Tag: imran khan house

  • بنی گالا میں عمران خان کا گھر ریگولرائز نہیں ہوا تو جرمانہ دینا پڑے گا، چیف جسٹس

    بنی گالا میں عمران خان کا گھر ریگولرائز نہیں ہوا تو جرمانہ دینا پڑے گا، چیف جسٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنی گالا میں سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا، ریگولرائز نہیں ہوا تو پہلا جرمانہ بھی انہیں دینا پڑے گا۔

    \تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا میں تعمیرات ٹاؤن پلاننگ کے بغیر ہوئیں۔

    اب تمام تعمیرات گرانا مناسب نہیں ہوگا. ہم تحریک انصاف والوں کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان ہی لوگوں نے اس مسئلے کے حل لیے درخواست دائر کی تھی۔

    ان کا دوٹوک الفاظ میں مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ میں سب سے پہلے عمران خان کا گھر ریگولرائز ہوگا، گھر ریگورائز نہیں ہے تو سب سے پہلے جرمانہ بھی عمران خان صاحب کو ہی دینا ہوگا۔

    چیف جسٹس نے وکیل صفائی سے مکالمے میں کہا یہ کوئی سیاسی بیان نہیں جو میں دے رہا ہوں، بابراعوان صاحب آپ کو یہ وزیراعظم صاحب کو بتانا ہے۔

    مزید پڑھیں: بنی گالہ تجاوزات کیس، سپریم کورٹ کا عمران خان کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم

    اس موقع پر اعلیٰ عدالت نے بنی گالہ میں ریگولرائزیشن سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیٹی دس دن میں رپورٹ پیش کرے گی، انہوں نے کہا کہ راول جھیل کی آلودگی کا معاملہ الگ سے دیکھیں گے۔

  • ایف سی اور پولیس کا بنی گالہ کا گھیراؤ،عمران کی نظربندی یا گرفتاری کا امکان

    ایف سی اور پولیس کا بنی گالہ کا گھیراؤ،عمران کی نظربندی یا گرفتاری کا امکان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملک گیر احتجاج کی کال پر آج کسی بھی وقت ان کی نظربندی یاگرفتاری کا امکان ہے جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی بھاری نفری ان کی رہائش گاہ باہر تعینات کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کارکنان کی گرفتاری پر ملک گیراحتجاج کی کال پر حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی۔

    لال حویلی کے بعد بنی گالہ کو بھی پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے، بنی گالہ آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ بنی گالہ کی جانب جانے والے راستوں کو بلاکس لگا کر بند کیا جارہا ہے۔

    ساٹھ سے زائد فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے گھیر ے میں لے کر چاروں اطراف کا کچھ دیرتک معائنہ کیا پھر واپس چلے گئے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا


    اس موقع پر بنی گالہ پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت عمران خان کی گرفتاری یا نظربندی کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈزون سیل کرنے کی تیاریاں کرلیں اور بنی گالہ کے اطراف ایف سی اور پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا سیل کردیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد: پی ٹی آئی اور پولیس میں ہاتھا پائی، متعدد کارکنان گرفتار


    واضح رہے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے کنونشن کے دوران پولیس نے  دھاوا بول دیا، کارکنوں پر ڈنڈے برسائے اور متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا، گرفتاریوں کی بیچ میں آنے والے خواتین پر بھی ڈنڈے برسائے گئے، خواتین پولیس نے بھی متعدد خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا۔

    تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا جائےگا، ان کا کہنا ہے کہ کارکنان کی گرفتاری سراسر غیر قانونی ہے، کب تک جیل میں رکھو گے جب تک زندہ ہوں احتجاج کرتا رہوں گا۔


    مزید پڑھیں : لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل


    پولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کا رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم  بھی ضبط کرلیا گیا۔