Tag: important meeting

  • وزیراعظم اور زرداری میں اہم ملاقات، کن خاص امور پر گفتگو ہوئی؟

    وزیراعظم اور زرداری میں اہم ملاقات، کن خاص امور پر گفتگو ہوئی؟

    سیاسی غیر یقینی کی موجودہ فضا میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری میں لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ سیاسی غیر یقینی کی صورتحال میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے اس ملاقات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات کے موع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے دو سیاسی بڑوں کی ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ معاشی استحکام کے لیے تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی اور باہمی تعاون سے معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    واضح رہے کہ منحرف ارکان اور میگا کیسز کے حوالے سے عدالتی فیصلوں کے بعد ن لیگ نے حکومت چھوڑنے کے لیے اتحادیوں سے ایک بار پھر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

     مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کی حکومت چھوڑنے کے لئے اتحادیوں سے پھر مشاورت

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشہ دو روز میں وزیراعظم آفس میں حکومتی اتحادیوں کی طویل میٹنگز ہوئی ہیں، جس میں اتحادیوں کی اکثریت نے حکومت سے نکلنے کی مشروط حمایت کی ہے۔

  • وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد، آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد، آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے،آصف زرداری اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کو گرانے کے مشن مین اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقاتوں میں تیزی آگئی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ملاقات بلاول ہاؤس لاہورمیں ہوگی، جس میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد،لانگ مارچ پرتبادلہ خیال ہوگا۔

    سابق صدر آصف زرداری اپوزیشن لیڈر کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیں گے۔

    دوسری جانب آصف زرداری کی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات بھی آج شیڈول ہے، جس میں آصف زرداری حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے سراج الحق سے تعاون مانگیں گے۔

    گزشتہ روز آصف زرداری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئےمختلف آپشنز پر مشاورت کی گئی اور پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کواعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔

  • افغانستان صورتحال: سول اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس طلب

    افغانستان صورتحال: سول اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: افغانستان پرسول اورعسکری حکام کا اہم اجلاس آج وزارت خارجہ میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے، وزیرداخلہ شیخ رشید وزیر دفاع پرویز خٹک،وزیر اطلاعات فواد چوہدری خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ قومی سلامتی کےمشیربھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائیگا،اجلاس میں اہم فیصلےبھی کیےجانےکاامکان ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث پاکستان میں تشویش بڑھتی جارہی ہے، ایک طویل جنگ جو خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہی ہے پاکستان کے لیے کئی چیلنجز کا باعث بنے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو افغانستان میں سپر پاورزکی کارروائیوں کے نتائج بھگتنا پڑے، فواد چوہدری

    پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا افغانستان سے براہِ راست تعلق ہوتا ہے،پڑوسی ملک میں جاری کشیدگی پاکستان کو دوبارہ ان خطرات سے دوچار کردے گی جس سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے بھاری جانی نقصان اٹھایا اور شدید معاشی اور سماجی اثرات برداشت کیے۔

    چار دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان نے افغانستان میں جاری لڑائی اور غیر ملکی فوجی مداخلت کی قیمت اٹھائی ہے جس کا براہِ راست اثر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معاشی ترقی پر ہوا۔ یہ اثرات سب کو معلوم ہیں اور انہیں یہاں دہرانا ضروری نہیں ہے۔ مغربی سرحد پر مزید کشیدگی کا مطلب یہ ہوگا کہ ملک کو بیک وقت ان اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنا پڑے گا جو اس کشیدگی کے نتیجے میں پیدا ہوں گے۔

  • سندھ میں گورنر راج کی گونج ، ایم کیو ایم پاکستان کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گی

    سندھ میں گورنر راج کی گونج ، ایم کیو ایم پاکستان کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کرے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اہم ملاقات کل ہوگی، جس میں وفد تاجروں کی جانب سے گورنر راج لگانے کی تجویز دے گا جبکہ دیگر معاملات بھی اٹھائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اہم ملاقات کل ہوگی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے جبکہ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،عامر خان، وسیم اختر ، امین الحق ودیگر شامل ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ملاقات میں کراچی سمیت سندھ شہری علاقوں کے مسائل رکھے جائیں گے ، ایم کیو ایم کراچی کے تاجروں کے مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کا وفد تاجروں کی جانب سے گورنر راج لگانے کی تجویز بھی دے گا جبکہ پولیس اور انتظامیہ کی تاجروں سے رشوت ، کاروبارسیل ،گرفتاریوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی ڈومیسائل ، بیڈ گورننس ،مردم شماری ، کوٹہ سسٹم بندر بانٹ پربھی تحفظات سے آگاہ کیاجائے گا جبکہ ایم کیوایم ،تحریک انصاف کے درمیان تحریری معاہدے پربھی بات ہوگی۔

    خیال رہے سندھ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں تاجروں نے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے وزیراعلی سندھ کو تاجروں کے ‏مسائل کے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

    تاجر رہنماءالیاس میمن نے کہا تھا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئے حکومت کے پاس ‏صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھ حکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات سڑکوں پر ہو ‏گی۔

