Tag: Imran khan press conference

  • ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں، اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے، مریم نواز

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہل وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہر باپ اپنی بیٹی کو عزت دیتا ہے تاہم عمران خان شرم سے عاری ہیں اور اس رشتے کو سمجھ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہل وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس پر ترجمان شریف فیملی نے جہاں بیانات داغے وہیں مریم نواز شریف بھی بھڑک اٹھیں ۔

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر باپ بیٹی کاخیال رکھنےعزت دینے میں فخرمحسوس کرتاہے، مگر تم جیسا شرم سےعاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیاجانے ؟

    عمران خان ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ترجمان شریف فیملی

    دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے عمران خان کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کاسر ہے نہ پیر، حالیہ بیانات بتاتے ہیں کہ وہ ذہنی صدمے میں ہیں اور وہ خود بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، عمران خان مایوسی کی آخری حد سے گزر چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں :جاتی امرا کے نوکروں، ڈرائیوروں کو کروڑوں روپے آرہے ہیں: عمران خان


    یاد رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کے بعد انکشاف ہوا شریف خاندان کی 16 کمپنیاں تھیں۔ نواز شریف کی 16 کمپنیوں کو پیسہ جاتا تھا۔ 16 میں سے ایک کمپنی فلیگ شپ میں پیسہ جاتا اور پاکستان آتا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی سعودی عرب میں ایک کمپنی ہل میٹل تھی۔ پاکستان سے پیسہ دبئی اور پھر وہاں سے آگے جاتا تھا۔ ہل میٹل نواز شریف کو 114 کروڑ اور 68 لاکھ روپے بھیج چکی تھی۔ نواز شریف تقریباً 80 کروڑ مریم نواز کے نام کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    رینالہ خورد: پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ظالمانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی، انتہاپسندوں رینالہ خورد میں پاکستان عوامی تحریک کے دفتر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پُرامن لوگوں کے خلاف ہے۔

    حکومت دہشت گردوں کا سیاسی گروہ ہے یہ دہشت گردوں کی بجائے پُرامن لوگوں کے خلاف کام کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 22شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

    جو لوگ ظلم وستم اور بربریت کا شکار ہوئے ہیں انکی جدوجہد رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مکمل رابطے میں ہیں ہماری انقلابی جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری مارچ میں واپس آکر اپنے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کروانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے چونکہ ان حکمرا نوں کے ہا تھ ہمارے شہیدوں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملزمان کو پھا نسی تک نہ پہنچا لیں، انہوں نے مزید کہا کہ بے گھروں کو گھر دلانا ، تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ، بے زمین کسانوں کو زمین دلانا، عزت کی روٹی فراہم کرناہمارا منشور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

  • عدالتی کمیشن کے قیام سے قبل نوازشریف استعفیٰ دیں،عمران خان

    عدالتی کمیشن کے قیام سے قبل نوازشریف استعفیٰ دیں،عمران خان

    لاہور:پاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی کمیشن کے قیام سے قبل نوازشریف استعفیٰ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری نواز شریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ قومی مفادات کا معاملہ ہے۔ مسلم لیگ ن چھ بار پنجاب میں اور تین بار مرکز میں اقتدار میں آچکے ہیں اور ہم ان کے انداز سے بخوبی واقف ہیں یہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو گلو بٹ جیسے لوگ سامنے آتے ہیں اور غریب عوام مفلوک الحال ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے وزیر اعظم کی تقریر میں معاشی ترقی کے ذکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صرف شریف خاندان کی معاشی ترقی ہو رہی ہے میاں صاحب خود وزیر اعظم ہیں شہباز شریف وزیر اعلیٰ اور ان کا بیٹا بھی وزیر اعلیٰ بنا ہوا ہے اور سمدھی کو وزیر ِ خزانہ بنایا ہوا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب الیکشن کمیشن کی تعریفیں کررہے ہیں ان کو تو سزائیں دینی چاہئیں۔ اگر کسی کو کے پی کی الیکشن پر اعتراز ہے تو دوبارہ الیکشن کرالے پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم درخواست کرتے رہے کہ چار حلقے کھول دیں لیکن نہ سنی اب کیوں عدالتی کمیشن بنارہے ہیں۔ سب تو ان کے نیچے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کون کرے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں روکنے کے لئے حکومت گلو بٹ جیسے بدمعاشوں کو پولیس کی وردی پہنا کر ہمارے خلاف استعمال کرے گی اور ہم اسکی پیشگی اطلاع آئی جی پنجاب کو دے چکے ہیں۔

    عمران خان نے شریف خاندان کے کرپشن کیسز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں نکلیں گے اور اسلام آباد پہنچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 15 سو کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے اور سندھ کے بارڈر پر بھی کارکنان کو روکا ہوا ہے کیا آپ سمجھتے ہیں اس سے احتجاج کو روک لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد پہنچیں گے اور اپنے مطالبات پیش کریں گے اور ہمارا مطالبہ ہوگا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں اور پھر عدالتی کمیشن اپنا کام کرے۔

    انہوں نے حکومت کو تنبیہہ کری کہ یہ عوام کا سمندر ہے اور یہ نواز شریف کو بہا کر لے جائے گا وہ اپنی قبر خود کھود رہے ہیں۔

    انہوں نے منہاج القران کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آپ نے انہیں گھیر کر رکھا ہے اور پولیس ان کے پیچھے لگا رکھی ہے تو حکومت تو خود انہیں اشتعال دلا رہی ہے۔