Tag: imran farooq murder case

  • عمران فاروق قتل کامقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کواحکامات مل گئے

    عمران فاروق قتل کامقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کواحکامات مل گئے

    اسلام آباد: لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کے احکامات ایف آئی اے کو موصول ہو گئے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں فوری درج کرنے کے فوری احکامات ایف آئی اے کو دے دیئے گئے ہیں ۔

    مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد میں درج کیا جائے گا اور مقد مے میں خالد شمیم، معظم اور محسن کو نامزد کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ آئندہ 24 گھنٹے میں درج کرا دیا جائے گا۔

  • عمران فاروق قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، جے آئی ٹی رپورٹ

    عمران فاروق قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، جے آئی ٹی رپورٹ

    اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے.

    لندن میں قتل ہونے والے ایم کیو ایم رہنماءعمران فاروق قتل کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ تیار کی گئی، جے آئی ٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی، تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی، محسن اور خالد شمیم سے تحقیقات کی جبکہ بینک اکاﺅنٹس اور ٹیلیفون کالز سے بھی تحقیقات میں مدد لی گئی۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش کراچی میں ہوئی ، جس کی منصوبہ بندی تین ملزمان معظم علی، محسن اور کاشف نے کی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انعام غنی سمیت رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران بھی شامل تھے۔

  • عمران فاروق قتل کیس: ملزم محسن علی کا ڈی این اے میچ کرگیا

    عمران فاروق قتل کیس: ملزم محسن علی کا ڈی این اے میچ کرگیا

    کراچی: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پشرفت ہوئی ہے ، ملزم محسن علی کا ڈی این اے جائے واردات سے ملنے والی اشیا سے میچ کر گیا۔

    عمران فارق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا، پاکستان میں برطانوی حکام کو اقبالی بیان دینے والے ملزم محسن علی کا ڈی این اے عمران فاروق کو قتل کئے جانے والی جگہ سے ملنے والی اشیا سے میچ کرگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی این اے ملنے کے پر پولیس کو مقدمے کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں، اور چندرو ز میں مقدمے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہو سکتی ہے۔

     اس سے قبل ایک بچہ جو عمران فاروق کے قتل کے موقع پر موجود تھا پولیس کو اہم گواہی دے چکاہے، بچے نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ ملزم محسن اور اسکےساتھی بچوں کواس جگہ سےچلےجانے کو کہ رہے تھے جہاں عمران فاروق کو قتل کیا گیا۔

    پاکستانی حکام عمران فاروق کے مبینہ قاتل برطانیہ کے حوالے کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، قاتلوں نےڈاکٹر عمران فاروق کو چھریوں کے وار اور سر پر اینٹیں مارکر قتل کیا تھا۔

  • عمران فاروق کے قاتل جلد گرفتار کرلیے جائینگے، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    عمران فاروق کے قاتل جلد گرفتار کرلیے جائینگے، اسکاٹ لینڈ یارڈ

    لندن : برطانوی حساس ادارے کا کہنا ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قاتلوں کے گرد گھیراتنگ کردیا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر تحقیقات اور شواہد اکٹھے کررہے ہیں ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب مقتول عمران فاروق کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل عمران فاروق قتل کیس کی تفیش کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد آئی اور  ملزم محسن علی سے تفتیش کی ، دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے اپنے بیان  اعتراف کیا کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا، ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ ملزم سے ہونیوالی تفتیش کی روشنی میں کیس کوآگے بڑھائے گی ، برطانیہ نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستانی اداروں کی تحویل میں موجود تین ملزمان مانگ لئے ہیں۔

  • عمران فاروق قتل کیس کو سیاسی ایشو نہیں بنایا جائے: چوہدری نثار

    عمران فاروق قتل کیس کو سیاسی ایشو نہیں بنایا جائے: چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کو سیاسی ایشونہیں بنانا چاہیئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس سے متعلق لندن میں اہم ملاقاتیں ہوئیں ہیں،کیس ابھی عدالت میں ہےلہذااس پرزیادہ بات نہ کی جائے۔

