Tag: Imprisonment and fine

  • گاڑیوں کی خریدو فروخت میں دھوکہ : مجرمان کو قید اور 5کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

    گاڑیوں کی خریدو فروخت میں دھوکہ : مجرمان کو قید اور 5کروڑ روپے سے زائد جرمانہ

    لاہور : احتساب عدالت نے شہریوں سے سستی گاڑیوں کے نام پر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر آٹھ آٹھ سال قید اور پانچ کروڑ سولہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنادیا، مذکورہ مجرمان پر الزام تھا کہ وہ شہریوں سے تین لاکھ روپے سستی گاڑیوں کے نام پر رقم ایڈونس وصول کرتے اور شہریوں کو گاڑیاں فراہم نہ کرتے تھے۔

    عدالت نے گواہوں کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا عدالت نے مجرم شفیق حالی اور محمد اعظم کو اٹھ آٹھ سال قید اور پانچ کروڑ سولہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی، واضح رہے کہ نیب لاہور نے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

  • غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث افسر کو قید اور کروڑوں روپے جرمانہ

    غیرقانونی بھرتیوں میں ملوث افسر کو قید اور کروڑوں روپے جرمانہ

    سکھر : احتساب عدالت نے سرکاری ادارے میں درجنوں غیرقانونی بھرتیاں کرنے والے  سابق افسر کو کڑی سزا سنادی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت نے سانگھڑ میں 94غیرقانونی بھرتیاں کرنے پر سابق ڈی ایچ اوکو سات سال قید اور10کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام حسین انڑ کو احتساب عدالت نے سزا سنائی احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    ملزم ڈاکٹر غلام حسین انڑ کیخلاف بغیر اشتہار دیئے نوکریوں کی بھرتی کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا، ضلع میں گریڈ ایک سے گریڈ 5 کی 94بھرتیوں کے کیس کا فیصلہ سنایا گیا، عدالت کی جانب سے سزا سنانےکے بعدملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