Tag: imran khan jalsa at jinnah ground

  • مخالفین انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین

    مخالفین انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کہتے ہیں مخالفین این اے دو سو چھیالیس کا ضمنی انتخاب سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کارکنان مشتعل ہوکر انکا خواب پورا نہ کریں ۔

    ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل جناح گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ میری تمام باتوں کو حالات کے مطابق سمجھا جائے،مخالفین یہ چاہتے ہیں کہ نہ کھیل ہو نہ کھیلنے دیں۔

    مخالفین کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا جائے تو ایم کیو ایم کے کارکنان جوابی کاروائی سے گریز کریں۔ نوجوان کارکنوں کو جذباتی نعرے لگانے سے پہلے سمجھا دیا جائے، کارکنان کوشش کریں کہ ہر قسم کے جگھڑے سے بچا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کارکنان کوشش کریں کہ کسی قسم کاجھگڑانہ ہو، مخالفین پتھراؤبھی کریں توجوابی کارروائی سےگریزکریں،الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ تئیس اپریل کی شام تاریخی ہوگی اور کنور نوید مخالفین کو بھاری مارجن سے چت کرینگے ۔

  • الطاف حسین کی پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں پھر جلسے کی دعوت

    الطاف حسین کی پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں پھر جلسے کی دعوت

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جسلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی، ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کےشاہراہ پاکستان پر جلسہ کرنے پر بھی غیر مشروط تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بارہ اپریل کو جماعت اسلامی کے جلسہ عام کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے جیو اور جینے دو کی پالیسی اختیار کرنے چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جناح گراؤنڈ سے واپسی پر کریم آباد کے کیمپ پر خطاب میں کہا کہ جناح گراؤنڈ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے چھوٹا پڑ جائے گا، یہ کیسا استقبال تھا جو کارکنوں پر ڈنڈے برسائے گئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بندوق برداروں سے پیچھا چھڑائے، کارکنوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کراچی آیا، انہوں نے الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