Tag: imran khan address

  • ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان

    ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان

    چشتیاں: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھےمعلوم ہوا ہے کہ ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے اب لوگوں میں شعورآچکا، اب خونی انقلاب نہیں بلکہ ووٹ کے زریعے آئے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کےبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا یاد رکھیں کہ جب تک انصاف قائم نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ حضرت علی ؓکا قول ہے کہ کفرکا نظام چل سکتالیکن ظلم کانہیں، ہمارے ملکی مسائل اس لیےحل نہیں ہوتےکیونکہ بڑےچور اقتدارمیں آجاتےہیں، جب میں جیل گیاتو وہاں چھوٹےچوراورجب اسمبلی گیاتو وہاں بڑےچورتھے۔

    چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی چشتیاں ن لیگ کا گڑھ ہوتاتھا لیکن اب لندن ان کا گڑھ بناہوا ہے، شریف فیملی کا ساراٹبر ہی اس وقت باہربیٹھاہوا ہے اور لندن میں بیٹھا بھگوڑا لوگوں کوجیلوں میں ڈالنےکےاحکامات دیتاہے۔

    یہ بھی پڑھیں:فیصلہ کُن مرحلہ ہے، جب تک زندگی ہے ان کا مقابلہ کروں گا، عمران خان

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نےہمیشہ عدلیہ اور فوج کی مضبوطی کی بات کی، میرےبیانات دیکھ لیں ہمیشہ کہا کہ فوج اورعدلیہ مضبوط ہونی چاہیے، جو جماعت قوم کوجوڑرہی ہےاسےروکنےکی کوشش کی جارہی ہے،صحافیوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ عمران خان کی کوریج نہ کریں، میراچیلنج ہےجو کچھ بھی کرناہےکرلو آپ لوگ شکست کھائیں گے۔

    جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ڈرکی وجہ سے یہ لوگ اب پابندیاں لگارہےہیں، اے آر وائی نیوز سمیت ہمارامؤقف پیش کرنےوالےچینلزکوبند کیا گیا، جلسےکی کوریج روکنے کیلئےانہوں نے یوٹیوب ہی بند کردیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مجھےمعلوم ہوا ہے اب ایک نیا منصوبہ بنایاگیاہے، ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانےکی کوشش کی جارہی ہے، لوٹےبنانےکی کوشش ہورہی ہے، پنجاب میں کروڑوں روپےدیئےجارہےہیں۔

  • یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے، عمران خان

    یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 35 سال سے یہ مافیا دو طریقے سے چلتا ہے۔ ایک یہ لوٹوں کو پیسہ دے کر خریدتے ہیں دوسرا طریقہ کردارکشی کرنا ہے، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں،2017 میں پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی، اب یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کرینگے۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا نے بینظیر اور نصرت بھٹو کی جعلی تصاویر پھینکیں، اسی مافیا نے اس خاتون کے خلاف جو مسلمان ہوکر پاکستان آئی اس کیخلاف یہودی ہونے کی مہم چلائی، شہبازشریف نے سب سے زیادہ پولیس مقابلے میں مخالفین کو مروایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق کیساتھ ملکر چوروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا، شہباز شریف کو اس لئے مسلط کیا گیا کیونکہ یہ کبھی باہر کی قوتوں کے مفاد کیخلاف نہیں جاتا، 400ڈرون حملےہوئے،شہبازشریف کے بھائی اور زرداری نے ایک لفظ نہیں کہا، ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ملک میں الیکشن کروانے ہیں، عوام جس کا فیصلہ کریں اسی کو ملک میں حکومت کرنی چاہیے، اب جو بھی آئے گا وہ عوام کی طاقت سے آئے گا۔

    پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وہ آدمی ہے جس پر 40ارب کی کرپشن کے کیسز ہیں، چور مافیا کو مسلط کرنا ہمارے 22 کروڑ لوگوں کی توہین ہے، اگلے دو سے تین روز میں شریفوں کی کرپشن کا وائٹ پیپر جاری کروں گا، شریفوں کے کتنے کیسز ہیں انہوں کتنا پیسہ چوری کیا یہ سب قوم کو بتاؤں گا۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد کےمارچ کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اسلام آباد کیلئے میری کال ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرےگی کہ آزاد رہنا ہے یا غلام بن کر، 75سالہ دورمیں یہ سب سے اہم حقیقی آزادی کی تحریک ہوگی، پی ٹی آئی عہدیداران، کارکنان نے جنوبی پنجاب کو اسلام آباد کیلئے تیار کرنا ہے، چیلنج کرتاہوں میری کال پر 30لاکھ لوگوں کا سمندر اسلام آباد آئےگا۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ آزاد پاکستان کی جنگ ہے، اگر ہم آزاد ملک بننا چاہتے ہیں تو جدوجہد کیلئے تیار ہونا پڑے گا کیونکہ اگر ہم آزاد ملک کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے تو اللہ ایسے ہی رکھے گا اور یہ باہر کے پتلے ہم پر مسلط رہیں گے، آپ نے حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے بچے بچے کو تیار کرنا ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک جنگ ہتھیار اور دوسری زبان سے ہوتی ہے، ہم اپنی زبان سے اس مافیا کیخلاف جنگ لڑیں گے اور لوگوں کو تیار کرینگے، خاص طور پر وکلا برادری بھی تیار رہے کیونکہ تحریک آزادی کی جنگ میں انہوں نے سڑکوں پر آنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو جتنا فائدہ ہمارے دور میں ہوا اتنا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، امپورٹڈ حکومت آتے ہی کسانوں کو ڈیزل نہیں مل رہا، ابھی یہ پیٹرول اور فضل الرحمان کو مہنگا کرینگے، چوروں کے ٹولےسے ملک سنبھالا نہیں جائیگا، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے پورا زور لگایا، جنوبی پنجاب صوبےکا بل اسمبلی میں ٹیبل کردیا ہے، آپ مجھے دوتہائی اکثریت دینگے تو میں جنوبی پنجاب صوبہ بناکر دکھاؤں گا۔

  • چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ، ہمیں اس پر اعتماد نہیں، عمران خان

    چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ، ہمیں اس پر اعتماد نہیں، عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ ن کا پلانٹڈ ایجنٹ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں اب انکے اس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں پارلیمنٹرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استدعا کی تھی کہ تینوں جماعتوں کے اکھٹے کیسز دیکھیں کیونکہ امپائر ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سوشل میڈیا پر دستخطی مہم چلائیں گے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کارکنان لوگوں کو سمجھائیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں اداروں کے تباہ ہونے سے غریب ہوتے ہیں، غریب ملکوں کا نظام چوروں کو نہیں پکڑسکتا اس لئے غربت ہوتی ہے،ملک کا مستقبل خطرےمیں ہے ان چوروں کیخلاف قوم کو کھڑاہونا ہوگا،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کےتحت شریف خاندان کو واپس لایا گیا، شہبازشریف پر 16ارب روپے کاکرپشن کا کیس ہے، شہباز شریف نے آتے ہی ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو فارغ کیا، اس نے آتے ہی اپنے لوگوں کو اوپر بٹھا دیا ہے اب ایف آئی اے والے طاقتور پر ہاتھ ڈالتے ہوئے ڈریں گے۔

     سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہبازشریف اپنے کیسز بچانے کیلئے ایف آئی اے اور نیب کو مکمل طور پر تباہ کرینگے، ہمارے دور میں ایف بی آر مضبوط ہوا اور سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا اب یہ ٹیکس بچانے کیلیے یہ ایف بی آر کو بھی تباہ کریں گے، انھوں نے خود کو بچانا ہے اس لئے یہ تمام ادارےکمزور کرینگے اور جوحکومت ادارے تباہ کرتی ہے وہ ملک کو تباہ کردیتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں وراثت میں وہ ملک ملا جس کا دیوالیہ نکلا ہواتھا ادارے تباہ تھے، پروپیگنڈے کے باوجود ہماری حکومت صحیح راستے پر تھی ہم نے کسانوں کو فصل کی پوری قیمت وقت پر دلائی، شوگرمافیا کا مقابلہ کیا، پانچ فصلوں کی سب سے زیادہ پیداوار ہمارے دور میں ہوئی، ہماری حکومت کو سازش سے اس وقت گرایا گیا جب ہم ہر مشکل سے نکل چکے تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں پاکستان دنیا میں سب سے سستا ترین ملک ہے، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے، ہم نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، ٹیکس زیادہ اکٹھا کیااورپیٹرول،فضل الرحمان کی قیمت کم رکھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاں بھی لوٹے جائیں گے انتظار ہے عوام ان کیساتھ کیا کرتی ہے، خیبرپختونخوا سے ایک ہی لوٹا ہے، میں انتظار کررہا ہوں کہ نورعالم اپنے حلقے میں آکر لوگوں سےووٹ مانگے۔

