Tag: Imran Khan

عمران خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[10][11] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی

اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس نے 14 مارچ 2023ء کو خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ [69] [70] 9 مئی کو، عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی دستوں نے گرفتار کیا تھا۔ [71] [72] یہ القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے مبینہ کردار پر تھا، [73] [73] [74] جس کے بعد پی ٹی آئی پارٹی کے اراکین نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ [75] [76] ان کی گرفتاری سے مظاہرے ہوئے اور 9 مئی کے فسادات ہوئ

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسری جماعت سے اپوزیشن لیڈر بنانے پر اعتراض ہے: عاطف خان کا انٹرویو میں انکشاف

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسری جماعت سے اپوزیشن لیڈر بنانے پر اعتراض ہے: عاطف خان کا انٹرویو میں انکشاف

    (یکم ستمبر 2025): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کافی لوگوں کو اپوزیشن لیڈر دوسری جماعت سے بنانے پر اعتراض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے اے آر وائی نیوز  سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ محمود اچکزئی کی صرف ایک سیٹ جبکہ اکثریت پی ٹی آئی کی ہے لیکن بانی کا فیصلہ سب کو ماننا پڑتا ہے۔

    انپوں نے کہا کہ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر کافی لوگوں کو اعتراض ہے، کیوںکہ اچکزئی کی ایک سیٹ ہے جبکہ اکثریت پی ٹی آئی کی ہے لیکن یہ فیصلہ بانی کا ہے تو ماننا پڑتا ہے، محمود اچکزئی مضبوط، اسٹینڈ لینے والے اور آئین وقانون کی بات کرتے ہیں۔

    عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغامات بہت ہی عجیب طریقے سے باہر آتے ہیں، مرضی کے وکلا، سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی کے لوگ جذباتی ہیں اس وجہ سے اختلافات باہر آتے ہیں، پارٹی عہدیداران سب کو بٹھا کر اختلافات دور کرائیں لیکن ایسا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی راستہ نکالنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو چاہیے مضبوط اپوزیشن الائنس بنا کر حکومت سے بات کریں۔

  • ججز کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، عدالتوں کی طرف واپسی

    ججز کی چھٹیاں ختم ہو گئیں، عدالتوں کی طرف واپسی

    اسلام آباد (01 ستمبر 2025): اسلام آباد ہائیکورٹ کی موسمِ گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، ججز چھٹیاں گزار کر عدالتوں کی طرف واپس آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئی ہیں، معمول کی عدالتی کارروائی کا آغاز ہو گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججز چھٹیوں سے واپس آ گئے، اور آج سماعتیں کریں گے۔

    جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے ڈویژن بنچ کی کازلسٹ آویزاں کر دی گئی، دونوں ججز کے سنگل بنچز ختم کر کے ٹیکس ریفرنسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

    ہائیکورٹ میں یکم جولائی سے 31 اگست تک 2 ماہ موسم گرما کی عدالتی تعطیلات رہیں، عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز زیر سماعت رہے۔

    گرمیوں کی 3 ماہ تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی ائی کے 28 ستمبر اور 26 نومبر کے 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی آج ہوگی، 28 ستمبر اور 26 نومبر کے مقدمات تھانہ نیو ٹاؤن وارث خان ٹیکسلا سٹی میں درج ہیں۔ بانی پی ٹی ائی کے وکلا محمد فیصل ملک، غلام حسنین مرتضیٰ بیرسٹر سلمان صفدر کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی مذکورہ سات مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

    سات مقدمات کے تفتیشی افسران نے عمران خان کی جیل ہی میں گرفتاری ظاہر کر کے انھیں جوڈیشل کروانے کی عدالت سے استدا کی تھی، آج بانی پی ٹی آئی کی ان مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ہے، یہ سماعت راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور پی ٹی آئی رہنما عدالت میں پیش ہوں گے۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اسیر بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی، عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے اور وکیل محمد فیصل ملک نے درخواست دائر کی تھی، سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے، گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو اب تک دی جانے والی تمام طبی امداد کی تفصیلات کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔

  • علی محمد خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    علی محمد خان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    اسلام آباد (29 اگست 2025): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر علی محمد خان اور عادل بازئی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

    علی محمد خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور سے استعفیٰ دے دیا۔

    انہوں نے نے اسپیکر آفس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    دوسری جانب، عادل بازئی نے بھی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ تخفیف غربت اور اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ کمیٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔

    عادل بازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے احکامات پر تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

    عمران خان کی ہدایت

    چند روز قبل عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی، ان کی صحت بہت اچھی ہے تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کیلیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

  • بانی پی ٹی ائی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    بانی پی ٹی ائی کی 7 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

    راولپنڈی (28 اگست 2025): انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور کر لی۔

    عدالت نے عمران خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی 7 درخواستیں یکم ستمبر کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    درخواستیں سابق وزیر اعظم کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئیں جس پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    سابق وزیر اعظم کو تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن کے مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے مذکورہ تھانوں کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔

    مقدمات میں سابق وزیر اعظم پر جلاؤ گھیراؤ، سازش کرنے اور قتل کے منصوبے سے متعلق سنگین الزامات عائد ہیں۔

  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتراضات

    اسلام آباد (27 اگست 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے سیاسی کمیٹی کے فیصلوں پر اٹھائے گئے اعتراضات سامنے آگئے۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے اکثر فیصلے غیر پارلیمانی اور سیاسی حالات کے منافی ہیں، سیاسی کمیٹی میں غیر منتخب اور ملک سے باہر بیٹھے لوگوں کی وجہ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی ایم این ایز کی اکثریت نے کہا کہ بانی پارٹی عمران خان کو اکثر غلط رپورٹس دی جاتی ہیں، چند روز پہلے سیاسی کمیٹی سارے ایم این ایز کے استعفے چاہتی تھی تو ہم نے سختی سے مسترد کیا، قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر بھی پارلیمانی کمیٹی سے پہلے پوچھنا چاہیے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت اچھی ہے، علیمہ خانم

