Tag: imran chishti

  • محکمہ تعلیم میں 8 سال بعد اہم افسر کی تقرری

    محکمہ تعلیم میں 8 سال بعد اہم افسر کی تقرری

    کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں 8برس بعد 19 گریڈ کے افسر عمران چشتی کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا سکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ آسامی طویل عرصے سے خالی تھی۔ ان کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سیکریٹری بورڈ کی نشست خالی تھی جس کی وجہ سے ادارے کے انتظامی امور کو چلانے میں کافی مشکلات درپیش تھیں۔

    سیکریٹری اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ عمران خان چشتی اس سے قبل انٹر بورڈ کے سابق چیئرمین انوار احمد زئی کے دور میں بھی ناظم امتحانات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

    سیکریٹری بورڈ کی ذمہ داریاں تفویض کئے جانے کے بعد انٹر کے سالانہ امتحانات سال دو ہزار تیئس کی انتظامی ذمہ داریاں بھی اہمیت کی حامل ہوں گی۔

    عمران خان چشتی اس سے قبل انٹر بورڈ میں انتظامی ادوار سے امتحانات کے انعقاد میں انٹر کے امتحان میں اچھے اور معیاری نظام کے حوالے سے مشہور رہے ہیں۔

  • ناظم امتحانات عمران چشتی کے تبادلے پر حکم امتناعی جاری

    ناظم امتحانات عمران چشتی کے تبادلے پر حکم امتناعی جاری

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ عمران چشتی کے تبادلےپر حکم امتناعی جاری کرتےہوئےچیف سیکرٹری سندھ اور دیگر کو ت13اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    عدالتی حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر عمران چشتی کا کراچی سے باہر تبادلہ نہ کیا جائے۔

    بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو طلب کر لیا ۔انٹر میڈیٹ بورڈ تنازعہ کے بعد عمران چشتی کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،فیصلے کے بعد عمران چشتی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    علاوہ ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی اور انٹر بورڈ کے چیئرمین اختر غوری کے درمیان شروع ہونے والے تنازعے کے حوالے سے رپورٹ تحقیقاتی افسر پیر کو صوبائی حکومت کو پیش کریں گے۔

    جبکہ محکمہ قانون نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو لکھے گئے خط میں بتایا ہے کہ عمران چشتی سول سرونٹ نہیں ہیں ان پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیبوٹیشن افسران کے احکامات لاگو نہیں ہوتے۔

    واضح رہے کہ سیکریٹری بورڈ اور جامعات اقبال درانی نے کنٹرولر انٹر بورڈسمیت چار افسران کا تبادلہ میرپورخاص کردیا تھا جس کے جواب میں ناظم امتحانات عمران چشتی نے وزیر اعلیٰ سندھ کے سیکریٹری کو لکھے گئے خط میں کہا تھا کہ انکوائری رپورٹ آنے تک تبادلہ نہ کیا جائے۔

    جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے وکلاء کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ سے بھی تبادلہ کیخلاف رجوع کیا تھا، جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے اور ان کے تبادلے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیئے۔

    عدالت نے حکم دیا ہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر ناظم امتحانات عمران خان چشتی کا تبادلہ نہ کیا جائے۔