Tag: imrankhan

  • عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، مریم نواز

    عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا، مریم نواز

    لاہور: نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان (فتنہ) کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی،صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہرآئے جنہیں زمان پارک میں ٹریننگ ملتی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکا وہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دیا، پاک فوج

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سامنے آنیوالی آڈیوز سےثابت ہوگیا کہ تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نےخود بنایا تھا، ان لوگوں نے وہ تنصیبات نشانہ پر رکھی ہوئی تھیں جہاں اسکی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیاجاناتھا۔

    نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام نے کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے اور تحریکِ انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا،یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے، حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری : پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زمان پارک کے سامنے ٹینٹ لگالئے

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کے سامنے پی ٹی کے کارکنوں نے ٹینٹ لگا لئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کارکنان کیلئے ہدایت جاری کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت آج عمران خان کو گرفتار کرنےکی کوشش کرے گی، تحریک انصاف کے کارکنان اپنے لیڈرکی حفاظت کیلئے زمان پارک پہنچیں۔

    پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹس سے الرٹ جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان  رات گئے شدید سردی اور بارش کے باوجود زمان پارک پہنچ گئےاور پارٹی قائد کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ لگالئے۔

    کارکنان نے عمران خان کی حمایت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں، جس کو کراس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت کو شکست نظر آرہی ہے اس لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی کارکنان کے ہمراہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود رہے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کے لیے ماحول بنا رہی ہے ،عمران خان کی حفاظت کے لیےکارکن موجود رہیں گے، حکومت کو یقین دہانی کرانی ہوگی کہ چیئرمین پی ٹی آئی زمان پارک میں محفوظ رہیں گے۔

  • "کپتان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے”

    "کپتان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائیں گے”

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کو دوتہائی اکثریت کے ساتھ وفاق میں واپس لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پریڈ گراؤنڈ میں احتجاجی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے امپورٹڈ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ہمیں نہیں حکمرانوں کو ڈرپ لگا کرہم پر مسلط کیاہوا ہے، یہ اوپرن ہیں آئےہیں کرسیاں ان کے لیےنیچےآئی ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لوگ تکلیفیں برداشت کرلیتےہیں لیکن ذہنی غلامی انہیں قبول نہیں ہوتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے سفید پوش طبقےکی کمرتوڑ دی ہے، آج امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کےخلاف عوام باہر نکلیں گے اور تاریخ رقم کرینگے۔

    میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان وفاق میں دوتہائی اکثریت سے واپس آئیں گے، ہر شخص کپتان کے پیچھے کھڑا ہے، قوم کو کہہ رہا ہوں کہ عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: "ڈرانے اور دھمکانے سے سیاست نہیں ہوسکتی”، حکومت ہوش کے ناخن لے

    پنجاب ضمنی الیکشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ بیس حلقوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مستحکم ہے جبکہ لوٹے اپنی انتخابی مہم شروع نہیں کرپا رہے، انہیں عوامی غیض وغضب کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف آج اسلام آباد پریڈگراؤنڈ میں امپورٹڈحکومت اور مہنگائی کیخلاف جلسہ کرنے جارہی ہے،جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔

    قوم کے نام پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط حکمرانوں نےمعیشت زمین پراورمہنگائی آسمان پر پہنچادی،ہمیں نااہلی اورمہنگائی کاطعنہ دینےوالوں نےدوماہ میں تاریخی مہنگائی کردی۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت’ خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے، عمران خان

    ‘امپورٹڈ حکومت’ خود کو این آر او ٹو دے رہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافے پر شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ روس سےسستا تیل خریدنےکے بجائے امریکی سازش کے تحت لائی گئی ‘درآمدی حکومت’ عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، اب تک پیٹرول کی قیمت میں99 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے شہباز حکومت پر الزام عائد کیا کہ امپورٹڈ حکومت خود کو گیارہ سو ارب کا این آر او ٹو دے رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

    اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کل پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاج کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا موضوع’ چوروں کو ریلیف، عوام کو تکلیف’ رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جلسے کا این او سی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط کیا گیا۔

  • "سازش سے عمران خان کو ہٹاگیا اب وہ مقبول ہوگیا”

    "سازش سے عمران خان کو ہٹاگیا اب وہ مقبول ہوگیا”

