Tag: Imran Khan

عمران خان نیازی پاکستانی سیاست دان, سابق کرکٹ کھلاڑی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں اور پی ٹی آئی کے بانی بھی ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2002ء تا 2007ء اور 2013ء تا 2018ء تک پاکستان قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے قبل عمران خان ایک کرکٹر اور مخیر تھے۔ انھوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے جیسے کہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ۔[10][11] عمران خان کی پیدائش لاہور میں اونچے درمیانے طبقے کے نیازی پشتون خاندان میں ہوئی، ان کے والد انجینئر اکرام اللہ خان نیازی تھے، عمران خان نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج لاہور پھر رائل گرائمر اسکول ویلسٹڑ انگلینڈ اور بعد میں کیبل کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔ انھوں نے 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کر دی تھی

اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے نتیجے میں، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس نے 14 مارچ 2023ء کو خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔ [69] [70] 9 مئی کو، عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیم فوجی دستوں نے گرفتار کیا تھا۔ [71] [72] یہ القادر ٹرسٹ کیس میں ان کے مبینہ کردار پر تھا، [73] [73] [74] جس کے بعد پی ٹی آئی پارٹی کے اراکین نے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔ [75] [76] ان کی گرفتاری سے مظاہرے ہوئے اور 9 مئی کے فسادات ہوئ

  • عمران خان کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے کا اعلان

    عمران خان کا کل سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورے کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے کل سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی دھرنے کے شرکاء سےخطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا مخیر حضرات  سیلاب زدگان کی ہر ممکن کی کریں ، پورے پنجاب کا پیسہ لاہور میں خرچ ہوا پھر بھی لاہور ڈوب گیا، شہبازشریف نے 2012ء میں آنے والے سیلاب سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اگر ڈیم بناتے جاتے تو پانی بچایا اور سردیوں میں استعمال کیا جاسکتا تھا، ان کا کہنا تھا شہباز شریف یہ تمہاری چھٹی باری ہے ڈرامے بند کرو اور ڈیم بناؤ ۔

    عمران کا کہنا تھا کہ فافین کی جانب سے کہا گیا کہ 90حلقوں میں ریٹرننگ افسران نے انتخابی لسٹوں میں تبدیلی کیاور پولنگ پلان میں تبدیلی کی جبکہ 35حلقوں میں پنکچر لگائے گئے کہ امیدواروں کے ووٹ مسترد کر دئے گئے، شائد یہی نجم سیٹھی کے پنکچر تھے، مزید یہ کہ400 الیکشن مانیٹرز کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا چینی صدر سرمایہ کاری کیلیے نہیں، قرضے دینے آرہا تھا، ان کا کہنا تھا قوم کو انصاف اور تعلیم دینا ہو گی،ہم دنیا کی مدد کیا کریں گے، وہ وقت جلد آئے گا جب لوگ پاکستان میں نوکریاں کرنے آیا کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناکر دکھاؤں گا، کمزور پر اب کوئی ظلم نہیں کرسکے گا، پولیس اور ججز کی تنخواہیں بڑھائیں گے، قوم کو انصاف اور تعلیم ملے تو ملک ترقی کرتا ہے، ن لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگایا، زرداری نے سندھ میں وہی کیا جو نواز شریف نے پنجاب میں کیا، جیتنے والے امیدواروں کے ووٹ مسترد کرکے انہیں ہرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ 2012ء کی انکم اسٹیٹمنٹ میں نواز شریف کے پاس کوئی جائیداد نہیں، 2013ء میں میاں صاحب کے اثاثے 200 کروڑ ہوجاتے ہیں، میاں صاحب نے 6 ارب روپے کا قرضہ واپس نہیں کیا، اقتدار میں آگیا تو نواز شریف سے پیسہ واپس لوں گا۔

  • پچیس دن گزرنے کے باوجود قوم کے جنون میں کمی نہیں آئی، عمران خان

    پچیس دن گزرنے کے باوجود قوم کے جنون میں کمی نہیں آئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن دن کو سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور شام میں دھرنے میں آئیں۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ عنایت کیا ہے، میں اس جگہ صرف اقتدار کیلئے نہیں بیٹھا، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح میں بھی وزیراعظم بن سکتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں تو کہہ سکوں کہ میں نے اپنی قوم کو بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں کے مقابلے کیلئے ہم پسے ہوئے طقبات کو اکھٹا کر رہے ہیں، میں ان مگرمچھوں کا آخری دم تک مقابلہ کرکے دکھائوں گا،عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نیچے غیر جانبدار انویسٹی گیشن کیسے ہو سکتی ہے، اگر انویسٹی گیشن ہو گئی تو پہلا مجرم نواز شریف، دوسرا افتخار چودھری جبکہ تیسرا نجم سیٹھی نکلے گا۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کا وزیراعلیٰ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ تربت میں چیف منسٹر بلوچستان عبدالمالک کو ساڑھے چار ہزار ووٹ پڑے جبکہ بی این پی کے احسان شاہ کو چار ہزار ایک سو ووٹ پڑے لیکن ریٹرننگ افسر احسان شاہ نے ووٹ غائب کرکے عبدالمالک کو جتوا دیا تھا۔

