Tag: Imran Khan

عمران خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[10][11] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی

اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس نے 14 مارچ 2023ء کو خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ [69] [70] 9 مئی کو، عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی دستوں نے گرفتار کیا تھا۔ [71] [72] یہ القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے مبینہ کردار پر تھا، [73] [73] [74] جس کے بعد پی ٹی آئی پارٹی کے اراکین نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ [75] [76] ان کی گرفتاری سے مظاہرے ہوئے اور 9 مئی کے فسادات ہوئ

  • پی ٹی آئی کہتی تھی نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں، اب پوچھیں نیوٹرل بہتر تھا یا نہیں، بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی کہتی تھی نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں، اب پوچھیں نیوٹرل بہتر تھا یا نہیں، بلاول بھٹو

    حیدر آباد (12 اگست 2025): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں اب ان سے پوچھیں نیوٹرل بہتر تھا یا نہیں۔

    میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 9 مئی کو سیاستدان اپنے دائرے میں نہیں رہے دہشتگردی کی اور دوسروں دائرے میں گھسے، سیاستدانوں کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی کہہ سکیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جمہوریت کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے، ہمارا آدھے سے زیادہ وقت آمریت کا گزرا ہے، چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی وجہ سے یہ جمہوریت نظر آ رہی ہے، ہر دور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا ہم نیوٹرل ہیں، بلاول بھٹو

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں پاکستان میں 9 مئی کا واقعہ ہوا، ایک سیاسی جماعت نے فوج کے اداروں پر حملہ کیا جس کے نقصانات ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ فوج کے سربراہ نے ادارے کی پالیسی کے مطابق کہا تھا ہم نیوٹرل ہوں گے، ایک سیاسی جماعت کے بانی نے کہا نیوٹرل تو جانور ہوتے ہیں، کرسی کی خاطر فوج اور آرمی چیف کو نشانہ بنایا اور اندرونی سازش کی کوشش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں، گزشتہ 20 سال میں امریکا کی جیوپولیٹیکل کے تحت ان بیلنس کردار رہا اس سے امریکا کا اپنا نقصان ہوا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب آپ جنگ جیت جاتے ہو تو اس کے اثرات ہوتے ہیں، سمجھتا ہوں پاکستانی عوام، فوج اور حکومت نے اپنا مقام حاصل کیا ہے، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلیے پاکستان نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

  • عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

    عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

    لاہور (12 اگست 2025): انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا اور اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ بھی جاری کیا۔

    مراسلے میں کہا گہا کہ اگر شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے احتجاج میں شرکت نہیں کی، تفصیلی فیصلہ

    جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے رہائی کا مراسلہ جاری کیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ کے خلاف لاہور میں 14 مقدمات تھے جن میں سے وہ 3 بری ہوگئے، 11 اب بھی باقی ہیں۔

    گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

    تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کی تھی۔

    عدالت نے یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عائشہ بھٹہ کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    علاوہ ازیں، اے ٹی سی نے پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو بھی پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ شاہ محمود قریشی سمیت 7 ملزمان کو بری کیا۔

    بری ہونے والوں میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہدبیگ، ماجد علی اور بخت رواں شامل ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے طبی معائنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان  کی عمر 72 سال ہے، اس لیے معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں رہائش کے دوران ان کا وزن کم ہو چکا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل میڈیکل ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن

    9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن

    کراچی (10 اگست 2025): سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔

    میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ بھی جشن آزادی کی تقریبات میں شامل ہوں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن قومی تہوار میں سب کو متحد ہونا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہیں تو ضرور کریں، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد میں سندھ حکومت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں جہاں میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، کنسرٹ کیلیے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز اور لاؤڈ اسپیکرز لگائیں گے، 13 اگست کو کراچی میں ہونیوالا کنسرٹ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں لائیو دکھائیں گے۔

    ’تمام وزرا آزادی کے جشن میں بھرپور انداز سے ثابت قدم ہیں۔ یہ پاکستان کا پروگرام ہے جس میں کسی سیاسی جماعت کا کردار نہیں۔ کل کے کرکٹ میچ میں اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس دونوں ساتھ تھے۔ سکھر میں جشن آزادی پر آج کنسرٹ ہونے جا رہا ہے۔‘

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل راشد منہاس روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا سی سی ٹی وی کی مدد سے 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، ملک نے بہت نفرت دیکھ لی اب یہ ترقی کی جانب گامزن ہے، کوئی نفرت انگیز حرکت کرے گا تو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے میں کسی کی جان جائے تو ذمہ دار گرفتار ہوتا ہے یا بھاگ جاتا ہے، نفرت پھیلانے اور جلاؤ گھیراؤ کرانے والوں کے خلاف قانون واضح ہے، ہمیں معلوم ہے کچھ لوگ سازش کر رہے ہیں، ڈمپر جلانے اور جلوانے والے دونوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • گورنر کے پی کا وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اشارہ

