Tag: imran tahir

  • عمران طاہر کا مرحوم دوست کو نرالے انداز میں خراج تحسین

    عمران طاہر کا مرحوم دوست کو نرالے انداز میں خراج تحسین

    کراچی: پی ایس ایل میں شامل جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اپنی خوش مزاجی کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں، گذشتہ روز ہونے والے میچ میں عمران طاہر کی غیر معمولی حرکت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی ایس ایل 6 کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو22 رنز شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور کوئٹہ کی کامیابی کے ساتھ ٹاس جیت کر میچ جیتنے کی روایت بھی ٹوٹ گئی۔

    میچ کی خاص بات جو شائقین کرکٹ کے دل میں گھر کر گئی وہ کوئٹہ کیخلاف میچ میں ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر کا اپنے پرانےدوست اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر مغل کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

    کل کوئٹہ کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد عمران طاہر نےجرسی اتار کر جشن منایا،جس پر لکھا تھا کہ‘‘ مجھے ہر چیز سکھانے کیلئے شکریہ برادر، میں آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔شکریہ”

     عمران طاہر کا کہنا تھا کہ میراکیریئر بنانےمیں طاہرمغل کا اہم کردار ہے

    طاہر مغل پاکستان کی تاریخ کے ان چند باؤلرز میں شامل تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں، طاہرمغل دو ماہ قبل کینسرکے باعث انتقال کرگئے تھے۔

  • جنوبی افریقی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسردہ

    جنوبی افریقی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسردہ

    کراچی: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے پاکستان کی نمائندگی نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کا کہنا ہے کہ مجھے بڑا کرکٹر بنانے میں لاہور کرکٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔

    عمران طاہر نے کہا کہ لاہور میں کرکٹ کھیلنے پر فخر ہے، پاکستان میں ساری کرکٹ کھیلا مگر افسوس ہے کہ پاکستان سے کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

    جنوبی افریقی اسپنر کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ جنوبی افریقہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے دروازے کھول دئیے، انہوں نے کیریئر کو پروان چڑھانے میں اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے کا ذکر بھی کیا۔

    عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنے کا زیادہ تر سہرا میری اہلیہ کو ہی جاتا ہے۔

    عمران طاہر کو پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھایا گیا، فیصل اقبال

    دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے یقین ہے کہ عمران طاہر کو پاکستان کے لیے کھیلنا چاہئے تھا، وہ تمام فارمیٹس میں گرین شرٹس کے لیے ایک شاندار اسپنر ثابت ہوسکتا تھا۔

    فیصل اقبال کے مطابق عمران طاہر ایک بہترین اسپنر ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین فیلڈر اور بہتر بلے باز بھی ہے، ان جیسے دیانت دار اور محنتی کھلاڑیوں کو پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

  • سنگاکارا اور عمران طاہر کی بدولت سلطانز فاتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    سنگاکارا اور عمران طاہر کی بدولت سلطانز فاتح، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے تیرہویں میچ ملتان سلطانز نے کمار سنگاکارا اور عمران طاہر کی شاندار پرفارمنس کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا تیرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک نے کی۔

    ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹسمین زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں ٹک سکا تاہم سرفراز احمد نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اسکور کی پوزیشن تھوڑی بہتر بنائی، کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے 6 کھلاڑی صرف مجموعی اسکور میں 1 رن کا اضافہ کرسکے، گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں بالترتیب 27، 28، 46، 69، 92 ، 101 ، 101، 102، 102، 102، 102 مجموعی اسکور پر گریں، آخری کے چھ کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کر سکے، سرفراز احمد 30 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ ملتان سلطانز کے باؤلر عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک مکمل کی علاوہ ازیں سہیل تنویر نے تین اور جنید خان دو اور شعیب ملک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا، ملک الیون نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 16ویں اوور میں ہی 9 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، کمارسنگاکارا 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    ملتان سلطانز اننگز خلاصہ

    گیارہویں اوور کی چوتھی بال پر احمد شہزاد 27 کے انفرادی جبکہ 66 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، کمار سنگاکارا کی ففٹی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سلطانز نے 16.4 اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔

    سرفراز احمد کی باؤلنگ

    سلطانز نے محتاط انداز میں بٰٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دس اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 53 تک پہنچایا۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے اوپننگ کے لیے احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا کو کریز پر بھیجا گیا، پانچ اوور میں بغیر کسی نقصان کے سلطانز کی ٹیم نے 33 رنز اسکور کیے۔

    گلیڈی ایٹرز اننگز خلاصہ

    یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے باعث گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی، عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کی اور سرفراز الیون 102 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    چودہویں اوور کی چوتھی بال پر گلیڈی ایٹر کے بلے باز محمد نواز جبکہ آخری بال پر سرفراز احمد بھی پویلین لوٹے، بعد ازاں پندرہویں اوور میں بھی ٹیم کو ایک اور وکٹ کے نقصان کا سامنا رہا، 15 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 7 وکٹوں پر 107 تک پہنچا۔

    ساتویں اوور میں شین واٹسن 19 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں ٹیم کا مجموعی اسکور 76 تک پہنچایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز عمر امین اور شین واٹسن نے کیا، چوتھے اوور کی آخری بال پر عمر امین جبکہ پانچویں اوور کی پہلی بال پر رمیز راجہ آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز اسکور کیے۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردارادا کرنے پرخوشی ہے، عمران طاہر

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردارادا کرنے پرخوشی ہے، عمران طاہر

    لاہور: جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا ہے کہ اچھے مقصد کے لیے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔ پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کرسکا تو لوگ اچھے نام سے یاد رکھیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عمران طاہر نے کہا کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم پاکستان آئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنی فیملی کے سامنے کھیلنے کی تمنا پوری ہورہی ہے، خصوصی ایونٹ کے لیے آیا ہوں ہر میچ کی طرح کے احساسات ہیں۔

    لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے بہت خطرناک ٹیم ثابت ہوسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر آیا ہوں، مجھے یہاں موقع نہیں ملا تو جنوبی افریقہ چلا گیا، میرے وقت میں پاکستان میں مقابلہ بہت سخت تھا۔

    یہ پڑھیں: آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، سرفرازاحمد فتح کے لیے پُرعزم

    عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے تو یہ سب کے لیے خوشی کی بات ہے، اللہ کرے ہماری کوششیں رنگ لائیں اور تمام ٹیمیں یہاں آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان اور شعیب ملک اچھا کھیلتے ہیں۔ شاداب خان باصلاحیت لیگ اسپنر ہے میچ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقی پلیئرز نے بھی پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا، دعا ہے سب اچھے سے ہو۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