    عمران خان نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو این اے 266 میں 40 ہزار ووٹ پڑے اور میر کھوسو کو 35 ہزار ووٹ پڑے لیکن 24 ہزار ووٹ مسترد کرکے میر ظفر اللہ جمالی کو جتوا دیا گیا۔ آواران میں (ن) لیگ کے میر قدوس بزنجو کو 544 ووٹ پڑے۔ گنتی ہونے پر 519 ووٹ جعلی نکلے۔ میر قدوس صرف 25 ووٹوں پر منتخب ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آج پاکستان میں تمام مسائل کی وجہ میں ہوں۔ چینی صدر کے دورے کا التواء بھی میرے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے۔

  • نوازشریف ضمیر کے سوداگر ہیں، عمران خان

    نوازشریف ضمیر کے سوداگر ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف ضمیر کے سوداگر ہیں،اُن سے کہنا چاہتا ہوں کہ نظریات بکتے نہیں ہیں۔

    ڈی چوک میں واپسی کے بعد اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نواز شریف دیکھ لیں چوبیس دن بعد بھی کتنےلوگ یہاں بیٹھے ہیں،عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو چیلنج ہے ایک دن میں اتنے لوگ نکال کردکھادیں، اگر آبھی گئےتو ملازمین اور پٹواری ہونگے۔

    اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کے سودے کرنے والے سن لیں جنون کا سودا نہیں ہوتا، عمران خان نےعوام سےکہاکہ آپ پاکستان کی تقدیر بدل رہےہیں، اگر آپ کامیاب ہوگئےتو کی حکمرانوں کی سیاسی دوکانیں ختم ہوجائیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں نورا کشتی کررہے ہیں ، عوام کا سمندر دیکھ کر میاں صاحب سابق صدر کے ڈرائیور بن گئے اور ستر کھانوں سے ان کی تواضع کی۔

    انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کے داد دیتا ہوں ان کی اس گفتگو پر جو کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں کی۔

  • صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    کراچی:چینی صدرکےدورے کی تاریخ طےنہیں تھیں،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے باضابطہ طورپر چین کےصدر کےدورے کی تفصیلات جاری ہی نہیں کیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں حکومت کےجھوٹ کاپردہ چاک ہوا،حکومت نے واویلامچارکھا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کےصدرنےدورہ پاکستان منسوخ کردیا اورپاکستان اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری سےمحروم ہوگیا۔لیکن چینی دفترخارجہ کے مطابق چینی صدرکے دورے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،چین اورپاکستان گہرے دوست ہیں چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی یامنسوخ ہونےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،

    عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں نےچینی صدرکے دورےکےحوالےسے ڈرامارچایا، انہونے کہا وزیراعظم اوران کے وزرا اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

  • سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    کراچی :ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور قدرتی آفات کے باعث انقلاب اور آزادی مارچ کےدھرنےکو فی الفورملتوی کرنے کی درد مندانہ اپیل کردی۔

    اپنےایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اورشدید ترین سیلابی ریلوں کے باعث ملک قدرتی آفات کا شکار ہے بارشوں سےکمزورمکانات سیلابی ریلوں میں ریت کی طرح بہہ رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے اپیل کی ہےکہ تمام تراختلافات کو بالائےطاق رکھ کر سب یکجاہوجائیں اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ بارشیں اور سیلابی ریلوں کے تھم جانےکے بعد احتجاجی دھرنوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحد ہوکر جہدوجہد کریں۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کو رہا کرےاور دیگر امور سےتوجہ ہٹا کر سیلاب زدگان اورانسانی جانوں کےتحفظ پرمرکوز کرے،الطاف حسین نے کہا کہ پاک افواج کے افسران اور جوان سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں۔

  • چینی صدرکےنہ آنےکےذمہ دارنہیں، عمران خان

    چینی صدرکےنہ آنےکےذمہ دارنہیں، عمران خان

    اسلام آباد : ہاکستان تحریک ِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ہماری وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج مداخلت نہیں کررہی حکومت بلاوجہ بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے ، ہم فوج کے نہیں عوام کے اشارے پر یہاں آئیں ہیں۔ا نہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وزیرِاعظم نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل بنا ہوا ہے، جیو کا نعرہ ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ آٹھ سو کنٹینرز اسلام آباد میں ہم نے نہیں لگائے نہ ہی ہم نے یہاں قتل ِ عام کیا، ایسا کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ حکومت اپنی پولیس کے ذریعے عوام کا قتل ِ عام کرے۔ چین کے صدر نے اپنا دورہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملتوی کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی صدر سرمایہ کاری نہیں قرضے دینے کے لئے یہاں آرہے تھے۔


