Tag: imran farooq murder case

  • عمران فاروق کیس، قاتلوں کے سہولت کار کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

    عمران فاروق کیس، قاتلوں کے سہولت کار کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

    کراچی : ڈاکٹرعمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کے سہولت کار کو آج کراچی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    معظم علی کو گزشتہ روز گرفتار  کیا گیا تھا جبکہ چوہدری نثار نے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جے آئی ٹی میں وفاقی ادراروں کےنمائندےبھی شامل ہوں گے، وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم نے ان دو مبینہ قاتلوں کو برطانیہ پہنچایا، جن کا اس کیس میں نام لیا جارہا ہے۔ ان دونوں نوجوانوں کا تعلق بہت غریب خاندان سے تھا اور وہ پہلی بار برطانیہ گئے تھے۔

    مرکزی ملزم نےویزا، ٹکٹ اورداخلے کابندوبست کیا تھا، برطانوی حکومت اور اسکاٹ لینڈریارڈ سے مکمل رابطے میں ہیں، اس مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

    دوسری جانب عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم معظم علی نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اُسے ایم کیوایم رہنما حماد صدیقی نےعمران فاروق قتل کے لیے بریفنگ دی تھی، قاتل افتخار حسین سے بھی رابطے میں تھے۔

    عمران فاروق کے مبینہ قاتلوں کو لندن بھجوانے والا ملزم معظم علی کراچی سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے اعترافی بیان کی رپورٹ وزیر داخلہ کو ارسال کر دی گئی جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حماد صدیقی کے احکامات پرعمل کرتا تھا، حماد صدیقی کے کہنے پر دونوں افراد کے لندن کے ویزے لگوائے، حماد صدیقی نے دونوں افراد کی مالی معاونت کی اور مشن پورا کرنے کو کہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سے ملنے والی معلومات میں پتا چلا کہ قاتل الطاف حسین کے بھتیجے افتخارحسین سے بھی رابطے میں تھے،  محسن اور کاشف واردات کے بعد سری لنکا پہنچے، برطانیہ نے ملزمان کی تصویریں اور کراچی آمد کی اطلاع دی، جس پر انہیں کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    ایئرپورٹ کےاحاطے سے خالد شمیم نامی ٹارگٹ کلر بھی گرفتار ہوا، جو محسن علی اور کاشف خان کو قتل کرنے کے ٹاسک پر تھا،  تمام تر تفصیلات کی انوسٹی گیشن کی تیار رپورٹ ڈی جی رینجرز نے اپنے پاس رکھی ہے ۔

  • عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    عمران فاروق قتل: تفتیش میں تعاون کیا جائے، لندن پولیس

    لندن: اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں، معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈ تک انعام دیا جائے گا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4076 افرادسےپوچھ گچھ کی گئی۔

    ڈاکٹرعمران فاروق کو16 ستمبر 2010  کولندن میں گھرکےباہرقتل کیاگیاتھا، ڈاکٹرعمران فاروق آزادانہطورپرسیاسی کیریئرشروع کرناچاہتے تھےاور پولیس ان ہی خطوط پر تحقیقات کر رہی ہے، لندن پولیس نے کہا کہ ہماری تحقیقات کا مرکز بھی اسی نکتے پر ہے۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ نے کہا کہ ڈاکٹرعمران فاروق کےقتل کیس کی تفتیش میں تعاون کیا جائے، کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں توہم سے شیئرکریں،معلومات دینے والے کو20ہزارپاؤنڈتک انعام دیا جائےگا، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور برطانوی پولیس پاکستانی حکام سے قریبی رابطے میں ہے۔

  • عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    عمران فاروق قتل کیس،30 سالہ گرفتار نوجوان تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا

    لندن : اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیس سالہ نوجوان کوتفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

    لندن میں عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ایک تیس سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا, جسے مغربی لندن کے پولیس اسٹیشن میں تفشیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا.

    مشتبہ نوجوان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی، حراست میں لیے گئے شخص کو نومبر کے وسط میں دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا کہ اس شخص کی گرفتاری کا مقصد عمران فاروق قتل کیس میں مطلوب افراد کاشف خان اورمحسن علی سید کے بارے میں تفتیش کرنا تھا۔

  • عمران فاروق قتل کیس: ترپن سالہ شخص کی ضمانت میں توسیع کردی

    عمران فاروق قتل کیس: ترپن سالہ شخص کی ضمانت میں توسیع کردی

    لندن : برطانوی پولیس نے عمران فاروق قتل کیس میں ترپن سالہ شخص کی ضمانت میں توسیع کردی۔

    برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس، میں پاکستانی شخص کی ضمانت میں اکتوبرتک توسیع کردی ہے ترپن سالہ شخص کوعمران فاروق کےقتل کےشبے میں شامل تفتیش کیاگیاتھا، برطانوی پولیس نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت میں بھی دسمبر تک توسیع کی تھی ۔ الطاف حسین کو اکتیس جولائی کو انٹرویو کے لیے پولیس اسٹیشن جانا تھا۔