Tag: import duty

  • بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی مشکل آسان

    بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی مشکل آسان

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا کہنا ہے کہ 15ہزار یا اس سے کم مالیت کے اسمارٹ فونز کی درآمد پر سیلز اور انکم ٹیکس کی شرح پر کمی کردی گئی ، حکومت اسمارٹ فونز کی مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونزکی درآمد پر عائد ٹیکسز میں خاطرخواہ کمی ہوئی ، 15 ہزار یا اس سے کم مالیت کے اسمارٹ فونزکی درآمد پر سیلز ،انکم ٹیکس کی شرح پر کمی کی گئی۔

    ایف بی آر کا کہنا تھا کہ لوکل صنعتکارکیلئے بھی مارکیٹ میں حالات سازگار،موافق ہونے چاہئیں، حکومت اسمارٹ فونزکی مقامی پیداوارکی حوصلہ افزائی کرتی ہے، مشیرتجارت،ٹیکسٹائل،انڈسٹریز،سرمایہ کاروں کی کمیٹی کام کررہی ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تجاویزاسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ای سی سی میں لائی جائیں گی، تجاویز سےمتعلق حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری

    یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا، ایف بی آر کی جانب سے جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا۔

    ٹیکس قوانین کی (دوسری شق ) میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی، اب 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730 روپے کی جگہ 100 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔

    اسی طرح تیس ڈالر تک کی مالیت کے اسمارٹ فون پر 100 جبکہ 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200 روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔

  • تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 356 اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی

    تجارتی خسارے میں کمی کے لیے 356 اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی

    اسلام آباد: تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے حکومت نے کوششیں شروع کردیں اور اس ضمن میں حکومت نے 356 اشیا پر ڈیوٹی بڑھا دی گئی۔ ڈیوٹی بڑھانے سے درآمدی بل میں 2 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر جا پہنچا جس کے بعد حکومت نے درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں اضافہ کردیا۔

    غیر ضروری درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ڈیوٹی میں اضافے سے درآمدی بل میں 2 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے جبکہ اضافی ٹیکس وصولی میں 40 ارب روپے تک اس کے علاوہ ہے۔

    نئی پالیس کے تحت گاڑیاں، موبائل، فرنس آئل، ٹائرز پر زائد ٹیکسوں کا اطلاق ہوگا۔ الیکٹرانک کے سامان پر بھی ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے۔ درآمدی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • موبائل فونزسمیت مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد

    موبائل فونزسمیت مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد

    اسلام آباد: حکومت نے محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے مختلف اشیا پردرآمدی ڈیوٹی عائد کردی ہے جبکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    وفاقی دارالحکومت میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تجویز پر مختلف درآمدی اشیا پر ڈیوٹی عائد کی گئی۔

    اجلاس میں درآمدی سٹیل کی مصنوعات پرپندرہ فیصد، موبائل فونز پرفی سیٹ دوسو روپے، کولڈرول کوائلزاور پلیٹڈ شیٹس پربھی پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری سمیت اہم بجلی کے نجی کارخانوں کو کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں پانچ فیصد چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کا اطلاق آئندہ تین سال تک ہوگا۔

    اجلاس میں پاک ایران اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں کی منظوری گئی ہے جس کا مقصد منصوبوں سے حاصل ہونے والی گیس کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانا ہے۔