    Imran Khan Speech 5 Sep – Azadi March by arynews

    انہوں نے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچک زئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی جمہوریت سے فیض یاب ہوتے رہے اور اب اپنی اولادوں کو بھی تیارکرلیا ہے

    انہوں نے انکشاف کیا کہ کہ این اے 122 کے ووٹ پی پی147 کے ووٹوں میں سے برآمد ہوئے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف نے 2012 میں ڈکلئیر کیا کہ ان کے کل اثاثے 26 کروڑ رپے کے ہیں اور اگلے سال یہ اثاثے 2 ارب ہوگئے، یہ کونسا کاروبار ہے جس سے اتنا پیسہ بنتا ہے۔

    انہوں نے تقریرکےاختتام پر مراد سعید کو آگے کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جماعت نئے لیڈر سامنے لارہی ہے یہ میرا رشتے دار نہیں ہے لیکن پارٹی میں اہم ذمہ داری سر انجام دے رہا ہے۔

  • تحریک ِانصاف کی حکومت کوتجاویز، اے آروائی کوموصول

    تحریک ِانصاف کی حکومت کوتجاویز، اے آروائی کوموصول

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دی ہے، تجاویزکی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    آروائی نیوز کو موصول ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی تجاویزکی کاپی میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جوڈیشل کمیشن کی معاونت کیلئے حساس اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے۔

    ، وزیر اعظم کی اتھارٹی کمزور ہوچکی ہے، وہ استعفیٰ دیں،یا پھر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وزیراعظم غیر فعال ہوجائیں،وزیر اعظم کے استعفیٰ کے بعد سپریم کورٹ مانیٹرنگ کونسل قائم کی جائے۔

    تحقیقات کے دوران سیکرٹ فنڈ کے آڈٹ کو یقینی بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن ضرورت پڑنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے، جو تین سینئر افسران پر مشتمل ہو اور اس میں نادرا، ایف آئی اے ،آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں۔

    کمیشن انتخابی دھاندلیوں سے متعلق رپورٹ تیس روز میں منظر عام پر لائی جائے، تحقیقات پر نظر ثانی کے لیے سپریم مانیٹرنگ کونسل قائم کی جائے۔

  • اسپیکرایازصادق نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسپیکرایازصادق نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکرنے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے، جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک ِانصاف سےعلیحدگی اختیارکرنے کے بعد منگل کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے بروز پیر ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےتحریک ِانصاف کے سربراہ عمران خان پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء کےامکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اورحکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اخلاقی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے دسمبر 2011 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کراچی میں منعقدہ جسلے میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی انتخابات میں انہیں صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 1990 سے لے کر 2011 تک پاکستان مسلم لیگ نواز میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے تھے۔

  • طاہرالقادری،عمران کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

    طاہرالقادری،عمران کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری اورعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی گئی ہے۔

    ممبر پیمرا چوہدری اشرف گجر کی جانب سے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کی گئی، درخواست کے متن کے مطابق عمران خان اور طاہر القادری مختلف بدامنی اور دہشت گردی کے کیسز میں ملو ث ہیں، دونوں رہنماوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    چوہدری اشرف گجر نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک ان دونوں رہنماوں کے کیسز ختم نہیں ہوجاتے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ۔

    وزارت داخلہ نے درخواست موصول ہونے کے بعد اس درخواست پر اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

  • حکمرانوں کااحتساب کرینگےاورظالموں کوقبول نہیں کریں گے،عمران خان

    حکمرانوں کااحتساب کرینگےاورظالموں کوقبول نہیں کریں گے،عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف خوف کا شکار ہوچکے ہیں اور میرےخلاف دہشت گردی اور بغاوت کامقدمہ درج کرایاہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کارکنان سےخطاب میں کہنا تھا کہ پولیس کےگلوبٹوں سےکارکنان پرتشددکرایاگیاہے،انہونے کہا کہ نوازشریف بچ بھی جائیں توان پرقتل کامقدمہ ہے،

    عمران نے مزید کہا کہ حکومت نےان پربغاوت اوردہشت گردی کامقدمہ درج کروایا ہے،خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کااحتساب کرینگے اورظالموں کوقبول نہیں کریں گے۔

    عمران خان نے کارکنان سے کہا کہ وہ آج اسلام آبادپہنچیں اور بتادیں کہ تحریک انصاف ٹیسٹ میچ بھی کھیل سکتی ہے۔