Tag: imran khan wife reham khan

  • لانگ ٹرم پارٹنرشپ میں چھکے نہیں مارے جاتے،ریحام خان

    لانگ ٹرم پارٹنرشپ میں چھکے نہیں مارے جاتے،ریحام خان

    مانچسٹر:ریحام خان کی اچانک آمد نے انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں سب کو حیران کر دیا، ریحام خان نے اپنے خطاب میں میڈیا اور زندگی میں خواتین کے مختلف پہلوؤں پر بات کی.

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انٹر نیشنل میڈیا کانفرس کے تیسرے مرحلے پر کانفرس کے اختتام سے کچھ ہی دیر قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی اچانک آمد نےجاری سکوت توڑ دیا.

    میڈیا کانفرنس کے پہلے پروگرام میں ریحام خان کی شرکت متوقع کی لیکن وہ شریک نہ ہو سکیں لیکن وہ اپنی آمد اور انداز و اطوار سے مطمئن اور ہشاش بشاش نظر آرہیں تهیں۔

    ریحام خان نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اصل میدان میں چهکے چوکے نہیں بلکہ لمبی پارٹنرشپ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں اور انصاف کے علمبرداروں کو پہلے خواتین کی عزت کرنا سیکھنی ہوگی۔

    انہوں نے عورت پرکیچڑ اچھالنے کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے میڈیا کو خبر پیش کرنے کی باریکیاں بھی سمجھائیں، ریحام خان نےکہا کہ پاکستان میں خواتین عدم تحفظ کاشکارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی معاشرے میں خواتین کے متعلق غلط شائع ہوتی ہیں تو پھر عورت برا سلوک اختیار کرتی ہے۔

    ریحام خان نے اس موقع پر پاکستان میں میڈیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر بھی بات کی، اپنے خطاب میں زیادہ دیر انہوں نے آزادیٔ صحافت اور صحافت میں خواتین کے کردار پر بات کی جبکہ انہوں نے اپنی نجی زندگی اور طلاق پر گفتگو سے گریز کیا۔

  • الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    پشاور: ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی ہارکی ضرورت نہیں ،الطاف حسین کوکچھ دیناہےتو اسٹریٹ چلڈرن یاشوکت خانم کوعطیہ دیں۔

    وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن ڈے کی تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سوچھیالیس کے انتخاب میں خواتین میرا لاج رکھیں گی،حلقے میں ہر طرف پی ٹی آئی کی جھنڈے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مجھے دینا چاہتے ہیں تو وہ شوکت خانم اسپتال کودیں، مجھے جو چاہیئے تھا مجھے وہ مل گیا۔

    ریحام خان نے کہا کہ پہلے لوگ مجھے بطور صحافی جانتے تھے اب مجھے بھابھی کے نام سے جانتے ہیں ،میں پچھلے تین ماہ سے نیشنل بھابھی بن گئی ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن خود نہیں بنے بلکہ معاشرے نے انہیں اسٹریٹ چلڈرن بنایا ہے ،چاہتی ہوں کہ اسٹریٹ چلڈرن اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو بچے رہ رہے ہیں وہ ریاست کے بچے ہیں ،اسٹریٹ چلڈرنز کو خالی تعلیم نہیں بلکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول کی بھی ضرورت ہے ۔

    تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی اعزازی سفیرمقررکیا گیا۔

  • جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    جسے عمران جیسا شوہر مل جائے اسے کسی تحفے کی ضرورت نہیں، ریحام خان

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا وعدہ پورا نہ ہو سکا،جس پر ریحام خان نے کہہ دیا کہ عورت کیلئے شوہر سے بڑا اور کوئی زیور نہیں۔

    کراچی ائیرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت پیار ملا ہے اور جیسے عمران خان جیسا شوہر مل جائے اسے اور کسی تحفے کی کیا ضرورت رہتی ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ کراچی والوں نے انہیں قومی بھابھی کا خطاب دیا ہے اور اس سے بڑا کیا تحفہ ہو سکتا ہے۔

    اس سے قبل ریحام  کراچی ایئرپورٹ پہنچیں تو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ورلڈ کپ کھیل رہے ہوتے تو میں ورلڈکپ دیکھنے کے لئے بھی جاتی اور اگر وہ ’ کے ٹو‘ کو سر کریں گے تو میں وہاں بھی پہنچ جاؤں گی۔

  • این اے  246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، ریحام خان

    این اے 246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، ریحام خان

    کراچی : تحریکِ انصاف کی سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کراچی پہنچ گئیں، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ریحام نے کہا نے انہیں بھابی کہلائے جانے پر بڑی خوشی ہے۔

    کراچی میں گرما گرم استقبال بھابی ریحام خان کو بہت بھایا، ریحام خان کا کہنا تھا کہ تلخ لہجوں میں مٹھاس آگئی، سمجھ لیں تبدیلی آگئی ہے، این اے  246 اب ایم کیوایم کا قلعہ نہیں رہا، کراچی کا کوئی ائیریا انکے اور مسٹر خان کے لئے نو گو ایریا نہیں۔

    عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ ہر قدم پر اپنے شوہر کا ساتھ دیں گی۔

    ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے دعوت اور تحفوں کی بات پر مسز خان نے کہا کہ الطاف بھائی کے لہجے میں نرمی سے لگتا ہے تبدیلی آگئی ہے۔

    اس سے قبل عمران خان کی اہلیہ ریحام خان وہ پہلی بارانتخابی مہم میں کپتان کے ساتھ ہوں گی اورجناح گراونڈ جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی آنے کے لئے کسی اورکی دعوت کی ضرورت نہیں۔

    مسزخان کا کہنا تھا کہ این اے دوسوچھیالیس کےعوام ان کے بہن بھائی ہیں، محبت سے وہ انہیں بلائیں تو بھلا کیسے ایسی دعوت کو کوئی ٹھکرائے۔

  • کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا

    کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا

    برمنگھم : کپتان کی کپتانی میں ریحام خان بھی کپتان بن گئیں، ریحام خان کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت ٹاکرے میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔

    کپتان سے شادی کے بعد ریحام خان کو بھی کرکٹ فیور چڑھ گیا ہے، ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    برمنگھم میں اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریحام نے امید ظاہر کی کہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، انکا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    دوسری جانب ریحام خان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کرسکتے، آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد نواز کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔

    یاد رہے کہ آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی طالبعلم احمد نواز علاج کیلئے برمنگھم میں ہیں، عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اے آ روائی نیوزسے بات کرتے ہوئے بتایا احمد نواز کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی اور ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائینگی

     ریحام خان نے پشاور امام بارگاہ کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے قوم کو ہمت سے کام لینا ہوگا۔

  • عمران خان نے ریحام خان کو کام کرنے سے منع کردیا

    عمران خان نے ریحام خان کو کام کرنے سے منع کردیا

    لاہور: عمران خان نے ریحام خان کواگلے چھ ماہ تک کسی بھی چینل پر کام کرنے سے منع کردیا ہے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کی شادی کا چرچہ پوری دنیا میں ہوا، ریحام خان شادی کے بعد صحافتی کیرئیر کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتی تھیں۔

    شادی کے بعد بہت لوگ یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ کیا ریحام خان شادی کے بعد بھی صحافتی کیرئیر جاری رکھیں گے یا نہیں۔

    تاہم عمران خان نے انہیں آئندہ 6 ماہ کیلئے کسی بھی ٹی وی چینل میں نوکری کرنے سے منع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عرصے تک کسی بھی سیاسی یا صحافتی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