Tag: imran khan ka bhanja ki nara bazi

  • عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ عمران خان کی شادی پرکچھ نہیں کہوں گا،خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کیلئے مشکل ہوگا۔

     کپتان کی شادی کی خبر ملنے پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، چھوٹے ہوتے ہوئےجب میں نے دوسری شادی کا نہیں سوچا، تو عمران خان کیسے شادی کرسکتے ہیں۔

    عمران خان کی شادی پر مولانا فضل الرحمان اتنے دل بر داشتہ ہوئے کہ کہنے لگے خان صاحب کو مبارکباد دینا ان کے لیے مشکل ہوگا۔

    عمران خان کے شادی بندھن میں بندھنے والی اکتالیس سالہ ریحام خان کی پہلی شادی انیس سال کی عمرمیں پھپی زاد بھائی ڈاکٹراعجاز سےہوئی تھی جن سے تین بیٹے بھی ہیں،عمران خان سےرشتہ طے ہونےپرریحام کےقصبے والےبہت خوش ہیں۔

  • لندن: حسان نیازی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی

    لندن: حسان نیازی کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی

    لندن : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مولانا فضل الرحمان کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں پولیس حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

    جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کانفرنس میں شرکت کے بعد باہر نکلے تو حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں نے ان پر آوازیں کسیں اور نعرے بازی کی، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھیوں نے حسان نیازی اور ان کے ساتھیوں کو پکڑنا چاہا، جس پر پارلیمنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حسان نیازی کو اپنی حراست میں لے لیا۔

    اس موقع پر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے، پولیس اہلکاروں نے ابتدائی تفتیش کے بعد حسان نیازی کو رہا کردیا۔

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن بھی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