Tag: Imran Khan

عمران خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[10][11] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی

اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس نے 14 مارچ 2023ء کو خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ [69] [70] 9 مئی کو، عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی دستوں نے گرفتار کیا تھا۔ [71] [72] یہ القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے مبینہ کردار پر تھا، [73] [73] [74] جس کے بعد پی ٹی آئی پارٹی کے اراکین نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ [75] [76] ان کی گرفتاری سے مظاہرے ہوئے اور 9 مئی کے فسادات ہوئ

  • مریم نواز نے پنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا، کیپٹن (ر) صفدر

    مریم نواز نے پنجاب کو دلہن کی طرح سجا دیا، کیپٹن (ر) صفدر

    مردان: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو دلہن کی طرح سجا دیا۔

    ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں صحت و تعلیم عام ہو، اگر ان کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال میں نواز شریف جیسا ایماندار لیڈر نہیں دیکھا۔

    یہ بھی پڑھیں: میں نے کیپٹن صفدر کو بالکل نہیں ڈانٹا، مریم نواز

    خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام مزید محرومی چاہتے یا ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں؟ 11 سال کی حکمرانی نے خیبر پختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

    اپنے خطاب میں کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ جو بھارت نہ کر سکا وہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کروا دیا۔

    ’مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب ہونے کے ساتھ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں‘

    14 جنوری 2025 کو کیپٹن (ر) صفدر نے مردان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مریم نواز صرف پنجاب کی وزیراعلیٰ نہیں بلکہ وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی بہو بھی ہیں۔

    (ن) لیگی رہنما نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد نہ ہوتا تو ملک کا بیڑہ غرق ہو جاتا، غلیلیں لے کر وفاق پر چڑھائی کرنے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔

    اس سے قبل انہوں نے پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب ترقی کر رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کی حالت بدترین ہو رہی ہے، کوئی پتا نہیں کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کب ختم ہو جائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 11 سال میں خیبر پختونخوا میں کوئی اسپتال یا یونیورسٹی نہیں بنی، اس صوبے کو شہباز شریف کی سوچ اور مریم نواز کی محنت درکار ہے۔

  • بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

    بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

    احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سنجیدہ ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھیں اور اگر تجاویز یا شکایات ہیں تو بتائیں، یہ سمجھتے ہیں انہیں دوبارہ اس طرح اقتدار مل سکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

    بانی پی ٹی آئی عمران خان دو مرتبہ آرمی چیف کو خطوط ارسال کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں تاہم سکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کی تھی۔ دو روز قبل انہوں نے سپہ سالار کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ وہ اگلے ہفتے جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔

    علمیہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ سارے خط کھلے ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں واضح کیا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر ملا تو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دوں گا۔

    آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

    ’عمران خان کے خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئیں‘

    اس سے قبل ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کے خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں، جعلی حکومت کے جعلی وزراء کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

    نیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزراء نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے، جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے ہی سے اڑ گئے ہیں، پتا نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کی کیا حالت ہوگی۔

  • پی ٹی آئی کے وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری

    پی ٹی آئی کے وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، طلال چوہدری

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کو انصاف سے نہیں صرف پیسے سے دلچسپی ہے، انہوں نے ثابت کر دیا کہ ان کی وفاداری پارٹی کارکنوں کے بجائے صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔

    طلال چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 69 مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئی، مختلف مقدمات میں ملوث کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ پی ٹی آئی کا قانونی ونگ اور ILF ان لوگوں کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

    (ن) لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آج قانونی مدد سے محروم کر دیے گئے، پارٹی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے جبکہ اس کے کارکن مشکلات کا شکار ہیں، یہ قیادت کا دوہرا معیار ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکلا کا پیسوں کے بغیر مقدمات لڑنے سے انکار

    انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایف کی جانب سے اپنے ہی کارکنوں کا دفاع نہ کرنا پی ٹی آئی کی اندرونی کرپشن اور منافقت کو بے نقاب کرتا ہے، انصاف اب صرف ان کیلیے ہے جو اس کی قیمت ادا کر سکتے ہیں یہ ہے پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ ہے۔

    ’ائی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کیلیے بنایا گیا تھا لیکن آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا اپنے مؤکلوں کو کارکن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ پارٹی کیلیے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انصاف کا نعرہ اس وقت کھوکھلا ثابت ہو جاتا ہے جب اس کے اپنے کارکن عدالتوں میں بے سہارا ہوتے ہیں، جب پیسہ بولتا ہے تو پی ٹی آئی کے وکلا سنتے ہیں، وفاداری اور اصول ان کیلیے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں، اگر پی ٹی آئی آج اپنے کارکنوں کے ساتھ نہیں کھڑی تو کل یہ عوام کے ساتھ کیسے کھڑی ہوگی؟

