نے وزارت مذہبی امورکو ہدایت کی کہ نماز جمعہ کے خطبات پرلائحہ عمل تیار کریں اور علما نماز جمعہ، مذہبی اجتماعات میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ عبادت گاہوں میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت دی جائے اور مساجدمیں نمازیوں کے ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کرایاجائے۔

    این سی او سی نے کہا صوبائی حکام مساجد، عبادت گاہوں میں قالین، دریاں نہ بچھانے دیں، عبادت گاہوں میں سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نمازیوں کے درمیان 6فٹ کاسماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

    مراسلے کے مطابق مساجد، عبادت گاہوں میں ہوا گزرنے کیلئے معقول انتظامات کئے جائیں، علمائے کرام کھلے مقامات پر نماز کا اہتمام کریں جبکہ مساجد،عبادت گاہوں پرایس او پیز پر حسب ضرورت نظر ثانی ہو گی۔

  • کورونا کیسز  میں اضافے پر لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ

    کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں دیگرمقامات کی تسلسل کےساتھ چیکنگ کریں ، حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کےدوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، شہریو ں کی زندگیوں کےتحفظ کےلئےہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے، بےا حتیاطی کےباعث کورونامریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ہوچکا ،شہری حکومتی ہدایات پرعمل کریں۔

    انھوں نے کیسوں میں اضافے کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن ، دیگرپابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوروناکی چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

  • کورونا کی دوسری لہر :  سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری

    کورونا کی دوسری لہر : سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر سرکاری دفاتر کیلئے حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں ہر ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کوروناکیسز میں اضافے کی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے سرکاری دفاتر میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے حکمنامہ جاری کردیا، جس میں سندھ سیکریٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاترمیں ماسک کااستعمال لازمی قراردیا گیا۔

    اس حوالے سے سیکریٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے تمام محکموں کو مراسلہ جاری کیا ، جس میں ہر ڈپارٹمنٹ میں کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد کیلئے فوکل پرسن مقررکرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حکمنامے میں ہدایت کی ہے کہ گریڈ18 کے افسران کو ہر محکمے میں فوکل پرسن مقرر کیا جائے جبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں سائلین کی آمدورفت بھی محدود کرنے کا حکم دیا۔

    خیال رہے پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویشناک ہونے لگی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید اٹھارہ افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد چھ ہزار آٹھ سو سڑسٹھ ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار تین سو تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں چودہ ہزار چھ سو چھیالیس مریض زیرعلاج ہیں۔