راولپنڈی (12 اگست 2025): بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو پولیس نے چکری انٹرچینج کے قریب چھوڑ دیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں وکلا کے ساتھ احتجاج کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم کی بہنوں علیمہ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
اس موقع پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 سے زائد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا اور قیدی وین میں بند کردیا تھا۔
دونوں خواتین کو ان کے بھائی اور بھابھی سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف احتجاج کرنے پر تحویل میں لیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔
علیمہ خان کے جانے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے دیگر کارکنان کو بھی قیدی وین سے رہا کردیا، جس پر کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بانی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔
ملاقات کا وقت ختم ہونے پر سلمان اکرم راجا واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے جبکہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بانی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں آئے تاہم بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بھابھی مہر النسا احمد بھی اڈیالہ جیل آئیں لیکن انہیں بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی ان کی بھائی عمران خان سے سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔
https://urdu.arynews.tv/imran-khan-sisters-in-police-custody/