Tag: imran khan marriage

  • عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    عمران خان کی شادی پرمن گھڑت خبریں، پی ٹی آئی کا جنگ گروپ کے خلاف متعلقہ اداروں سے رجوع

    اسلام آباد: عمران خان کی تیسری شادی پرمن گھڑت خبر پر پی ٹی آئی نے جنگ گروپ کے خلاف پیمرااورپریس کونسل سےرجوع کرلیا، تحریک انصاف کاکہنا ہے اداروں نے اپنا کام نہ کیا توعدالت سے رجوع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی عمران خان کی شادی سےمتعلق خبر پر تحریک انصاف نے متعلقہ اداروں سےرجوع کرلیا ہے، پی ٹی آئی نے پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان کو درخواستیں ارسال کردی ہے۔

    درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف غیراخلاقی پروپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے، عمران خان شادی سےمتعلق واضح اورغیر مبہم مؤقف پیش کرچکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ مانیکا خاندان کے افراد بھی سازش کا پردہ چاک کرچکے ہیں، پیمرا فوری طور پر جیو کی جانب سے جاری مہم رکوائے، پریس کونسل جنگ اور دی نیوزسے جواب طلب کرے۔

    پی ٹی آئی نے متنبہ کیا کہ اداروں نےاپنا کام نہ کیاتوعدالت سےرجوع کریں گے۔ کرپشن اور ضمیرفروشی کےگٹھ جوڑکاہرسطح پرمقابلہ کریں گے۔


     مزید پڑھیں :  عمران خان کی شادی‘ تحریک انصاف کا وضاحتی بیان جاری


    یاد رہے اس سے قبل ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے جنگ گروپ کےعمر چیمہ کی قیاس آرائیوں پر مبنی خبر کو افسوس ناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق خبرنہایت بدقسمتی ہے۔

    وضاحتی بیان میں کہا گیا تھا کہ کہ جنگ گروپ کےعمرچیمہ نےعمران خان کی شادی کی غلط خبردی، عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق من گھڑت خبردی گئی، خبرمیں ایک ایسی خاتون کوبھی گھسیٹا گیا جو کسی طورعوامی نہیں ہے، غیر ذمہ دارانہ حرکت سےعمران خان ،بشریٰ مانیکا کے بچوں پرناروا دباؤ آیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے۔

    سانحہ پشاور کے موقع پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول کو تعطیلات کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

     جبکہ ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کے مطابق سکول کھلنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف آج اپنی اہلیہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ کریں گے، اس موقع پر عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان اسکول کے اساتذہ اور بچوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

    واضح رہے کہ دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والا آرمی پبلک سکول پشاور چھبیس روز کے بعد تدریسی عمل کیلئے دوبارہ پیر کے روز کھول دیا گیا ہے۔

    چھبیس روز کے بعد بچوں نے واپس اسکول آنے پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ان کی اہلیہ نے خود بچوں کا استقبال کیا اور والدین سے بھی ملاقات کی، کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • عمران خان اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلہ خصوصی انٹرویو

    عمران خان اور ریحام خان کا شادی کے بعد پہلہ خصوصی انٹرویو

     اسلام آباد: بنی گالا میں شادی کے بعد پہلہ انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں نے ریحام خان کے بچوں کر دیکھا تو میں ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا  اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے مجھے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکرپرسن مبشرلقمان کو شادی بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شادی میں بہت سارے دوستوں کو دعوت دینا چاہتا تھا ، تاہم ایسا نہیں ہوا ہم نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔کیونکہ پشاور حملے کے بعد علیشان طریقے سے شادی کرنا موضوع نہیں تھا، اسی وجہ سے ہم نے سادگی سے شادی کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلی شادی میں بھی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے والدین سے کہا تھا کہ دھوم دھام سے شادی کرنے میں پیسے ضائع نہ کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا غم میری طلاق تھی کیونکہ اس کی وجہ سے میرے بچے مجھ سے دور ہو گئے تھے، اگر میں ان کے چھوٹے ہوتے شادی کرتا تو ان کو بہت زیادہ دکھ ہوتا۔ جبکہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ  میں نے جو بھی فیصلہ لیا ہے اپنے بچوں کے بہتری کے لئے لیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اور عمران کے بچے ایک ہی عمر کے ہیں۔بچوں کے حوالے سے سوال پر ریحام نے کہا کہ ہمیں یہی بچے کافی ہیں اور ویسے بھی ہم کرکٹ تو کھیلتے نہیں ہیں تو ہمیں کوئی کرکٹ ٹیم تو نہیں بنانی۔

    انٹرویو کے دوران جب ریحام خان سے یہ پوچھا گیا کہ انہیں عمران خان نے کیسے پروپوز کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا کہ عمران نے مجھے انتہائی شائستگی سے شادی کی پیشکش کی تھی، انہوں نے مجھے پروپوز کیا اور کہا کہ میں استخارہ کر رہا ہوں اور اس کے بعد ہم شادی کریں گے۔