    لاہور: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سےملکر سازش کےبعد عمران خان کو ہٹایا، رجیم چینچ کے بعد وہ عوام میں بہت مقبول ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کیخلاف یہ جو باتیں کرتےتھے اللہ نے انکےمنہ پر دکھایاہے، یہ مہنگائی کنٹرول کرنے آئے تھے مہنگائی نے انھیں کنٹرول کرلیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو سازش کےتحت اتاراگیا، سامراجی طاقتوں نے مقامی لوگوں سے ملکرسازش کے بعد عمران خان کو ہٹایا، سازش سے عمران خان کو ہٹایا اب وہ مزید مقبول ہوگیاہے، عمران خان کے خلاف سارے انڈوں کو اکٹھا کیاگیا یاد رکھو خان ایک ٹھوکر سے سب کو غرق کردےگا۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان دو جولائی کو پرامن جلسہ کرنے جارہاہے، میں عمران خان کے ساتھ لال حویلی سے نکلوں گا، کسی کو شوق ہے تو گرفتار کرلے، سیاسی جدوجہد میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں۔

    شیخ رشید نے دو ٹوخ اعلان کیا کہ بھیک مانگ کر یا جھک کر بھاگوں گا نہیں، پاکستان میں رہ کر سیاست کروں گا، پاکستان اور تمام لوگوں کی بہتری اس میں ہےجلد الیکشن ہوجائیں، جھاڑوں پھرنےسے بچانے کیلئے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہباز جوتے اچھے پالش کرتا ہے، اس نےصرف اپنےکیسز کیلئےسیاسی خودکشی کی اورجوتےپالش کیے اسے ڈر تھا کہ ایسانہ ہوکہ کوئی بڑا کیس بن جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ضمنی الیکشن پر قابض ہونے کی بھونڈی کوشش کی جارہی ہے

    شیخ رشید نے نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے ان لوگوں کو ٹکٹ دیا جنہوں نے 25کروڑ لیا اور منہ بھی کالا کیا،میری رائےمیں ن لیگ نےجن لوٹوں کوٹکٹ دیااس بیانیےکودفن کردیاہے، یہ لوٹےساری عمرکیلئےنااہل ہونےچاہئیں۔

    سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر شیخ رشید نے کہا کہ سندھ الیکشن میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئےگولیاں لاٹھیاں چلی ہیں،تمام طاقتوں سےاپیل کرتاہوں کہ17جولائی کےالیکشن شفاف ہونےدیں، کسی جگہ پی ٹی آئی کےجیتےآدمی کوہرانےکی کوشش کی تونوجوان نہیں چھوڑیں گے۔

  • مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، اسد قیصر کا اہم اعلان

    مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج، اسد قیصر کا اہم اعلان

    اسلام آباد: مہنگائی کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک سے خطاب کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کل ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے تمام تنظیموں کو تیاریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں، تمام تر تیاریوں کی نگرانی سیکرٹری جنرل اسد عمر کررہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور،کراچی،پشاور،ملتان،فیصل آباداور دیگر شہروں میں بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی، تمام بڑے شہروں میں عمران خان کا خطاب اسکرینوں پر دکھایا جائےگا۔

    پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب سے ایف نائن پارک میں احتجاج کیا جائے گا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں عمران خان کی کال پراتوار کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی، انہوں نے اپیل کی کہ قوم امپورٹڈ حکومت کی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں حصہ لے، جب تک امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا نہیں مل جاتا احتجاج جاری رہےگا۔

    واضح رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے 19 جون بروز اتوار رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، سچ زیادہ دیر تک نہیں چھپایا جا سکتا، سازش میں ملوث افراد نے مہنگائی کا راگ پکڑا ہوا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، یہ آج 29.5 روپے فی یونٹ ہوگئی۔

  • عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

    عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف آج دیر بالا میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے جارہی ہے، جلسے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے لئے ٹیکنیکل کالج واڑی میں پنڈال سجادیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت مقامی رہنماؤں کی قد آور تصاویر آویزاں کردی گئیں ہیں جس پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرے درج ہیں۔

    مقامی رہنماؤں کے مطابق جلسہ کا آغاز سہہ پہر تین بجے کیا جائے گا، جلسے سے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی خطاب کرینگے، جلسے کے باعث دیر بالا میں عوام میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے اور عوام کی بڑی تعداد ابھی سے جلسے گاہ میں آرہی ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی آج دیر بالا جلسے کی تقریر نہایت اہمیت اختیار کرگئی ہے، جلسے میں عمران خان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘ آج یہ کوشش کر رہے ہیں غداری کا مقدمہ کر کے عمران خان کو راستے سے ہٹائیں

