Tag: Important changes

  • ہتھنی کی ہلاکت : کراچی چڑیا گھر میں اہم تبدیلیاں متوقع

    ہتھنی کی ہلاکت : کراچی چڑیا گھر میں اہم تبدیلیاں متوقع

    کراچی : ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے حوالے سے کراچی کے چڑیا گھر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے عناصر پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں انتظامیہ کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کے باعث 17 سالہ ہتھنی نورجہاں کئی روز بے بسی کے عالم میں رہنے کے بعد چل بسی تھی۔

    ہتھنی کی ہلاکت کے بعد متعلقہ حکام بالا نے مزید نقصانات سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ تبدیلیاں مسلسل شکایات کی بنیاد پرکی جارہی ہیں، فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دینے والے 3ملازمین کو پہلے ہی زو میں تعینات کردیا گیا ہے۔

    ایسے افسران و عملے کو تلاش کیا جارہا ہےجو چڑیا گھر کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرسکیں، جانوروں کو دی جانے والی خوراک میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے بھی ٹیم لائی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور وزیربلدیات ناصرحسین شاہ بھی کراچی چڑیا گھر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

    متعلقہ اعلیٰ افسران کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ انتظامیہ کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ایک مہینے میں چڑیا گھر کی حالت زار کو درست کریں، لاہور چڑیا گھر کی مثال سامنے رکھتے ہوئے کراچی چڑیا گھر کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ہتھنی نورجہاں نے کراچی کےچڑیاگھر میں 14سال گزارے تھے، ہتھنی کی موت17سال تھی، اسے سال 2009میں تنزانیہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جب اس کی عمر تین سال تھی، اس وقت 4ہاتھیوں کو کراچی منتقل کرنے میں شہری حکومت کے4کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

  • سعودی وزارت حج کی عمرہ اور حج ویزہ فیس سے متعلق نمایاں تبدیلیاں

    سعودی وزارت حج کی عمرہ اور حج ویزہ فیس سے متعلق نمایاں تبدیلیاں

    ریاض : سعودی وزارت حج نے عمرہ اور حج ویزہ فیس سے متعلق نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جس کے مطابق45دن کے لیے عمرہ اور حج ویزہ کی فیس 300ريال مقرر جبکہ دوبارہ عمرہ کرنے جانے والوں پر دو ہزارریال کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ اور حج ویزہ میں نمایاں تبدیلیاں کردیں، پينتاليس دن کے لیے عمرہ اور حج ویزہ کی فیس تين سوريال مقرر کردی۔

     سعودی عرب نےعمرہ اور حج فيس مقرر کردی،45دن کے لیے عمرہ آن لائن ویزہ کی فيس300 ریال مقرر کردی ہے جبکہ دوبارہ عمرہ کرنے جانے والوں پر دو ہزار ریال کی شرط ختم کردی گئی۔

    تمام ادائیگیاں سعودی وزارت حج سسٹم کے تحت سو فيصد ایڈوانس کرنا ہوگی اور تمام ادائیگیوں پر پانچ فيصد ٹیکس بھی دینا ہوگا۔

    اس کے علاوہ زائرین کو مکمل ٹرانسپورٹ گروپ بس کی صورت میں فراہم کی جائے گی ہر جگہ گروپ کے ساتھ سفر کرنا لازمی ہوگا، انفرادی سفر کرنے پر فی کس1500 سے4000 سعودی ریال ادا کرنا ہوگا۔