  • پی ٹی آئی وکلا کا پیسوں کے بغیر مقدمات لڑنے سے انکار

    پی ٹی آئی وکلا کا پیسوں کے بغیر مقدمات لڑنے سے انکار

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا نے پیسوں کے بغیر کارکنان کے مقدمات لڑنے سے انکار کر دیا۔

    پی ٹی آئی مردان کے رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ مقدمات لڑنے کیلیے وکلا 2 لاکھ روپے مانگ رہے تھے، ہم 2 لاکھ دینے کیلیے تیار ہوگئے لیکن وکلا نے پھر بھی ہمارا کیس نہیں لڑا۔

    رہنماؤں نے بتایا کہ عدالت نے ہمارے لیے مفت وکلا کی ہدایت کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے

    جنوری 2025 میں پی ٹی آئی نے پارٹی امور کیلیے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو فنڈ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ اس وقت پی ٹی آئی کو کئی مشکلات درپیش ہیں ان میں سے ایک پارٹی امور کو چلانے کیلیے مالیاتی بحران بھی ہے، موجودہ صورتحال میں انہوں نے اپنے ارکان پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز سے پارٹی کیلیے فنڈز مانگ لیے۔

    پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اس سلسلے میں خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی اس وقت مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے۔

    پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہر سال 2 لاکھ 40 ہزار روپے پارٹی فنڈ دینا ہوگا جو وہ دو اقساط میں فنڈ جمع کروا سکتے ہیں۔

    خط کے متن میں 6 ماہ بعد ہر ارکان پارلیمنٹیرینز کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • وفاقی اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، تیمور سلیم

    وفاقی اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیں، تیمور سلیم

    راولپنڈی: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت سے گزارش ہے پارٹی رہنماؤں کو عمران خان ملنے دیں۔

    اڈیالہ جیل کے باہر پارٹہ رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے آئے تھے لیکن پنجاب حکومت نے نہیں ہونے دی، سابق وزیر اعظم نے خود ہمارے نام ملاقات کیلیے دیے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ تو آگیا مگر عمران خان کا کچھ نہیں بنا، خواجہ آصف

    سابق صوبائی وزیر کے پی نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالنے سے پتا چلتا ہے ملک کس طرح چلایا جا رہا ہے، حکومت سے گزارش ہے نفرتیں نہ بڑھائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر عدالت سے رجوع کریں گے

    مشیر اینٹی کرپشن کے پی مصدق عباسی نے کہا کہ عمران خان سے صوبے کے مسائل پر گفتگو کیلیے آیا تھا، صوبے میں میں ویلفیئر اور گورننس پر ان سے ہدایات لینے آیا تھا۔

    مصدق عباسی نے کہا کہ پانچویں بار عمران خان سے ملاقات کیلیے آیا ہوں لیکن ملنے نہیں دیا گیا، ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنے سے حکومت کے مائنڈسیٹ کا پتا چلتا ہے۔

    قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقا کی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جس میں پارٹی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو صوبائی معاملات پر بریف کیا جبکہ سابق وزیر اعظم نے صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلیے خصوصی ہدایات دیں۔

  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

    مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے میں واضح کیا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر ملا تو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دوں گا۔

    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا، سکیورٹی ذرائع کی تردید

    بانی پی ٹی آئی عمران خان دو مرتبہ آرمی چیف کو خطوط ارسال کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں تاہم سکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کی تھی۔

    گزشتہ روز عمران خان نے سپہ سالار کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ وہ اگلے ہفتے جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔

    علمیہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ سارے خط کھلے ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔

  • ٹرمپ تو آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بنا، خواجہ آصف

    ٹرمپ تو آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بنا، خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بڑا شور تھا ڈونلڈ ٹرمپ آئے گا تو عمران خان باہر آ جائیں گے، وہ تو آگیا مگر بانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بنا۔

    نیوز کانفرنس میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر احتجاجی جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، 18 یا 19 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی شروعات پر احتجاج کا پروگرام بنایا ہے، جب بھی کوئی ایسا موقع آتا ہے تو یہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں، ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے اسلام آباد پر حملہ کیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہوتی ہے کسی بڑے ایونٹ کے دوران احتجاج کرے، یہ چاہتے ہیں ان سب چیزوں کو کسی ایونٹ سے منسلک کریں، احتجاج کر کے ایونٹ کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، آج کے جلسے میں خیبر پختونخوا حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، سرکاری ملازمین کو جلسے میں آنے کا کہا جا رہا ہے سرکاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جلسے یا احتجاج کسی دوسرے صوبے میں نظر کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کو باقی 3 صوبوں سے لیڈرشپ نظر نہیں آئے گی، بہت بڑے بڑے نام تھے جو مصلحتوں کا شکار ہوگئے حلقوں میں پذیرائی ختم ہوگئی۔

