Tag: imran khan visit

  • عمران خان کا بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا  دورہ

    عمران خان کا بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول جی نائن مرکز کا دورہ کیا، شہری سابق وزیراعظم کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوش ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بغیر سیکیورٹی پروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی نائن مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر مارکیٹ میں موجود شہریوں نے عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    شہری سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش ہوئے، انہوں نے عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے اور کئی افراد نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    اس موقع پر عمران خان نے جی نائن مرکز میں دکانداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے مارکیٹ کے احوالے معلوم کیے۔

  • بڑے پیمانے پر فراڈ ثابت ہوا تو لاہوراحتجاج کا مرکز ہوگا، عمران خان

    بڑے پیمانے پر فراڈ ثابت ہوا تو لاہوراحتجاج کا مرکز ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی،ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال سمیت حکومت مخالف ممکنہ احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان آج شام عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران اسمبلیوں میں واپسی سمیت عدالتی کمیشن کے قیام پر بات چیت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کیا ہے کہ عدالتی کمیشن کے قیام تک تحریک انصاف قومی اسمبلی واپس نہیں جائے گی، اس موقع پر شیخ رشید نے سینیٹ میں نعمان وزیر کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کو سراہا۔

    عمران خان نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی نادرا کے ذریعے تصدیق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نادرا کا نتیجہ مسلم لیگ نواز کی دھاندلی ثابت کر دے گا، بڑے پیمانے پر فراڈ ثابت ہوا تو لاہور احتجاج کا مرکز ہو گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔

  • عدالتی کمیشن نہ بنا تو دوبارہ سڑکوں پر ہونگے، عمران خان

    عدالتی کمیشن نہ بنا تو دوبارہ سڑکوں پر ہونگے، عمران خان

    پشاور: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عدالتی کمیشن نہ بنانے پر دوبارہ احتجاج کی دھمکی دیدی ۔

    سینٹرل پولیس آفس پشاور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کےانتخابات میں ن لیگ نے ستر لاکھ جعلی ووٹ بھگتائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کچھ نہیں کرسکتی اس لیے رینجرز کا سہارا لینا پڑا۔

    چیئرمین تحریکِ انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس میں کسی کی سیاسی مداخلت نہیں، ترقیاں اور تبادلے پولیس حکام کی مرضی سےہوتے ہیں۔

    اس سے قبل عمران خان نے پشاور میں سینٹرل پولیس کا دورہ کیا۔

    تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سینٹرل پولیس آفس پشاور میں ایس ایم ایس الرٹ سروس اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا معائنہ کرنے پشاور پہنچے، عمران خان کو آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا، عمران خان نے حیات آباد میں کرائم سین پر پیش آنیوالی مشکلات اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

    عمران خان پولیس لائنز پشاور میں پولیس کی یادگارشہداء پر پھول بھی چڑھائیں گے۔