    عمران خان نے کہا کہ امریکا نے ایران میں بھی رجیم تبدیل کرنے کیلیے پہلے میڈیا پر پیسہ چلایا، میڈیا خریدنے کے بعد سیاستدانوں پر پیسہ چلایا، چلی میں بھی امریکا نے پیسہ چلایا،اپوزیشن کے لوگوں کو خریدا، امریکا نے پاکستان میں بھی اسی طرح رجیم تبدیل کرنے کی کوشش کی، امریکا نے سازش کے تحت ان لوگوں کو بٹھایا ہے لیکن ہم امریکا کو بتائیں گے کہ پاکستان کسی کی کٹھ پتلی نہیں بلکہ ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت منظور نہیں کرینگے اور اللہ کے سوا کسی اور کے سامنے نہیں جھکیں گے، حقیقی آزاد اورجمہوریت بچانے کیلئے پوری قوم منظم ہوکر انکا مقابلہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے جنون کو سنبھال کر رکھیں اسکی اسلام آباد میں ضرورت پڑیگی، اسلام آباد جانے سے پہلے آپ نے تحریک چلانی ہے ہر گلی اور محلے جاکر لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے، لوگوں کو بتانا ہے کہ یہ حقیقی آزادی کی تحریک ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، امپورٹڈحکومت بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کی گئی، ہم نے بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ زرداری، شہباز شریف اور نوازشریف سب سے بڑے ڈاکو ہیں اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ہی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے پہ تیس سال سے ملک میں چوری کررہےہیں، ملک سے باہر ان کے آف شور اکاؤنٹس اور محلات ہیں، یہ لوگ پاکستان لوٹنے کیلئےآتے ہیں، ان کی فیملی، ان کا علاج ،کاروبار سب ملک سے باہر ہے، جس ملک کے لیڈر کاپیسہ باہر ہو وہ ہمیشہ غلامی کرتا ہے،ان لوگوں کو پاکستان کےعوام پرمسلط کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 27 رمضان المبارک کو شب دعا منائیں گے، شب دعا کیلئے ہر جگہ رات کو 10 بجےدعا کرائی جائے گی، پاکستان میں ہر جگہ پر اسکینرز لگائیں گے میں خود مولانا طارق جمیل کیساتھ دعا میں شرکت کرونگا۔

  • پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نواز شریف کے احتساب سے مشروط ہے، عمران خان

    پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نواز شریف کے احتساب سے مشروط ہے، عمران خان

    آزاد کشمیر :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نواز شریف کے احتساب سے مشروط ہے، جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہوں اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور آپ کو اختیارات دلاؤں گا، مغرب میں مؤثر بلدیاتی ںظام ہے، اس لئے وہاں کا نظام بہتر ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی نوازشریف کی بادشاہت نہیں جمہوریت چاہتے ہیں، ترکی میں نوازشریف وزیراعظم ہوتے تو مارشل لا کامیاب ہوجاتا، باغ میں ماحول گرماتے ہوئے کپتان نے کہا نوازشریف خود کو احتساب سے بالاتر نہ سمجھیں، حساب نہ دیا تو سڑکوں پرنکلیں گے، ایسا احتجاج کریں گے جوپہلے کبھی نہیں ہوا۔

    عمران خان نے کہا کہ بیرسٹر سلظان محمود وزیراعظم بنے تو احتساب کا عمل شروع ہوگا، سب سے پہلے میں اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کروں گا۔

    نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہوں اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا، پیسہ اس لئے باہر سے نہیں آیا کیونکہ چور چور کا احتساب نہیں کرتا، نواز شریف کے احتساب تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، آپ یہ نہ سمجھیں کہ پی ٹی آئی کے آتے ہی کرپشن ختم ہوجائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار دو سال سے وہی بات کر رہے جو دستاویزی فلم میں کہی، اسحاق ڈار نے خود اعتراف کیا کہ نواز شریف کا پیسہ ہاں سے باہر بھیجا، احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہوتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ نیب 16 سالوں سے چھوٹے لوگوں کو پکڑتی آرہی ہے، نیب وزیر اعظم کے 13 کیسز کیوں نہیں سنتی، نواز شریف نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا پیسہ واپس لاؤں گا، ایسا ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آصف زرداری کا پیٹ چیر کر پیسے نکالنے کے دعوے کئے جو دھرے کے دھرے رہ گئے کیونکہ یہ لوگ خود بہت بڑے کرپٹ ہیں۔