Tag: Important information

  • ناخنوں کی رنگت کس بات کا پتہ دیتی ہے؟ اہم معلومات

    ناخنوں کی رنگت کس بات کا پتہ دیتی ہے؟ اہم معلومات

    ہمارے ناخن ہماری صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں، ویسے تو ناخنوں میں اکثر عمر بڑھنے سے تبدیلیاں آتی ہیں تاہم یہ تبدیلی اگر وقت سے پہلے نمایاں ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے ا ے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر کاشف احمد ملک نے ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے قیمتی مشورے اور نسخے سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ناخنوں کی اصل رنگت گلابی ہونی چاہیے، اگر وہ سفید ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو شوگر بھی ہوسکتی ہے اور اگر ناخنوں کی رنگت نیلی مائل ہو تو یہ بھی خطرناک بات ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ان کو آکسیجن کی کمی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اگر ناخن سفید ہوں تو اس کا مطلب کیلشئیم کی کمی ہے ایسا کچھ نہیں اس کی اصل وجہ ان کی گروتھ ہوتی ہے اور اس صورتحال میں اپنی شوگر ضرور چیک کرائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیلے ناخن کی پیلی رنگت جینیاتی وراثت یا ناخن کی عمر بڑھنے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، جس سے ناخن پیلا اور سخت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناخن کی رنگت میں یہ تبدیلی جسم میں کسی انفیکشن خصوصاً فنگس کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے ایک نسخہ بتایا کہ ایلو ویرا جیل، دودھ، ادرک کا پیسٹ اور بیسن کا پیسٹ بناکر ناخنوں پر لگائیں یہ چیز آپ کے ناخنوں کیلئے بہت مفید ہے اس عمل سے ناخنوں کی گروتھ ہوگی اور فنگس بھی نہیں لگے گا۔

  • آئی فون 13: ایپل کے نئے آئی فون میں نیا کیا ہے؟

    آئی فون 13: ایپل کے نئے آئی فون میں نیا کیا ہے؟

    کیلی فورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے مشہورِ زمانہ موبائل فون کا نیا آنے والا ماڈل آئی فون13 کے نام سے متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے۔

    اس نئے ماڈل کی خصوصیت یہ ہے کہ نیا ماڈل نہ صرف کم روشنی اور کم بیٹری میں بھی بہتر تصویر بناسکے گا بلکہ بیک گراؤنڈ نوئز کو بھی کم کرے گا۔ نئے ماڈل میں کیمرے کے لینز کا بہتر کیا گیا ہے۔

    صنعت کے معروف تجزیہ کار اور تسلسل کے ساتھ ٹیکنالوجی کی خبریں بتانے کرنے والے منگ چی کوؤ کے مطابق آئی فون13 پرو میکس میں ایک بہتر ایف/ 1.5 اپرچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔

    موجودہ آئی فون پرو میکس میں ایف1.6 کا ایک چھوٹا مین لینس ایپرچر ہے، لینس اپرچر کیمرے کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قبل ازیں افواہیں گردش میں تھیں کہ آئی فون13 میں1.8 ایف اپریچر والا کیمرہ استعمال کیا جائے گا۔

    مارکیٹ میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ آئی فون13 میں کیمرے کے علاوہ کوئی خاص تبدیلی نہیں کی جائے گی جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایف نمبر کا اپریچر اور سینسر کا سائز مل کر کم روشنی میں بھی بہتر پرفارم کرتے ہیں۔

    آئی فون کے حریف ہواوے اور شاؤمی نے بھی اپنے موبائل فون ماڈلز کے کیمرے بہتر کیے ہیں جس سے آئی فون کو مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ایپل کمپنی نے آئی فون13 سے ہیڈ فون اور چارجر نکال لیے تھے، ان ماڈلز کی چارجنگ کیلئے فون کے عقبی حصے میں ایک مقناطیسی چِپ نصب کی گئی ہے جو مطابقت رکھنے والے چارجرز سے جڑ کر فون کو چارج کرتی ہے۔

    فون کے ساتھ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کے سبب کمپنی کو متعدد ممالک میں اپنے ڈیلرز کی جانب سے شکایات بھی موصول ہوئیں۔ آئی فون13 میں چارجرز اور ہیڈ فون ہوں گے یا نہیں اس کے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    کمپنی کا مؤقف ہے کہ چارجر اور ہیڈ فون نہ دینے کا مقصد ماحولیات پر منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ ٹیکنالوجی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے اس فیصلے پر کھڑا رہے گا اور بہت امکان ہے کہ آئی فون13 کیساتھ بھی چارجر اور ہیڈفون نہ دیئے جائیں۔

    ایک رائے یہ بھی کہ ایسا کرنے سے کمپنی اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارے گی کیوں کہ اس کے حریف دونوں ایسسریز فراہم کر رہے ہیں جبکہ ایپل کو اس اقدام پر اپنے ڈیلر کی جانب سے شکایات کا بھی سامنا ہے۔