    چوہدری نثارنے قبضہ گروپوں کےخلاف آپریشن کا حکم دیتے ہوئے معاملے میں ملوث سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کوگرفتار کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادراافسران کونوکری سےفارغ کرناکافی نہیں،ان افسران کوگرفتارکرکےقانونی کارروائی کی جائےگی اور اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے کو جامع تحقیقات کرنے کابھی حکم دے دیا ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ

    اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس کی تفیش کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگئی، تفتیش کے دوران ملزم محسن علی نے اعتراف جرم کرلیا۔

    ڈاکٹرعمران فارق کیس کے ملزم محسن علی نے اسکاٹ لینڈیارڈ کو سب بتادیا، محسن علی کےاعترافِ جرم سے الجھی ڈور سلجھنے لگی ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کار ملزم سے معلومات لینے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    ٹیم نے اسلام آباد میں دو روز تک محسن علی سے تحقیقات کیں، ٹیم کو پاکستانی ارکان کی معاونت بھی حاصل رہی، اسکاٹ لینڈ یارڈ ملزم سے ہونیوالی تفتیش کی روشنی میں کیس کوآگے بڑھائے گی ۔

    برطانیہ نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستانی اداروں کی تحویل میں موجود تین ملزمان مانگ لئے ہیں۔

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم محسن کا بیان لیا، ملزم نے اپنے بیان  اعتراف کیا کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا، ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔

    محسن نے تصدیق کی کہ اس سارے معاملے میں ملزم معظم علی ان کا سہولت کار تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر انکی واپسی پر منتظر تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

  • عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل

    عمران فاروق قتل کیس، ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل

    اسلام آباد: اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایک اور ملزم سے تفتیش مکمل کرلی، ذرائع کے مطابق ملزمان تک رسائی حاصل کرنے والی برطانوی ٹیم نے ملزم محسن علی کا پاکستان سے برطانیہ تک پہنچنے کا تفصیلی بیان قلمبند کیا۔

      ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم معظم اور خالد شمیم سے ہونیوالی تفتیش کو محسن علی کے بیان سے منسلک کیا گیا ہے، ضرورت پڑنے پراسکاٹ لینڈ یارڈ جے آئی ٹی سے دوبارہ رابطہ کرسکتی ہے۔

     اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ انسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ  کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی۔

  • عمران فاروق کیس، ملزم محسن علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش

    عمران فاروق کیس، ملزم محسن علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش

    اسلام آباد:  اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی تفتیش کاروں کو عمران فاروق کیس میں گرفتار مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی دے دی گئی، اسلام آباد میں موجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم محسن علی سے تفتیش کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش گزشتہ تین گھنٹوں سے جاری ہے۔

    تفتیش کے دوران مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ انعام غنی بھی موجود ہے۔

    اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ  کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

     اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس محسن علی سے پوچھ گچھ کرے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    اس سے پہلے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی، اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو محسن علی تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔

  • عمران فاروق کیس: ملزم محسن تک رسائی کی برطانوی درخواست

    عمران فاروق کیس: ملزم محسن تک رسائی کی برطانوی درخواست

    اسلام آباد: برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزم محسن تک رسائی مانگ لی،جبکہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ برطانوی حکومت کا خط مل گیا، رسائی دینے کافیصلہ نہیں کیا۔

    عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم محسن علی سے تفتیش کےلئے برطانوی حکومت کی درخواست پاکستان کو مل گئی میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ملزم محسن علی سے تفتیش کے لیے رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے ملزم محسن علی سے تفتیش کر نے کے لیے حکومت پاکستان کو درخواست کی ہے جو موصول ہو گئی ہے تاہم فوری طور پر حکومت نے سکاٹ لینڈ یارڈ کوملزم تک رسائی دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    عمران فاروق قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان محسن علی اور خالد شمیم کو مقدمے کی تحققیات کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