    انہوں نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ میں سیاسی کمیٹی کے غیر پارلیمانی فیصلوں پر بات ہوگی۔

    گزشتہ روز عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خانم نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی، ان کی صحت بہت اچھی ہے تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کیلیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

  • توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی

    راولپنڈی (27 اگست 2025): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    عدالتی عملے نے سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ آج سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونا تھی۔

    گزشتہ روز جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت آج تک کیلیے ملتوی کی تھی۔ کیس میں اب تک استغاثہ کے 12 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 11 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

    گزشتہ روز کی سماعت کا احوال

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت ہوئی، اس موقع پر دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    استغاثہ کے گواہ کسٹمز کے ثنا جاوید بیان ریکارڈ کروانے کیلیے کل (یعنی آج) طلب کیا۔ 11ویں گواہ اے ڈی نیب آفتاب حسین پر عمران خان کے وکیل قوسین فیصل نے جرح کی۔

    مقدمے کے 12ویں گواہ کسٹمز کی رابعہ صمد کا بیان بھی قلمبند کیا گیا جبکہ 13ویں گواہ نیب کے حسنین مرتضیٰ کا بیان غیر ضروری جان کر ترک کر دیا گیا تھا۔

    عمران خان کے وکیل قوسین فیصل کے تاخیر سے آنے پر عدالت کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ 10 بجے کی عدالت لگی ہے آپ 2 بجے عدالت پہنچے ہیں، آپ سابق وزیر اعظم کے وکیل ہیں آئندہ وقت کی پابندی کریں۔

    بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بشریٰ بی بی کی بھابھی اور بیٹی کمرہ عدالت موجود تھیں، سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر بھی موجود تھے۔

    اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کل (یعنی آج) تک ملتوی کی تھی۔

  • بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

    راولپنڈی (26 اگست 2025): علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قائمہ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ملاقات میں بھائی نے میرے بچوں کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

    عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ ہم بہنوں کی 4 ماہ بعد بھائی سے ملاقات کرائی گئی۔ ان کی صحت بہت اچھی ہے، تاہم آنکھ پر تھوڑا پریشر محسوس ہو رہا ہے۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے عدالت میں درخواست دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-refused-salman-akram-rajas-resignation/

  • ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    ’بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور نہیں کیا‘

    راولپنڈی (26 اگست 2025): پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے والے سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میرا استعفیٰ نہیں مانا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور بدستور کام کرتے رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام ہی دہرایا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز ہی عدالتوں میں مقدمات لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان اکرم راجا نے لکھا تھا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے عہدے سے علیحدگی کی گزارش کروں گا۔ تاہم پارٹی کے لیے وکالتی خدمات بلامعاوضہ جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ علی بخاری کے ذریعے عمران خان سے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی، لیکن میری درخواست منظور نہ کی گئی جس پر ان کے اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

    https://urdu.arynews.tv/chairman-pti-berristar-gohar-talk-about-aleema-khan/

  • الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    پشاور (26 اگست 2025): الیکشن کمیشن آف پاکستان کو رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا گیا۔

    سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بینچ نے کی۔

    زرتاج گل کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے درخواست گزار کو 10 سال قید کی سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ آپ لاہور ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ لاہور نہ جانے کی کچھ وجوہات ہیں عمر ایوب اور شبلی فراز کی اس طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، ان دونوں کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔

    جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کی دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیا اور 14 دن میں جواب طلب کیا۔

  • علیمہ خان کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    علیمہ خان کے بیٹوں کے خلاف درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور(23 اگست 2025): تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیٹوں کے ایف آئی آر کے متن سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے ملزم شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم شیر شاہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس وین کو آگ لگانے میں ملوث ہے۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم شیر شاہ پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث ہے، شیر شاہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے شواہد ویڈیو ریکارڈ کی صورت میں موجود ہیں، ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ و دیگر کے لیے 30 روز کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی 2023کو پی ٹی آئی کی شرانگیزی میں شریک دو مفرور شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، ملزم شیر شاہ پر 9 مئی حملہ کیس میں پہلے بھی ایف آئی آر درج ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے کے مفرور ایک اور مرکزی ملزم  شیر شاہ خان کو گرفتار کر لیا گیا، 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ملزم شیر شاہ سزا یافتہ مجرم حسان نیازی کیساتھ تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر شاہ 9 مئی 2023 کو شر انگیزی کے بعد پہلے روپوش اور بعد میں لندن فرار ہو گیا تھا، کئی ما ہ تک شیر شاہ پروپیگنڈے کی آڑ میں چھپا رہا اور ریاست کیخلاف ڈیجیٹل مہم چلاتا رہا، ملزم شیر شاہ کو پاکستان واپسی پر پولیس نے 22 اگست 2025 کو گرفتار کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ شیر شاہ دو سال سے لندن میں روپوش تھا،گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی، گرفتاری ثبوت ہے جو ریاست، عوام یا اداروں پر حملہ کرےگا احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی ایک غداری تھی اور اس کے مجرموں کو انصاف کے مکمل تقاضوں کا سامنا کرنا ہوگا، دونوں بھائی قیادت کی آڑ میں کارکنوں کو چھوڑ کر ایک عرصے سے روپوش تھے، شیر شاہ اور شاہ ریز خان پاکستان کے خلاف ڈیجیٹل میڈیا سیل بھی چلا رہے تھے۔