Tag: IMRAN khan TWEETS

  • کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟ عمران خان کا ٹوئٹ

    کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟ عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 3دن سےحیران ہوں کیامیں نےکوئی بینک لوٹاہے، ،کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟ چاہنےوالوں سے کہتا ہوں دعا کریں ذاتی خوشیاں حاصل کروں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی شادی کی خبروں سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 3دن سے حیران ہوں کیامیں نے کوئی بینک لوٹا ہے، اربوں روپےکی منی لانڈرنگ کی یاماڈل ٹاؤن جیسےقتل عام کاحکم دیا، ،کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے ؟

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمیرشکیل مافیا نےقابل ملامت میڈیا مہم چلائی، مہم مجھے متاثرنہیں کرسکتی کیونکہ عزت اللہ دیتا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری تشویش میرےبچوں اوربشریٰ بیگم کےروایتی خاندان کیلئےہے، نوازشریف،میرشکیل کی بدنیتی پرمبنی مہم میں نشانہ بنایاجارہاہے، مہم سےمیرےبچوں اوربشریٰ بیگم کےخاندان کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

    انکا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف اورمیرشکیل جان لیں ان کیخلاف لڑنےکاعزم اورمضبوط ہوا، میں شریف خاندان کو40سال سےجانتاہوں، اپنی سطح سےگرکراس کی تفصیلات بےنقاب نہیں کروں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ چاہنے والوں سے کہتا ہوں دعا کریں ذاتی خوشیاں حاصل کروں، میں نے چند سالوں کے علاوہ ذاتی زندگی میں خوشیوں سےمحروم رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،عمران خان

    شریف برادران بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شریف بردارن بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،  وہ سمجھتےہیں کہ خلوص کا دکھاوا کرکے بیوقوف بناسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کی لالچ سےپاکستان اپنی صلاحیتیں بروےکارنہیں لاپایا، پاکستان کی صلاحیتوں کوحاصل نہ کرنےکی وجہ شریف فیملی کی لالچ ہے۔

    پروگرام کی کلپس ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ شریف برادران سمجھتےہیں کہ ہروقت لوگوں کوخلوص کادکھاوا کرکےبیوقوف بناسکتےہیں، شریف بردارن بے شرمی سے گذشتہ 30 سال سےملک کو لوٹ رہے ہیں۔

    عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ شریف برادران کی نظرمیں پاکستانی عوام کا کوئی احترام نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد پارلیمنٹ جانا چاہتا تھا، نہ چاہتے ہوئے بھی یمن پر واضح موقف دینے کیلئے پارلیمنٹ گیا۔

    تحریک انصاف کے کپتان نے ٹویٹ کے دوران مزید کہنا تھا کہ دوہزار چار میں ہم نے امریکی جنگ کا حصہ بننے اور وزیرستان فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ہماری واپسی کی اہمیت کا مظہر ہے ،محسوس کیا کہ اس مرحلے میں تحریک انصاف کو تاریخی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  

    چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ایوان میں مشترکہ قرارداد کے ذریعے اپنا واضح موقف پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

  • قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    قوم تبدیلی کے لئے خیبرپختونخوا کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایم پی ایز کی جرات قابل تعریف ہے۔

    سینیٹ انتخابات میں نشستیں جیتنے پر عمران خان نے پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ایم پی ایز کو اپنی رہا ئش گا ہ بنی گالہ میں پر تکلف ظہرانہ دیااس موقع پرعمران خان نے کہا کہ عوام نئے پاکستان کی امید لئے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی کو دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی بس کی تیاری کا کہہ دیا ہے اگلا میدان اب لاہور میں سجے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصا نوجوان امید بھری نظروں سے تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

    ظہرانے میں سراج الحق ،پرویز خٹک،چوہدری سرور اور نو منتخب سینیٹرز سمیت سو سے زائد ارکان نے شرکت کی۔

  • رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    رہنماؤں کو اثاثے ظاہرکرنا چاہئیں ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے رہنماؤں سمیت تمام پاکستانیوں کو اپنے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنا چاہئیں، پی ٹی آئی ملک سے باہر چھپائی گئی دولت واپس لائے گی۔

    عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ثبوتوں سے ظاہر ہے کہ اشرافیہ نے لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک چھپائی ہے تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔ پاکستان کی ایلیٹ کلاس نے دبئی میں پراپرٹی کے کاروبارمیں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔

     

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اثاثوں اورٹیکس تفصیلات کوجاری کرنے کو یقینی بنائے گی۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ لیڈر اپنے ٹیکسوں اور ملک میں اور ملک سے باہراثاثوں کی تفصیلات عوام کے لئے جاری کریں۔

     

    انکا کہنا تھا کہ عوام کو بالواسطہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس بچانے کے لئے اشرافیہ کی ناجائز کمائی ملک سے باہرچھپائی گئی ہے۔

  • وزیراعظم کےاستعفے سے کم کوئی بات قبول نہیں ہے ،عمران خان

    وزیراعظم کےاستعفے سے کم کوئی بات قبول نہیں ہے ،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئیٹر پر پیغام دیا ہے کہ سول نافرمانی کےاعلان کے باوجود ریڈزون کا رخ کریں گے۔

    آزادی مارچ کے ذریعے نیا پاکستان بنانے کے مطا لبے پر قائم خان صا حب نے ٹوئیٹر پر کہا کہ پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں، پولیس اہلکار کا رکنوں کے راستےمیں نہ آئیں ،ہم نے اپنی کشتیاں جلا دی ہیں واپسی کا راستہ نہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف رائےونڈ بھاگ جائیں گے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ پاکستان کے مفاد میں نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    ۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر عمران خان نے کہا کہ کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلے سے روک رکھا ہے زیادہ دیر تک نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان کریں گے۔

    ۔