    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر یہ پرامن احتجاج کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ان کے ہر جلسے اور جلوس کا اختتام تشدد پر ہوتا ہے، پرامن جلسے ہوں تو انتظامیہ کی طرف سے مناسب انتظامات کیے جا سکتے ہیں، کوئی اسلام آباد یا کسی صوبے میں حملہ کرنے کی نیت سے جائے تو اس کی اجازت نہیں، سیاسی جماعتوں کو سیاسی اقدار کو اپنانا چاہیے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں ہمارے 99 فیصد مطالبات منظور ہوگئے، اگر ان کے مطالبات منظور ہوگئے تو احتجاج کس لیے جشن منانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک دن خط لکھا جاتا ہے جس میں ایسے نکات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے کرائسز پیدا ہوئے، ایک شور تھا ٹرمپ آئے گا چھا جائے گا عمران خان باہر آ جائے گا، لیکن ان کا کچھ نہ بنا، امریکی وفد کے ایک فرد نے کہا ماہانہ 4 ملین ڈالر پی ٹی آئی والے امریکا میں خرچ کر رہے ہیں، عنقریب ان پیسوں پر بھی ان کی لڑائی ہونی ہے۔

  • وزیر آباد حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی  کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    وزیر آباد حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

    لاہور : بانی پی ٹی آئی نے وزیر آباد حملہ کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ جیل میں وزیر آباد حملہ کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کیس میں آج بطورگواہ بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

    بانی پی ٹی آئی ، یاسمین راشد ،عمر سرفراز کے بیانات کیلئے سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی گئی ، سیکیورٹی خدشات پر عدالت نے تین گواہوں کی حد تک سماعت گوجرانوالہ جیل میں کی۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مراسلہ انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ عمران خان اپنے وکلاکی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈنہیں کرانا چاہتے۔

    عدالت نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو آئندہ سماعت پر  عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گواہ خود ویڈیو لنک پرکہے کہ بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا یا مہلت لینا چاہتا ہے۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ، اس کیس میں اب تک 55 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

  • پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت میں فروری میں بین الاقوامی نوعیت کے ایونٹس ہو رہے ہیں۔

    اس میں کہا گیا کہ ون ڈے کرکٹ سیریز اور دولت مشترکہ جنوب مشرقی ایشیا کے پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس ہو رہی ہے، ایونٹس میں ہارس اینڈکیٹل شو، فیض امن میلہ اور سہ ملکی کرکٹ سیریز شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جنید اکبر

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے امن و امان کیلیے آرمی اور رینجرز کی خدمات پہلے سے طلب کر رکھی ہیں، مینار پاکستان تاریخی مقام ہے جلسہ خوبصورتی کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا۔

    ’پی ٹی آئی کو گزشتہ سال 21 ستمبر کو لاہور رنگ روڈ پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن اس نے این او سی کے تحت دی گئی اجازت کی شدید خلاف ورزی کی۔‘

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلیے لاہور پائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ عدالت عالیہ نے آج ضلعی انتظامیہ کو قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی تھی، سماعت میں چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    اس موقع پر جسٹس فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ کو تو پٹیشن کا پتا ہوگا، اگر آپ کل درخواست خارج کرتے ہیں تو یہ کہیں رجوع نہیں کر سکیں گے، ڈپٹی کمشنر نے اپنی رپورٹ داخل کروا دی ہے، اگر آپ اجازت دیتے ہیں تو تیاری بھی کرنی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست پر آج ہی فیصلہ ہو جائے تو کیا حرج ہے۔ اس پر چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آپ جو حکم کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

    عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ آپ سے یہی امید تھی، ڈپٹی کمشنر درخواست پر 5 بجے تک فیصلہ جاری کریں۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کہ درخواست نمٹا دی تھی۔

  • لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، عظمیٰ بخاری

    لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے آرمی چیف کو خط لکھنے کے معاملے پر بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

    عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کی دماغی حالت درست نہیں یا یہ حرکات جان بوجھ کے کرتے ہیں؟ آپ کے ’مہاتما‘ نے خط نہیں لکھا بلکہ تحریری کھلا این آر او مانگا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جن کو خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، جو ڈٹ گیا تھا اور ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا، سکیورٹی ذرائع کی تردید

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آئی، جیل کی دیواروں نے عمران خان کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم کر دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان کے خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزیروں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزیروں نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے ہی سے اڑ گئے ہیں پتا نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد ان کی کیا حالت ہوگی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بعد جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