Tag: imrankhan

  • "ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے”

    "ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے”

    ایبٹ آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خبردار کردیا ہے کہ جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے، ایک ہی آواز ہوگی ،حقیقی آزادی چاہیے، امپورٹڈ حکومت نامنظور۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میں آج آپ کے پاس کسی خاص مقصد سے آیا ہوں، میں بیس تاریخ کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنیوالا ہے، شہباز شریف جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلو، بیس لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ امریکی چیری بلاسم جیسا وزیراعظم چاہتے تھے، انہیں شہباز کی صورت میں مل گیا، شہبازشریف کہتا ہے کہ بیگرز آر ناٹ چوزرز، شہبازشریف تم بھکاری ہو ،تم بزدل ،تم ڈاکو ہو، تمہاری چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑاہے، تم سوچتے ہو کہ امریکا کی غلامی کرینگے تو کسی غلط فہمی میں نہ رہو۔

    عمران خان نے واضح کیا کہ میرا مقصد میری قوم ہے ،میں کیوں انکے مفاد کو امریکا کیلئےقربان کروں، مسلمان قوم گواہی دیتی ہے کہ اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی، ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتےہیں، ہم کسی سپر پاور کو نہیں مانتے۔

  • "انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے”

    "انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے”

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہر شہری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ "انشااللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پرہوں گے”۔

    عمران خان نےنماز عید چیئرمین سیکرٹریٹ میں قائم مسجد میں ادا کی، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوکارکنان نے بھی عمران خان کےساتھ نمازاداکی۔

    یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی فیملی کی جانب سے قوم کو مبارکباد

    نماز عید کی ادائیگی کے بعدملکی ترقی وسلامتی،آزادی وخودمختاری کیلئےدعائیں کی گئیں، بعد ازاں کارکنان و قائدین نے عمران خان کو عید کی مبارکباد دی۔

  • حقیقی آزادی مارچ: عمران خان نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    حقیقی آزادی مارچ: عمران خان نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف زیادہ نفرت پائی جاتی ہے، مجھے اندازہ ہےکہ سندھ کےعوام حقیقی آزادی کیلئےباہر نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ملاقات کی، ملاقات میں امپورٹڈ حکومت کیخلاف حقیقی آزادی مارچ سمیت ملاقات میں سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، حلیم عادل شیخ نے عمران خان کو سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    عمران خان نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی ناقص حکمرانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مارچ میں سندھ کے عوام کی شرکت زیادہ ہو، سندھ میں امپورٹڈ حکومت کے خلاف زیادہ نفرت پائی جاتی ہے، اور مجھے اندازہ ہےکہ سندھ کےعوام حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلیں گے۔

    ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے حلیم عادل شیخ کو ہدایت دی کہ عید کے روز سندھ میں میرے ورکر، عہدیدار میرا پیغام پہنچائیں اور لوگوں کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے دعوت دیں، اس بار قوم آزادی کے لیے ایک تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔

    اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے عمران خان کو بتایا کہ عید کے بعد میں خود ورکرز کیساتھ عوام تک آپ کا پیغام پہنچائیں گے، سندھ کے وکلا،طلبا، ٹرانسپورٹرز، تاجر، ہاری سب آپ کیساتھ ہیں، سندھ میں چودہ سال کی محرومیاں ہیں، لوگ پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے، سندھ کےعوام کو اس وقت حقیقی آزادی کی زیادہ ضرورت ہے اور امید ہے کہ سندھ کے لوگ بڑی تعداد میں آپ کے ساتھ باہر نکلیں گے۔

  • ‘کیا عمران خان کے بیانیےمیں سچ ہے؟’

    ‘کیا عمران خان کے بیانیےمیں سچ ہے؟’

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑےہو کر اپنا بیانیہ بیچ رہےہیں، کیاعمران خان کے بیانیےمیں سچ ہے؟۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان صاحب پہلے ریاست مدینہ کا نام لیکر نعرے لگا کر مدینہ کی توہین کر رہے تھے ، کبھی کچھ علما کو بلا کر دعائیں منگوا کر مذہب کا نام استعمال کر کے سیاست کر رہے ہیں، آپ کریں لیکن مدینہ والے کا اور روضہ رسول ﷺکا احترام تو لازم رکھیں ۔

    گزشتہ روز ہونے والے واقعہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں کا دل دکھی ہوا ، آپ کتنی تفریق چاہتے ہیں کتنی نفرت پھیلانا چاہتے ہیں ؟ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے ، ان کا ہر مخالف ملک کا دشمن ہے وہ اکیلے سب کچھ جانتے ہیں ان کے علاوہ سب بربادی کی داستان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ زین بگٹی کے گارڈز کا حملہ، قاسم سوری کی درخواست پر مقدمہ درج

