Tag: imposed

  • روسی صدر کا اعلانِ جنگ: یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

    روسی صدر کا اعلانِ جنگ: یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا

    کیئو : روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے اعلان جنگ کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا، روس نے  کیف اورخرکیف میں ملٹری کمانڈسینٹرزپرحملے کئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک بھر میں مارشل لاء کا اعلان کردیا ، فیصلہ یوکرائن کے صدر نے نیشنل سیکیورٹی چیف سے ملاقات میں کیا گیا۔

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نےایک ویڈیو خطاب میں کہا کہ روسی صدر پوٹن نے خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا اور ہمارے فوجی ڈھانچے اور ہمارے سرحدی محافظوں، سرحدی دستوں پر حملے کیے ہیں جبکہ یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکے سنے گئے۔

    زیلینسکی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام علاقوں پر مارشل لاء نافذ کر رہے ہیں میری صدر بائیڈن سے بات ہوئی تھی، امریکہ نے پہلے ہی بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔

    یوکرینی صدر نے عوام سے کہا کہ اگر ممکن ہو تو گھروں میں رہیں، پوری یوکرین کا سیکیورٹی سیکٹر کام کررہا ہے، میں، قومی سلامتی اور دفاعی کونسل اور یوکرین کے وزراء کی کابینہ آپ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

    دوسری جانب یوکرائنی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے لیکن یوکرائن آخری فتح تک اپنا دفاع کرے گا۔

    یوکرائنی وزیرداخلہ نے زور دیا کہ روس کوآگےبڑھنےسے روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری حرکت میں آنا ہوگا۔

    روسی صدر پیوتن نے آج یوکرین میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد مشرقی یوکرین کےعلاقے ماریوپول میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

    امریکا نے یوکرائن میں روسی آپریشن کی مذمت کی اور صدر جوبائیڈن نے اتحادیوں سے مل کر روس کو جواب دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ، ناٹو کا کہنا ہے اتحادیوں سے مل کر یوکرائنی عوام کا دفاع کریں گے۔

  • لاہورمیں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    لاہورمیں کورونا کی خطرناک صورتحال ، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کے تشویشناک پھیلاؤ کے پیش نظر لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ کے بعد محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئےمراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ صحت نے لاہور کےتمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا، جس میں اسپتالوں کے ایم ایس دفاتر کو 24 گھنٹے کھلےکی ہدایت کردی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کےعملےکی چھٹی منسوخ کردے۔

    یاد رہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے پنجاب میں فی الفور ہیلتھ ایمرجنسی اور سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔

    پنجاب بالخصوص لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 18فیصد تک پہنچ گئی اور لاہور میں 10 ماہ کے بعد 1566 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں4 روز میں 5 ہزار 174 کیسز سامنے آئے اور 69 اموات ہوئیں۔

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی میں لگایاگیا مائیکرواسمارٹ ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا اور ضلع وسطی کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    ضلع وسطی کی4ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ 8اپریل تک ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسرکی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ، لیاقت آبادکی5یوسیزکےعلاقوں،رہائشی یونٹس پرلگایاگیاہے

    جاری نوٹیفکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والےتمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کےافرادکی غیرضروری نقل و حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا کہ علاقے میں تمام کاروباری اورصنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور کورونامثبت افرادگھروں میں قرنطینہ رہیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنےکےاقدامات کئے جائیں گے۔

  • کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، جن میں لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے 15 علاقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13،سیالکوٹ کے 6اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، جن میں لاہور کا جوہرٹاون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاون، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا گارڈن ٹاون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3E1،فیصل ٹاون بی بلاک، ماڈل ٹاون ایچ اور جی بلاکس میں لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج پر بھی لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج ، سیالکوٹ میں مدنی مسجد شیرکوٹ ہیڈمرالہ،ڈھلے والی مرالہ،جوڈیشل کالونی،ناکھووال کوٹلی لوہاراں اورگلی نمبر8 کینٹ وویوکالونی اور سٹی ہاؤسنگ سکیم بینک روڈ ڈسکہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ڑھوک پراچہ،صادق آباد،افشاں کالونی،مصریال روڈ،لالہ زار تلسہ روڈ ،گلریز کالونی سکیم۔نمبر5 اورسی بی1231 نزد قصر ابو طالب عزیز آباد ، گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے7ڈھوک چودریاں،گلی نمبر24،36،39محلہ امیرپور پر سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ ہوگا جبکہ بحریہ ٹاون فیز8،سیٹلائٹ ٹاون اے بلاک،خیابان سرسید2،4،لہتراراور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور ، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے اور ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

    ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

  • محرم الحرام، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، آصف زرداری

    محرم الحرام، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، آصف زرداری

    کراچی/لاہور : آصف زرداری نے سندھ حکومت کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران شر پسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے، فتنہ کا باعث بننے والے عناصر کو گرفت میں لایا جائے۔

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ امن بحال رکھنے کے لئے اداروں کو حرکت میں لایا جائے، قانون شکن عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے، مذہبی اور عبادت کی آزادی کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔

    محرم الحرام کے دوران لاہور میں دفعہ 144 نافذ

    دوسری جانب لاہور کے ڈی نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے پولیس افسران سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران ڈی سی نے محرم الحرام میں شہری میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    رواں برس محرم الحرام کے دوران لاہور شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

    خیال رہے کہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

  • کاسمیٹکس اشیاء پر 30 سے 40 فیصد سسبسڈی عائد

    کاسمیٹکس اشیاء پر 30 سے 40 فیصد سسبسڈی عائد

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے کاسمیٹکس اشیاء پر 30 سے 40 فیصد سسبسڈی عائد کر دی گئی، دکانداروں کا کہنا ہے کہ اب مارکیٹ میں جعلی پروڈیکٹس عام ہوں گی یعنی خواتین کا حسن ماند پڑ جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا حسن پر وار اب خوبصورت نظر آنا محال ہو جائے گا، کاسمیٹکس اشیاء پر 30 سے 40 فیصد سسبسڈی عائد کر دی گئی، دکانداروں نے بھی خبر دار کر دیا ہے کہ اب جعلی اشیاء مارکیٹ میں عام ہو جائیں گی۔

    خواتین نے حسن پر سمجھوتے سے انکار تو کردیا لیکن اس بات سے بھی پریشان ہیں کے رنگ گورا کرنے والی مہنگی کریمیں اب اور مہنگی ہو جائینگی اور اگر جعلی کریم لگائی تو مزید بد صورت نظر آئینگی۔

    سسبسڈی  سے سرخی،نیل پالش،مسکارہ،آئی لائنر،لپ گلوس بلش آن سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔

    خواتین نے حکومتی فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حکومت کم از کم خواتین کا تو خیال کرے ، میک اپ کے بغیر خواتین کیا کریں گی۔

    کاسمیٹیکس پر ٹیکس سے خواتین کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ بھی ناخوش ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے موبائل فون، چاکلیٹ اور میک اپ کے سامان سمیت 731 درآمدری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کا اضافہ کردیا تھا۔


    مزید پڑھیں: تجارتی خسارے میں کمی کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ


    اعداد و شمار کے مطابق ڈیوٹی میں اضافے سے درآمدی بل میں 2 ارب ڈالر تک کی کمی متوقع ہے جبکہ اضافی ٹیکس وصولی میں 40 ارب روپے تک اس کے علاوہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا نے حبیب بینک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

    امریکا نے حبیب بینک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

    نیویارک : امریکی ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروس نے حبیب بینک پر بھاری جرمانہ عائد کردیا جس پر بینک نے نیویارک برانچ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت کے بعد پاکستانی بینک بھی امریکا کے زیرِ عتاب ہے، ایچ بی ایل کی نیویارک میں چھوٹی سے برانچ پر بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا، امریکی محکمے نے ایچ بی ایل پر 62 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    بینک کے اعلامیہ کے مطابق امریکی محکمہ برائے مالیاتی امور نے ایچ بی ایل کو 692 کروڑ 96 لاکھ ڈالر جرمانے کا نوٹس ارسال کیا ہے، نوٹس ملنے کے بعد ایچ بی ایل نے برانچ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا بینک  کے امریکا سے باہر کاروبار یا منافع پر اثر نہیں پڑے گا۔

    حبیب بینک کا کہنا ہے کہ کوششوں کے باوجود امریکی محکمے نے مؤقف نہیں سنا، امریکی محکمے کے تحفظات کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہماری کوششوں کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔

    خیال رہے کہ دو سال پہلے امریکہ کی جانب سے حبیب بینک کی نیویارک برانچ پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