  • پاکستان کو  دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور،وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یورپی پارلیمنٹ کی جانب پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےجی ایس پی پلس اسٹیٹس معاملےپراہم اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس دوپہرپی ایم ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرتجارت،وزیرمذہبی امور نور الحق قادری اور وزیرداخلہ شیخ رشید شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کوجی ایس پی پلس اسٹیٹس پرنظرثانی کی قراردادپرغورہوگا اور یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سےمتعلق قراردادکی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین مذہب کے حوالے سے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو دیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور کی ہے۔

    قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیاہے کہ ملک میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور امتیازی سلوک کی بلا امتیاز مذمت کی جائے جبکہ پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • سینیٹ انتخابات : الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات پر ردِعمل

    سینیٹ انتخابات : الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم اور وزراء کے بیانات پر ردِعمل

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے بیانا ت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم کسی خوشنودی کے خاطرآئین وقانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے، کسی کو اعتراض ہےتوآئینی راستہ اختیار کرے ، ہم کسی بھی دباؤ میں نہ آئے اور نہ ہی آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبرز، سیکریٹری اور لاء ونگ کے حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ریٹرننگ افسر اسلام آباد نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی، وزیراعظم اور وزراکی تقاریر کا جائزہ لیا گیا۔

    بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ، جس میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے بیانا ت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی اور آزاد ادارہ ہے، ہم کسی خوشنودی کے خاطر آئین وقانون کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

    اعلامیے میں کہا کہ آئین وقانون سے ہٹ کر کوئی ترمیم بھی نہیں کرسکتے، کسی کو اعتراض ہےتوآئینی راستہ اختیار کرے ، ہم کسی بھی دباؤ میں نہ آئے اور نہ ہی آئیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے جو بھی ملنا چاہتاہے ملتا ہے اور مؤقف سنا جاتا ہے ، حیران ہیں ایک ہی چھت کے نیچے ایک عملےکی موجودگی میں الیکشن ہوئے ، جو ہار گئے وہ نامنظور جو جیت گئےوہ منظور ،کیا یہ کھلا تضادنہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیران کن بات ہے کہ باقی تمام صوبوں کے نتائج بھی قبول ہیں، جس نتیجے پر تبصرہ اور ناراضی کا اظہار کیا الیکشن کمیشن اسے مسترد کرتاہے، یہی جمہوریت اورآزادانہ الیکشن اور خفیہ بیلٹ کا حسن ہے ، پوری قوم نے دیکھا ہے اور یہی آئین کی منشا تھی۔

    جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے میں کیا امرمانع تھا، الیکشن کمیشن کا کام قانون سازی نہیں بلکہ قانون کی پاسبانی ہے، آئینی اداروں کی تضحیک ان کی کمزوری کےمترادف ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ ہرسیاسی جماعت اور شخص میں شکست تسلیم کرنے کاجذبہ ہوناچاہیے، اگرکہیں اختلاف ہے تو شواہد کے ساتھ آکر بات کریں، آپ کی تجاویز سن سکتے ہیں تو شکایت کیوں نہیں لہذا ہمیں کام کرنےدیں، ملکی اداروں پر کیچر نہ اچھالیں کچھ تو احساس کریں، الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں قانون و آئین کی بالادستی کیلئے انجام دیتارہےگا۔

    یاد رہے سینیٹ انتخابات میں ہونے والے اپ سیٹ کے بعد وفاقی وزرا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن وفاقی وزراکےبیانات کانوٹس لے لیا تھا اور پیمرا سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’سپریم کورٹ نےآپ کوموقع دیا مگر کیا وجہ تھی جو 1500بیلٹ پیپرز پر بار کوڈنگ نہیں کی جاسکی، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا موقع فراہم کیا اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا، میں نے سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کردی تھی‘۔

    عمران خان نے الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ’سینیٹ انتخابات سےجمہوریت اوپر گئی یانقصان ہوا، قوم پیغام دیتی ہےکہ کرپشن کرنے والا ہم میں سےنہیں تو الیکشن کمیشن نے پیسے تقسیم کرنے والی ویڈیوکی تحقیقات کیوں نہیں کیں؟ یوسف رضاگیلانی پیسےچلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوپائے گا؟‘۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن نے ووٹ بیچنے والےمجرموں کو بچالیا کیونکہ پوری قوم نے دیکھا کہ ایک شخص پیسے کا استعمال کر کے جیت گیا ‘۔

  • فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کےایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔یوم استحصال کشمیراس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کرونا مریضوں کیلئے انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری حاصل کریگی، ساتھ ہی وفاقی کابینہ ادویات کی قیمتوں سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹیفکیشن پرغور کرےگی۔

    اجلاس میں بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے، نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائیگی، اجلاس میں وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کمپنی ایئر سیال کےلائسنس کی تجدید کی منظوری دےگی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فیصل جاوید احتجاجاً پاک فرانسیسی فرینڈشپ کی کنوینرشپ سے مستعفی

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں جموں وکشمیر کی ریاستی املاک کے استعمال سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی، اسلام آبادکے میٹرو پولیٹن کلب کی عمارت نیشنل کالج آف آرٹس کو دینےکی منظوری دی جائیگی جبکہ وفاقی کابینہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دےگی۔

    وفاقی کابینہ فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کےایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دےگی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری، قانون سازی، ای سی سی اجلاس کےفیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے، منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں بعض وزرا ایک بارپھر ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہونگے۔