Tag: imran kahn

  • نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    نورمحمد نیکو کار کی برطرفی کے فیصلے پر افسوس ہوا ، عمران خان

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد علی نیکو کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد علی نیکوکارجیسےفرض شناس پولیس افسرکیخلاف کارروائی پر انہیں صدمہ ہوا ہے ۔

     ن لیگ پولیس میں صرف گلوبٹوں کوچاہتی ہے،اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس کوتباہ و برباد کردیا گیا ہے۔

    اےآروائی نیوزنے سب سے پہلے محمد علی نیکوکارکیخلاف حکومتی کارروائی کی خبرنشرکی تھی۔

  • این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی۔

     پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ اب نادرا کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد کیا جائے گا جبکہ تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایم پی ایز کی بولیاں لگی، ایم پی ایز کی بولی 2کروڑ اور4چارکروڑ تک لگی۔

    عمران خان کا این اے 122کا نتیجہ آتے ہی آزادی بس لاہور لے کر آوں گا، اگر انصاف نہ ملا تو لاہور اور پاکستان کی سڑکوں پر ہی رہیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ابھی قومی اسمبلی میں جانے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں بھی تاخیر کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہورت میں سب سے بڑا مسئلہ دھاندلی ہے اور جب تک دھاندلی پر قابو نہیں پایا جاتا ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔

  • سینیٹ انتخابات:چیف الیکشن کمشنرہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں ،عمران خان

    سینیٹ انتخابات:چیف الیکشن کمشنرہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں ،عمران خان

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کی تیاری کر لی ہے، گزشتہ تیس سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے ۔

    ان عوام کو چاہئے کہ اس کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ اس الیکشن میں بھی پیسہ چلے گا، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن اسمبلی نے اپنا ووٹ بیچا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ بکنے کا یقین ہوگیا تو کے پی کے کی اسمبلی توڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں دو آزاد امیدوار بھی کھڑے ہوئے ہیں ،آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن میں کیسے حصہ لے سکتا ہےَ؟

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف پی ٹی آئی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آواز اُٹھائی، انہوں نے کہ چیف الیکشن کمشنر سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟

  • ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا

    لاہور: این اےایک سو بائیس لاہورمیں مبینہ دھاندلی کے معاملے پرایاز صادق نےبیان ریکارڈکرادیا۔ اسپیکرنے ٹریبونل کو بتایاکہ حلقےمیں دھاندلی کا الزام درست نہیں۔ جوکہوں گا، سچ کہوں گا، سچ کےسواکچھ کہوں تو مجھ سے خدا ناراض ہو۔ این اےایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے معاملےپر بیان ریکارڈ کرانےسےقبل الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم علی ملک نےاسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سےحلف لیا۔

    ایاز صادق نےٹریبونل کوبتایاکہ کوئی ایساکام نہیں کیاجس سےانتخابی عمل کی شفافیت پرانگلی اٹھے، الیکشن شفاف طریقےسےمکمل ہوا۔دھاندلی کےالزامات بےبینادہیں۔

    ایاز صادق نے کہاعوام نےبھاری اکثریت سےمینڈیٹ دیا دوبارہ گنتی میں ساڑھے آٹھ ہزار ووٹوں سےکامیابی ملی۔این اےایک سوبائیس کی انتخابی عذر داری پر اسپیکر ایاز صادق نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے جو الزامات ان پر لگائے ہیںوہ بے بنیاد ہیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہمیرے خلاف ایک سو چھبیس دن ٹرائل کیا گیا ۔اور میں ایسی کوئی بات نہیں کروں گا کہ جس مجھے عمران خان کے سامنےنظریں چرانا پڑیں

     ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے انشاءاللہ دوہزار اٹھارہ تک ٍاسپیکرکے منصب پر فائز رہوں گا۔ اور اپنی ذمہ داری احسن ظریقے نبھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس سے تین مرتبہ منتخب ہوکر آیا ہوں اور میں اپنے ووٹرز کا شکر گزار ہوں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا ۔

    انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول لائف میں ایک مر تبہ کھیل کے دوران عمران خان نیازی کو میری ہاکی لگ گئی تھی اور معافی تلافی کے بعد آئی گئی ہوگئی لیکن آج پتہ چلا کہ عمران خان نے پچاس سال بعد اس بات کا بدلہ لیا ہے

  • عمران خان نےنواز شریف سےاستعفےکا مطالبہ کردیا

    عمران خان نےنواز شریف سےاستعفےکا مطالبہ کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے چودہ اگست کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کےاستعفے کا مطالبہ کیا۔

    عمران خان نے اےآروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں کہا، نوازشریف پہلے استعفی دیں پھر ہی کوئی بات ہوگی اور وہ ہر قیمت پراسلام آباد پہنچیں گے، انھوں نے طاہر القادری کی جانب سے لانگ مارچ کا ساتھ دینے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کےان کا مقصد حکومت سے بات کرناکا یا کوئی سمجھوتا کرنا ​​نہیں ہے اب کرپشن سے آلودہ پاکستان میں رہنانہیں چاہتا،انہوں نے دعوی کیا وہ رآٰٔۓ ونڈ محل کو فروخت کردینگےاور سارے پیسےغریب اور ضرورت مند شہریوں کے درمیان تقسیم کرنے کا وعدہ کیا۔

    انہوں نے ہنس کر کہا کہ وہ یقین نہیں کرسکتےایک دن ایسا کہہ گےلیکن سابق صدر آصف علی زرداری نواز شریف کےمقابلے میں ایک بہترحکمران تھا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ چودہ اگست کو لانگ مارچ میں دوبارہ انتخابات کامطالبہ کریں گے۔