    عمران خا ن کا کہنا تھا کہ میرے لئے شادی کا فیصلہ مشکل تھا کیونکہ بچے چھوٹے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک خاندانی نظام ہوتا ہے جس میں تمام بچے ایک ساتھ بڑے ہوتے ہیں مگر برطانیہ میں صورتحال بہت مختلف ہوتی ہے وہاں آپ کو اپنے بچے اکیلے ہی پالنا ہوتے ہیں اور پھر اگر آپ کی طلاق ہو جاتی ہے تو اس صورتحال میں تین بچے پالنا بڑا مشکل کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ریحام کا کام دیکھا تو یہ دوسری وجہ تھی کہ میں ان کو پسند کرتا۔

    مستقبل میں تحریک انصاف میں کوئی سیاسی کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ صحافت میرا شوق ہے اور میں یہ کام جاری رکھوں گی ،شادی کی وجہ سے میں اپنے کیرئر کو ختم کرنا نہیں چاہتی کم از کم سال تک اپنے صحافتی کیرئیر سے منسلک رہنا چاہتی ہوں،  اس کے علاوہ میں اپنے پروجیکٹس پر بھی کام جاری رکھوںگی۔ اس پر عمران خان کا بھی مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر تو میرے پاس کوئی سو ارب کا حکومتی منصوبہ ہوتا تو میں ان کو کوئی ایسا عہدہ دے دیتا۔

    عمران خان نے کہاکہ میری عمر62سال ہے مجھے اپنی شادی کافیصلہ کرنے کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، جس پر ریحام کا کہنا تھا کہ  لوگوں کی باتوں سے ڈرکراورتنقید سے گھبرا کرپیچھے ہٹنے والی نہیں ،میں نے جس شخص کوچنا وہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہیں اورمیرے اوپرکوئی اتنی بڑی ذمہ داری نہیں کہ میں گھبراجاؤں۔

     شادی کے تحفے کے حوالے سے ریحام کا کہنا تھا کہ میں نے فی الحال خان صاحب سے یہی تحفہ مانگا ہے کہ ہر ہفتے یا کم از کم مہینے میں ایک یا دو دفعہ پشاور ضرور لے جایا کریں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عزت اور کامیابی صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ،میں نے صاف دل سے شادی کی ہے اور ریحام کی خوبیوں کو دیکھ کر ہی شادی کا فیصلہ کیا ہے ،مجھے اس بات کی فکر نہیں کہ لوگ کیا کہیں گے میں نے اپنے اللہ کو جواب دینا ہے ریحام خان سے کبھی بے وفائی نہیں کرونگا۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا فوری طور پر شادی کا ارادہ نہیں تھا تاہم میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد شادی جلدی کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ جو  لوگ مجھے تحفے دینا چاہتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئے فنڈز دیں۔

  • ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے، یوسف خان

    اسلام آباد: عمران خان کی نئی نویلی دلہن ریحام خان کے بھانجے یوسف خان کا کہنا ہے کہ شادی کوئی خفیہ نہیں ہوئی بلکہ سب کے سامنے نکاح ہواہے۔

    بنی گالہ میں عمران اور ریحام خان کے نکاح کی تقریب کےبعد میڈیا سے گفتگوں میں یوسف خان کا کہنا تھاکہ شادی کوئی گناہ نہیں جو چھپ کرکی جائے،یوسف خان نے بتایا کہ ریحام خان کے بچےان کے ساتھ ہی رہیں گے،یوسف خان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور اور ریحام خان کی والدہ کی طعبیت ناسازی کے باعث ولیمہ سادگی سے ہوگا۔

    عمران خان نے ریحام خان کیساتھ نئی زندگی گزارنے کا آغاز کردیا،بنی گالہ میں عمران خان اور ریحام خان کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم ایک لاکھ رکھی گئی،نکاح کی تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی،نکاح کےموقع پر بی بی سی گرل اور عمران خا ن نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے ولیمے کی تقریب نہیں ہوگی ۔اس موقع پر غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائےگا،عمران خان کا نکاح ہوتے ہی سارے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،مختلف شہروں میں لوگ دلچسپ انداز میں جشن بنا رہے ہیں۔

  • جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    لندن: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

    سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

  • کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ اٹھارہ جنوری سے پہلےعدالتی کمیشن سے متعلق کوئی حتمی بات نہ کی تو اسلام آباد کے ڈی چوک پرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رسائش گاہ بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا اٹھانے کا خود فیصلہ کیا کوئی ڈکٹیشن نہیں لی ،اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، سانحہ پشاور کے بعد حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

     فوجی عدالتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے دوسال کے لیے کڑوی گولی کھانے کی حامی بھری ہے کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کوشش میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ۔عمران خان کا کہنا تھا ہم اس وقت تک قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہوں گےجب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بن جاتا ۔

     ان کا کہنا تھا حکومت مزاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ، ہم نے امید رکھی تھی حکومت آگے بڑھے گی ،حکومت نے فراڈ نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن بنانے میں کیا مسئلہ ہے، پہلے سے شک تھا حکومت بااختیار جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا چاہتی ۔ حکومت کا اٹھارہ جنوری تک کا وقت دیا ہے امید ہے امید تھی کہ حکومت جوڈیشنل کمیٹی بنادی گی، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ مضبوط جمہوریت پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے ۔

  • شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    لاہور: پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مفتی سعید کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہی اس کی تصدیق یا تردید کا حق رکھتے ہیں۔

    مفتی سعید نے عمران خان کے نکاح خواں کے حوالے سے اپنا نام آنے پر تصدیق یا تردید نہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے مذہبی معاملات میں مشاورت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کرتے ہیں۔