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ باتیں کررہے ہیں کہ عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، یہ چاہتے ہیں کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلا کر اپنے راستے سے ہٹادیں، میں کسی امپورٹڈ حکومت کی طرح سپرپاور کےسامنے گھٹنے ٹیکنے والا نہیں ہوں۔

    عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکا نے ملکر سازش کی، ہندوستان اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ پاکستان کمزور ہو اور ٹوٹے، امریکا بھی نہیں چاہتا کہ پاکستان مضبوط ہو، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان کے میڈیا، اخباروں میں خوشی منائی گئی، بھارت میں ایسی خوشی منائی گئی جیسے شہباز شریف نہیں بلکہ شہباز سنگھ ہے۔

  • عمران خان آج "حقیقی آزادی مارچ” کی تاریخ کا اعلان کریں گے

    عمران خان آج "حقیقی آزادی مارچ” کی تاریخ کا اعلان کریں گے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف آج ملتان میں موجودہ تحریک کا آخری جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی "حقیقی آزادی مارچ” کا اعلان کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے آج جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے، اس جلسے کو خصوصی اہمیت اس لئے حاصل ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی "حقیقی آزادی مارچ” کی تاریخ کا اعلان کرینگے،جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب مخدوم زادہ زین حسین قریشی‘ سابق وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر‘ معین ریاض قریشی اور خالد جاوید وڑائچ نے باب القریش میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا اور شہباز شریف اور ان کی حکومت کو مستعفی ہونے پر مجبور کر

    جلسے سے قبل جلسے کی روایت بھی برقرار رہی، عوام کی بڑی تعداد نے رات گئے جلسہ گاہ کا رخ کیا، اس موقع پر انہوں نے عمران خان کے حق میں نعرے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاس سخت نعرے بازی کی۔

    ملتان جلسے سے قبل مختلف شہروں کی طرح کوٹ سادات میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

  • ” تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں ” اسد عمر کا معنی خیز ٹوئٹ

    ” تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں ” اسد عمر کا معنی خیز ٹوئٹ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی نااہلی سے متعلق فیصلہ محفوظ ہونے پر معنی خیز ٹوئٹ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ "تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں”۔

    اسد عمر نے پی ٹی آئی ٹائیگر فورس اور یوتھ کے بارے میں کچھ اس طرح اظہار خیال کیا کہ "اس کے ٹائیگر فور سیل نہیں ،یہ یوتھ میری فور سیل نہیں”، انہوں نے لکھا کہ یہ قوم میری فور سیل نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ "اب سارے لوٹے چلے گئے، اب کوئی یہاں فور سیل نہیں”، ساتھ ہی انہوں نے امپورٹڈحکومت نامنظور بھی لکھا۔

  • "عدم اعتماد سے قبل دھمکی دی گئی کہ ہم فوراً الیکشن مانیں، ورنہ مارشل آئے گا”

    "عدم اعتماد سے قبل دھمکی دی گئی کہ ہم فوراً الیکشن مانیں، ورنہ مارشل آئے گا”

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات قبل دھمکی دے گئی کہ فوری طور پر الیکشن مانیں ورنہ مارشل لا نافذ کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پر یقین نہیں رکھتے، تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے ہمیں دھمکی دی گئی کہ ہم فوراً الیکشن مانیں ورنہ مارشل آئے گا یہ دھمکی اس وقت کے حکومتی وزیر نے ہمارے ساتھی کو دی تھی۔

    بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے جھوٹ پر مبنی انتہائی پوزیشن اپنائی، وہ چاہتے ہیں ان کےشرائط پر الیکشن ہوں، خان صاحب ایسےحالات پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ تیسری قوت فائدہ اٹھائے۔

    بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پہلے انتخابی اصلاحات، پھر انتخابات، ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں یہی مطالبہ پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے جبکہ آج بھی خان صاحب کی یہی اسٹریٹجی ہے کہ اصلاحات کےبغیر الیکشن کرادیں۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

    انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے جھوٹ پر مبنی انتہائی پوزیشن اپنائی، اب حالات یہ بن رہے ہیں کہ آپ بندوق نکالو ہم بھی نکالتےہیں دیکھتے ہیں کون جیتے گا؟

    بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے، خان نے قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنادیا، میرا ایوان سے مطالبہ ہے کہ غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے۔