Tag: Improvements in civil services

  • وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام اباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سول سروسز میں اصلاحات روشن مستقبل کی جانب اہم سنگ میل ہے وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سول سروسز میں اصلاحات سے نااہلی کی حوصلہ شکنی اور اہلیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب افراد کی خوشنودی یا کسی سیاسی خاندان کی خدمت گزاری ترقی کا معیارنہیں بنے گی، وزیر اعظم کا یہ اقدام ملک کے روشن مستقبل کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اب ترقی کا معیار محنت، صلاحیت، عوامی خدمت اور مسائل کے حل سے جوڑ دیا گیا ہے، افسران کی ترقی اب ان کی کارکردگی، عوامی ریلیف سے منسلک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ریلیف میں حائل تمام رکاوٹیں دور کررہے ہیں، افسران کو اب کارکردگی کی بنا پر ترقی ملے گی، وزیراعظم نے پارٹی منشور کے تحت سول سروسز میں اصلاحات کاوعدہ پورا کردیا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ افسر شاہی کے اندر جزا اور سزا کا نظام لانے کا قوم سے عہد پایہ تکمیل تک پہنچا ہے جو پرفارم کر ے گا اس کو میرٹ کے تحت پروموٹ اور سپورٹ دیں گے۔