    ایپل نے گزشتہ سال اکتوبر میں آئی فون12 لانچ کیا تھا۔ اس کے 4 ماڈل مختلف قیمتوں پر متعارف کرائے گئے تھے۔ آئی فون12 میں بھی کم بیٹری کا استعمال کرتے ہوئے "فورکے” ویڈیو ایڈیٹنگ کے علاوہ تصاویر کی ریزو لوشن بڑھانے اور گرافکس سے بھرپور ویڈیو گیمز کھیلے جاسکتے ہیں۔

  • پیٹرول کی بچت کیلئے رہنما اصول، گاڑی مالکان کیلئے اہم معلومات

    پیٹرول کی بچت کیلئے رہنما اصول، گاڑی مالکان کیلئے اہم معلومات

    سفر میں پیٹرول کی کھپت کو کم کرنے کی ہر شخص کوشش کرتا ہے، یہ ڈرائیوروں کے گاڑی چلانے پر بھی منحصر ہوتا ہے، اب جبکہ سیاحت کا موسم شروع ہو رہا ہے اور لوگ گاڑیوں پر لمبی لمبی مسافتیں طے کریں گے، ایسے میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہم ذیل میں آپ کے لیے 9 نکات کا ذکر کرتے ہیں جن پرعمل کرتے ہوئے آپ لمبی مسافت کے دوران گاڑی میں پیٹرول کی کھپت کو کم کرسکیں گے۔

    کم وزن:

    کوشش کریں کہ گاڑی سے اضافی وزن اتار دیں، جس قدر زیادہ وزن ہوگا اسی قدر پیٹرول زیادہ خرچ ہوگا، نئی تحقیق کے مطابق ہر 45کلو وزن پر گاڑی 2 فیصد پیٹرول زیادہ خرچ کرنے لگتی ہے۔

    سپر پیٹرول کے لیے پیسے ضائع نہ کریں:

    اپنی گاڑی میں موجود گائیڈ بک سے رہنمائی لیں، کمپنی نے جو پیٹرول کہا ہو وہی استعمالکریں، سپر پیٹرول کے پیچھے پیسے ضائع نہ کریں۔

    مناسب رفتار:

    اگر آپ میدانی علاقے میں سفر کررہے ہیں تو گاڑی کی رفتار معتدل رکھیں، اس کے لیے آپ گاڑی میں ایسے آلات کی مدد لے سکتے ہیں جو زیادہ رفتار کی تنبیہہ کریں۔

    نئی تحقیق کے مطابق 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار معتدل رفتار ہے اس رفتار میں پیٹرول کی 10 سے 15 فیصد بچت کی جاسکتی ہے۔

    ٹریفک کے رش سے بچیں:

    ٹریفک رش میں پھنسنے سے گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرتی ہے، اس لیے اپنے آپ کو رش سے بچائیں۔

    سفر سے پہلے گاڑی چیک کرنا:

    سفر شروع کرنے سے قبل گاڑی کو اچھی طرح چیک کرلیں، انجن اور ہوا کا دباؤ وغیرہ سب درست ہونا چاہیے۔ اس سے آپ کی گاڑی پیٹرول کم خرچ کرے گی۔

    پیٹرول ٹینکی کا ڈھکن اچھی طرح بند کریں:

    سفر شروع کرنے سے قبل گاڑی کی پیٹرول ٹینکی کا ڈھکن اچھی طرح بند کرلیں۔ پیٹرول چونکہ ہوا میں اڑتا ہے اس لیے اس کا خیال کرنا چاہیے۔ اگر ڈھکن کھلا ہوگا تو انجن گرم ہونے کی صورت میں گاڑی پیٹرول زیادہ استعمال کرنے لگ جائے گی۔

    اے سی:

    ایئرکنڈیشنر سب سے اہم چیز ہے جو کار میں پیٹرول میں اضافے کا باعث بنتا ہے کیونکہ بیشتر ماہرین اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایئرکنڈیشنر چلانے سے پیٹرول کا استعمال 20 فیصد اضافہ ہوتا ہے کیونکہ جب کار دھوپ میں کھڑی ہوتی ہے تو ایئرکنڈیشنر کو نہ چلانا بہتر ہے۔

    شاہراہوں پر گاڑی چلاتے وقت کار ایئرکنڈیشنر بند کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ دینی چاہیے جس میں زیادہ سے زیادہ انجن کی کارکردگی کا استعمال ہوتا ہے کیونکہ ایئرکنڈیشنر ایسی سڑکوں پر گاڑی چلاتے ہوئے زیادہ پیٹرول خرچ کرتا ہے۔

    بریک اور سپیڈ کو کنٹرول کرنا:

    بریک کے استعمال کو کم کرنے اور تیز رفتاری کی مستحکم شرح برقرار رکھنے کی کوشش کریں، ایکسلریٹر کو سختی سے دبانے سے پرہیز کریں، اور زور سے بریک لگانے سے بھی گریز کریں کیونکہ کار کو آہستہ سے تیزی میں لانے سے پیٹرول زیادہ استعمال ہوجاتا ہے، اسی طرح اچانک رفتار بڑھانے سے بھی پیٹرول کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