    پی پی پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ عمران خان خود لوگوں کو اشتعال دلاتے ہیں ، نور عالم کا نام لیکر کہا کہ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ لوگ ان کیساتھ کیا کرتے ہیں؟ آپ اداروں کیخلاف ہیں جب تک اداراہ آپ کیساتھ ہے تو ٹھیک جیسے آپ کیخلاف ہوا آپ اس پر حملہ آور ہو گئے۔

    قمر زمان نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ کےسہارےکھڑےہوکراپنابیانیہ بیچ رہےہیں،کیاعمران خان کےبیانیے میں سچ ہے؟کیاچیف الیکشن کمشنر کےخلاف بیانیےمیں سچ ہے؟ خان صاحب حکومتیں آتی جاتی ہیں، حوصلے سے جینا سیکھ لیں۔

    میں قوم س کے سامنے یہ سوال رکھنا چاہتا ہوں کہ کیا دیواریں کھڑی کرنے سے نفرتوں سے تقسیم سے ملک کی کوئی بہتری ہو سکتی ہے ؟ایک صرف تحریک انصاف کے ووٹر صرف ملک میں رہ جائیں صرف پی ٹی آئی کے سپورٹر پارلیمنٹ میں رہیں باقی سب نکل جائیں ۔؟

  • ‘عمران خان اپنے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے’

    ‘عمران خان اپنے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے’

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما  شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکرساتھ لےجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنےخرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکر ساتھ لےجارہاہے، یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سےاپنےنام نکلوا رہےہیں۔ ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہےتو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنےخرچےپر عمرے پرگئےتھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نےکوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لاؤلشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

    شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نےلندن کےاکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے جبکہ زرداری نےدبئی کے اکیاون ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے، یہ لوگ جب دورےپر کابل گئےتھےتو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے

    پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسےہی ہماری حکومت واپس آئےگی ان سےیہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکےقرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرےپر بھجوائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کےقریب لوگ تھے، مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کےخوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے۔

    شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سےآئیں گےتو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتےرہےلیکن عمران خان نےاین آراو نہیں دیا،عمران خان نےحکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔

  • ‘آزادی مانگ کر نہیں چھین کر لی جاتی ہے’

    ‘آزادی مانگ کر نہیں چھین کر لی جاتی ہے’

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آزادی مانگی نہیں جاتی، چھین کر لی جاتی ہے، ہم چھین کرآزادی لیں گے، ہرصورت لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ کے تحت لاہور کے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان خارجہ سطح پر اپنے فیصلےخود کررہاتھا، اندازہ لگالیں کہ طارق فاطمی کو دوبارہ حکومت میں شامل کیاگیا، ثابت ہوگیا کہ آج پاکستان کے خارجہ سطح کےفیصلے واشنگٹن میں ہورہےہیں۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ شکر ہے کہ ہمارےاعتراض پر طارق فاطمی کو کان سے پکڑ کر نکال دیاگیا مگر آج خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنادیاگیا، یہ وہ شخص ہے جو کہتا ہے انیس سو پینسٹھ اور اکہتر کی جنگ میں پاکستان کو شکست ہوئی، ایسے شخص کو وزیردفاع بنادیاگیا ہے تو آپ اندازہ لگا سکتےہیں۔

    جلسے سے خطاب میں فواد چوہدری نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مانگی نہیں جاتی آزادی چھین کرلی جاتی ہے، آج کا یہ جم غفیر فیصلہ دے چکا کہ ہم چھین کر آزادی لیں گے اور ہر صورت آزادی لیں گے۔

  • ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    ‘خان صاحب! آپ کو گھبرانا نہیں ہے’

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ کراچی نے فیصلہ سنادیا، خان صاحب اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور و خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کل کے تاریخی جلسے پر کراچی نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

    مریم نفیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب! اب آپ کو گھبرانا نہیں ہے کیونکہ پاکستان تم سے پیار کرتا ہے اور پاکستان آپ کو چاہتا ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے باغ جناح گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا پرچم تھامے اپنی تصویر بھی شیئر کی، ادکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین پوسٹ پر اپنا اظہار خیال کررہے ہیں، اب تک اس پوسٹ کو چالیس ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔Imageاس سے قبل مریم نفیس نے کراچی میں ہونے والے احتجاج میں بھی شرکت کی تھی، بعد ازاں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، ہم پاکستانی عوام آپ کو واپس لائیں گے۔

  • شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

    شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30مئی سے پہلے ان چوروں،ڈاکوؤں کی حکومت کو عمران خان ختم کردیگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو قومیں عمران جیسا لیڈرپیدا کرتی ہیں، عالمی طاقتیں اس سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلو ک کیا جاتا ہے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان 30مئی سے پہلے ان چوروں،ڈاکوؤں کی حکومت کا خاتمہ کردے گا، پھر اسے وزیراعظم بنائیں گے، عمران خان کو واپس نہ لائےتوجیلیں بھردیں گے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹےپر فردجرم عائدکی جارہی تھی اسی روز اسےوزیراعظم بنادیاگیا ہے۔

