Tag: imports

  • تجارتی جنگ، چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کردیے

    تجارتی جنگ، چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کردیے

    بیجنگ: چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی، چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتوں سے امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اس تجارتی جنگ میں اُس وقت مزید شدت آگئی جب چین نے امریکی مصنوعات پر اضافی ٹیکس عائد کردیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر امریکا نے بھی سخت اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

    چین کی جانب سے یہ اضافی محصولات، ایل این جی، گوشت اور جہازوں کے پرزہ جات جیسی مصنوعات پر عائد کیے گئے ہیں، چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کر سکتا ہے۔


    تجارتی جنگ، چین کا امریکا کو اہم مشورہ


    دوسری جانب امریکی وائٹ ہاؤس نے بھی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ چین امریکی صدر کے ارادوں کو ہلکا مت لے، وہ اپنی تجارتی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

    قبل ازیں چینی وزیر خارجہ ’وانگ یی‘ نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تجارتی جنگ کے دوران امریکا اپنے ’دماغ کو ٹھنڈا‘ رکھے اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا کی جانب سے چین کو دبانے کے لیے جو بھی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ کسی کام کے نہیں ہیں، چین اپنی تجارت جاری رکھے گا۔

  • ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15 ءکے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8ارب 55کروڑ 90لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں، جو اس سال 58کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب 97کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.86فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال پہلے چار ماہ کے دوران 14ارب 45کروڑ 90لاکھ ڈالر تھیں، امسال دو ارب 32کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اور درآمدات میں اضافہ 16.09فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال ابتدائی چار میں تجارتی خسارہ جو 5 ارب 90کروڑ ڈالر تھا، اس سال پہلے چار ماہ میں دو ارب 91کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 81کروڑ 30لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