Tag: imran khan letter

  • الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خط کا شق وار جواب دینے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خط کا شق وار جواب دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کاشق وار جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خط کے جواب کیلئےالیکشن کمیشن میں مشاورت کی گئی، جس میں کمیشن کو لکھے گئے عمران خان کے خط کا جائزہ لیا گیا،  ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن خط کا واضح جواب دیں گے۔

    مشاورت میں پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں جانے کی صورت میں حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

    چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کو بھیجے گئے خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد ریٹرننگ افسران بے نقاب اور انتخابی عملہ قوم کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔

    قانون کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آراوزکے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کے پابند ہیں۔

  • عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہہ کے نام خط

    عمران خان کا جسٹس (ر) وجیہہ کے نام خط

    اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نےجسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے اقدامات کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے پارٹی الیکشن ٹربیونل کی مزید سماعت کرنے سے روک دیا۔

    پی ٹی آئی میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے، پارٹی الیکشن پر چیئرمین عمران خان اور جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے اختلافات کھل کر سامنےآگئے،عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو خط لکھا ہے،  جس میں پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کا اجلاس غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔

    خط میں کپتان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر الزام لگایا کہ انہوں نے منع کرنے کے باوجود ٹریبونل کا اجلاس بلاکر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی، جس کی وجہ سے پارٹی کی بدنامی ہوئی۔

    کپتان نے خط میں لکھا کہ ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ پارٹی رہنماء شفقت محمود کی شکایت سننے کے بجائے بدکردار لوگوں کے بہکاوے میں آرہے ہیں۔

    عمران خان نے ٹریبونل اجلاس بلانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین پر واضح کیا کہ انکی سفارش پر نیا الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہ،ے اب تحلیل شدہ ٹربیونل کا اجلاس طلب نہ کریں۔