    گورنر کے پی کا وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا اشارہ

    پشاور (7 اگست 2025): گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب ہم عدم اعتماد لانے کی پوزیشن میں ہوں گے تو لائیں گے، 30 سے 35 ایم پی اے آزاد ہیں، ہمیں تو خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لے آئے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی صرف گلی کوچوں تک رہ چکی ہے یہ جلسہ جلوس نہیں کر سکتے، پشاور میں جلسہ کرنے پر کس نے پابندی لگائی تھی یہاں کر لیتے۔

    یہ بھی پڑھیں: کے پی میں عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، رانا ثنا اللہ

    انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بڑی مشکلات ہیں مجھے ان پر افسوس بھی ہوتا ہے کیونکہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنا اتنا آسان کام نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ اپنے آقاؤں کی طرف دیکھتے ہیں۔

    قبل ازیں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ سوات میں چند روز قبل افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ہمارے 16 بہن بھائی شہید ہوئے، ڈسکہ اور رستم کے علاقے میں لواحقین سے اظہار افسوس کرنے گیا، بلال جیسے لوگ بھی موجود ہیں جو جان پر کھیل کر لوگوں کو بچاتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات حادثے کے متاثرین نے بتایا کہ وہ 2 گھنٹے تک چیختے رہے لیکن کوئی نہ آیا، پانی کا ریلہ آنے میں وقت لگا کسی نے کچھ نہیں دیکھا، نہیں دیکھا تو ہماری حکومت نے نہیں دیکھا باقی دنیا دیکھ رہی تھی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایسی صورتحال میں کوئیک رسپانس ہوتا، حکومت سے سوال ہے یہاں پر انکروچمنٹ کیلیے کس نے اجازت دی؟

  • آج سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین بچوں کو دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

    آج سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین بچوں کو دور رکھیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور (5 اگست 2025): وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج پھر سازش او رفساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کو دھول چٹا چکے ہیں وہ سفارتی سطح پر تنہا ہے، نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کسی فورم پر کشمیر کو نہیں بھولے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ رہا ہے کشمیر نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل ہونا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم کے سامنے کارکن کا احتجاج

    پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج کی کال پر انہوں نے کہا کہ افسوس پوری قوم استحصال کشمیر منا رہی ہے اور گروہ استحصال پاکستان منا رہا ہے، پاکستان اتنا مضبوط ہے جس نے چند گھنٹوں میں بڑے دشمن کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی گروہ ریاست کو کمزور نہیں کر سکتا، آج پھر سازش اور فساد پھیلانے کی کوشش کی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو شر اور فساد سے دور رکھیں۔

  • کیا بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان

    کیا بانی پی ٹی آئی نے گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ کا اہم بیان

    پشاور (3 اگست 2025): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی

    ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان سے نہیں جیل میں مل سکتے، وہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے علاقائی سطح پر قبائلی جرگوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں قبائلی عمائدین کا جرگہ منعقد کیا گیا، جرگوں کے بعد ایک گرینڈ قبائلی مشاورتی جرگہ تشکیل دیا جائے گا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کیلیے جلد اہم اور حتمی فیصلے ہوں گے۔

    گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مستعفی ہونے کا کہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہو جائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن علیمہ خانم کو ہدایت کی کہ وہ سیاست سے دور رہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آ کر احتجاج کی قیادت کریں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی

    بانی پی ٹی آئی کی قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی

    راولپنڈی (2 اگست 2025): اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی۔

    اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کی جس کے بعد عمران خان کی قاسم اور سلیمان سے بات کروائی گئی۔

    کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ گواہ نیب افسر آفتاب احمد کا بیان قلمبند کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

    بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

    عدالت نے دو مزید گواہان رابعہ اور ثنا کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ جولائی 2024 میں عمران خان نے بیٹوں سے بات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کر دی تھی جس پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی تھی اور جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔

    انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمیٰ بخاری

    والد انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟ عظمیٰ بخاری

    لاہور (2 اگست 2025): وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے۔

    صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو اپنے بھائی عمران خان کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں تو کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔

    ’وہ کبھی کہتی ہیں کہ ان کو عمران خان نے اجازت نہیں دی تو کبھی کہتی ہیں کہ ویزا نہیں مل رہا۔ وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے یا نہیں؟‘

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ علیمہ خانم کبھی کہتی ہیں کہ ان کے پاس نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں اور کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان امریکا سیر سپاٹے کرنے گئے تھے اور گھوم پھر کے واپس لندن پہنچ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں تو شوق سے آئیں کوئی نہیں روکے گا، اگر وہ انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اس کی اجازت نہیں ملے گی کیونکہ وہ غیر ملکی ہیں، غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔

  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی

    بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے قاسم اور سلیمان نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواست دے دی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

    اس حوالے سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند وز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سفیر کے مطابق ویزوں کے اجرا کے لیے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

    علیمہ خان کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ہی ویزا جاری ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے پاکستان آنے کے لیے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sons-did-not-apply-for-visa-at-pakistan-high-commission-london/