Tag: imran khan statement

  • لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز

    لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، مریم نواز

     اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران‌ خان کے بیان پر کہا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظار کرلیں، واجد ضیا خود ان کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلہ صاحب سے کہیں بس چند دن انتظارکرلیں، انشاللہ ریڈلے کی طرح واجد ضیا خود کاغذات کی حقیقت بتادیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے مبینہ جھوٹ اور برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز شیئر کئے اور لکھا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا۔


    مزید پڑھیں :  نوازشریف نے مریم نوازکے نام پر منی لانڈرنگ کی،عمران خان


    عمران خان نےایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ دستاویز شریفوں کے قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلیبری جیسے تمام جھوٹ بے نقاب کرتی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نوازاور شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ٹی وی انٹریوز کی ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا مریم نواز نے کرپشن اور چوری کے پیسے سےخریدی گئی جائیدادیں بچانے کیلئے جھوٹ بولا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    جھوٹ عمران خان کی رگ رگ میں بس چکاہے، ان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، ملک احمد خان

    لاہور:ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکاہے، عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب حقائق نہیں جھٹلا سکتے، ملتان میٹر و منصوبے پر چینی کمپنی "یابیٹ” پہلے ہی معافی مانگ چکی، چینی ایس ای سی پی نے یا بیٹ کو بلیک لسٹ کرکے جرمانہ کیا۔

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، جھوٹ رگ رگ میں بس چکا ہے،عمران خان کی ذہنی حالت قابل ترس ہے، خیبر پختونخوا میں انکی کارکردگی صفرجمع صفر ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سرکاری افسران پر الزامات ذہنی پستی کا عکاس ہیں، نیازی صاحب2018کےانتخابات میں شکست ان کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔


    مزید پڑھیں :  دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا  کہ دونوں بھائی مال بنانے میں لگے ہیں ، ایک بھائی وفاق اور ایک صوبائی سطح پر مال بنارہا ہے، نواز شریف کے بعد شہباز شریف بھی پکڑے گئے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ  ملتان میٹرو کنٹریکٹ پرچینی ایس ای سی پی نے فیصل سبحان کا انٹرویوکیا، فیصل سبحان نے فرنٹ مین ہونے کا اعتراف کیا، شریف برادران کے خلاف گواہی دینے پر کمپنی کا سی ای او ہی لاپتہ ہوگیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو سیاست سکھائیں، خورشید شاہ کا مشورہ

    تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کو سیاست سکھائیں، خورشید شاہ کا مشورہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کو سیاست سکھائیں، عمران خان کے بیانات متحدہ اپوزیشن کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف کے آصف زرداری مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی باتوں سے اپوزیشن کا اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے، بیانات کے نتیجےمیں بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی، اپوزیشن کا اتحاد قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے عمران خان کی سوچ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ وہ نوازحکومت سے اکیلے مقابلہ کرسکتی ہے تو یہ غلط ہوگ، اپنے اپنے ظرف کی بات ہے، عمران خان جس کو کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں ستر فیصد کام پیپلز پارٹی نے کیا۔

    اپوزیشن لیڈر نے معاملہ عدالت لے جانے کا کریڈٹ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو دیا۔

    خورشیدشاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ عمران خان کو سیاست سکھائیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے بطور وزیراعظم شیخ رشید کے نام میں جلدی کی، شاہ محمودقریشی کیساتھ طے ہوا تھا مل کر فیصلہ کریں گے، تحریک انصاف ملکر نہیں چلناچاہتی ہے تو اپناامیدوار کھڑا کرلیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے بعدامیدوار کا نام فائنل کرے گی۔


    مزید پڑھیں : میچ ختم نہیں ہوا، اب آصف زرداری کی باری ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ پاناما کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے سامنے زندہ قوم کو دیکھ رہاہوں، پانامہ کیس کا فیصلہ تو ہو چکا ہے لیکن ابھی یہ میچ ختم نہیں ہوا، اب آصف زرداری کی باری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد آصف زرداری اب تمہاری باری ہے، فضل الرحمان ہم تمہیں بھی نہیں چھوڑیں گے، تمہارے پیچھے بھی آؤں گا، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کا بھی احتساب کروائیں گے، خاقان عباسی ، شہبازشریف ہمارا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوجاؤں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

    پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں، رانا ثنااللہ

    لاہور : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری قوم مطالبہ کرتی ہے کہ عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پر ن لیگی رہنما بھی میدان میں آگئے۔

    وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان قابل افسوس ہے، پوری قوم عمران خان کی صورت میں ضدی بچے کاچہرہ دیکھ چکی ہے، پی ٹی آئی میں موجود باشعور لوگ عمران کے بیان کی مذمت کریں، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی اے پلس کیٹیگری کے تھے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو صرف اس بات سے غرض ہے کہ وہ اقتدارمیں آجائیں، عمران خان اس ملک اور قوم کا لیڈر نہیں ہوسکتا ہے، 5مارچ ایک طرف پوری قوم تھی اوردوسری جانب دہشتگرد تھے ، یہ دہشتگردوں کی ہار اور پاکستان کی جیت کادن تھا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق صاحب کو چاہئے اپنی گفتگو میں شائستگی لائیں، سراج الحق ایک طرف اتحادی اور دوسری طرف مخالف ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں،عمران خان نے آئی پی ایل شرکت کی پر پی ایس ایل دیکھنے نہ آسکے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا


    خیال رہے کہ عمران خان نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پھٹیچر تھے ان کے نام تک نہیں جانتا۔