    آصف زرداری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نےاس ملک پرقبضہ کیا ہے، زرداری اپنے والد کی نشست پر ایم این اے تک نہیں بن سکا، ایم کیوایم سےکہتاہوں آصف زرداری نواب شاہ سےکونسلر تک نہیں بن سکا۔

    جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے عوام کی کثیر تعداد کو دیکھ کر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محترمہ فاطمہ جناح کے کراچی جلسے میں بھی شرکت کی تھی وہ بھی تاریخی جلسہ تھا آج دعویٰ کرتا ہوں کہ آج کے جلسے نے اس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی تیری عمران خان سے محبت کوسلام، کراچی تیرے جذبےاور جوش،جرات اورغیرت کوسلام پیش کرتا ہوں۔

  • ‘کراچی تیار ہو جاؤ، خان آ رہا ہے’

    ‘کراچی تیار ہو جاؤ، خان آ رہا ہے’

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز کراچی سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی والوں تیار ہوجاؤ، خان آرہا ہے۔

    اسد عمر نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف اتوار سترہ اپریل کو مزار قائد پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کررہی ہے، انشاءاللہ پاکستان دیکھے گا کراچی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ایک خوددار خودمختار پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

    واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی سے تمام پی ٹی آئی ارکان مستعفی ہوگئے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، مجھ اکیلے کوب ھی استعفیٰ دینا پڑا تو میں استعفیٰ دوں گا۔

    اس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا ،الیکشن کا بائیکاٹ کرتا ہوں، پی ٹی آئی اس ناجائز عمل میں شامل نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں، لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی تاریخ ساز احتجاجی مظاہرے کیے گئے جہاں پی ٹی آئی کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اس کے علاوہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جب کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ پر مظاہرین موجود رہے۔

  • غیر ملکی سازش، ‘عمران خان’  کے حق میں پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

    غیر ملکی سازش، ‘عمران خان’ کے حق میں پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج

    قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کراچی تا خیبر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد شہر شہر، گاؤں گاؤں احتجاج کررہی ہیں،پاکستان کے بڑے شہروں میں عوام کا سخت ردعمل دیکھا جارہا ہے، چند شہروں کی صورت حال کچھ یوں ہیں۔

    اسلام آباد

    اسلام آباد کے ایف نائن پارک اور زیرو پوائنٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    کارکنان نے عمران خان کے حق میں واشگاف نعرے لگائے جبکہ متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں امریکی ایجنٹ قرار دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان آئندہ الیکشن میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ ایوان میں آئینگے اور لٹیروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

    کراچی

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے حق میں کراچی کے گلستان جوہر، نیپاچورنگی، میلینیم مال، جوہر موڑ، ماڈل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور شرکا عمران خان سے اظہار یک جہتی کررہے ہیں۔

    ریلیوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو عمران خان کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگ رہے ہیں، ریلی سے مقامی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا اور کارکنوں کا لہو گرمایا، اس موقع پر خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ ایک منتخب حکومت کو امریکی ایما پر ختم کیا گیا۔

    راولپنڈی

    راولپنڈی کے معروف لیاقت باغ چوک میں پی ٹی آئی کارکنان نے شدید احتجاج کیا، سابق وفاقی وزیرغلام سرور نے مری روڈپ راحتجاجی مظاہرے میں شرکت کی، اس دوران اےآروائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان عمران خان کی کال پرسڑکوں پرنکل آیا اور امپورٹڈ حکومت کو عوام نےمسترد کردیاہے۔

    لاہور

    سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو گرانے کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے لاہور میں بھرپور احتجاج کیا اور شہر بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا، بعد ازاں یہ ریلیاں لبرٹی چوک پہنچی تو وہاں کارکنان ک جم غفیر لگ گیا۔

    ریلیوں اور احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امریکی سازش کے خلاف اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، اس دوران کئی رقت آمیزمناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل عمران خان پارلیمنٹ میں سرپرائز دینےجارہےہیں۔

    شانگلہ میں بشام میں عمران خان کےحق میں پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی نکالی جبکہ بٹگرام کس پل کےمقام پرپی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے ہر قسم کی ٹریفک کو بند کردیا، اس موقع پر کارکنان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکم پر جان بھی قربان ہیں، انشااللہ کپتان دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ اس ملک کے وزیراعظم منتخب ہونگے۔

    فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکنان نے غیرملکی سازش کیخلاف چوک گھنٹہ گھر پر احتجاج ریکارڈ کرایا اورٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔

    سوات میں بھی عمران خان کی کال پرپی ٹی آئی کارکنان نے مینگورہ میں احتجاج کیا جبکہ مینگورہ،چارباغ، بریکوٹ،خوازہ خیلہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے قائدین کے آواز پر لبیک کہتے ہوئے غیر ملکی سازش کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا۔