Tag: imrankhan

  • آرمی چیف کو تبدیل کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی نہ سوچاہے، وزیراعظم

    آرمی چیف کو تبدیل کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی نہ سوچاہے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔

    ذرائع وزیراعظم کے مطابق ملک کی سیاسی صورت حال پر وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسی صورت عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونےدونگا اور نہ ہی ہار مانوں گا ، میں آخری بال تک لڑوں گا۔

    سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کی جارہی ہے، جب بھی اہم اجلاس بلاتے ہیں تو افواہوں کا بازار گرم ہوتا ہے، آرمی چیف کوتبدیل کرنےکی کوئی بات نہیں ہوئی نہ سوچاہے، میں اپناکام آئین وقانون کےمطابق کرتارہوں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کھول دی گئی، چیف جسٹس روانہ

    وزیراعظم نے کہا کہ دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو بھی پیش کیاجائیگا اس کے علاوہ مراسلہ چیئرمین سینیٹ سمیت تمام سربراہوں سے شیئر کیا جائیگا، جس میں امریکی سفارتکاروں کیساتھ پاکستان میں ملاقاتوں کی ساری تفصیلات ہیں، ڈپٹی اسپیکر نےحقائق دیکھتےہوئے ہی رولنگ دی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی دھمکی آمیز مراسلہ پبلک کیا جائے، ڈپٹی اسپیکر نےحقائق دیکھتے ہوئے ہی رولنگ دی تھی، اب سپریم کورٹ کےفیصلےپر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے، اسپیکر مکمل طورپربا اختیارہیں، آئین وقانون پر عملدرآمدہوگا، اسمبلی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالےجائےگی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تنہا ہوں لیکن قوم کےلیےلڑوں گا اورسمجھوتہ نہیں کرونگا، اپوزیشن زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتی ہے؟ مجھےجیل میں ڈال سکتی ہے، قوم کیلئے آخری بال تک لڑوں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا، پہلے کبھی شکست تسلیم کی نہ اب شکست تسلیم کرونگا۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’، عوام نے فیصلہ سنادیا ؟

    ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’، عوام نے فیصلہ سنادیا ؟

    اسلام آباد: ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’، امریکی مداخلت کیخلاف عوام نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے، جس کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اس وقت نماز عشا کا وقفہ ہے۔

    ایک طرف عوامی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام نے بھی اس پر سخت ردعمل دے دیا ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

     

    امریکی مداخلت کیخلاف آن لائن احتجاج کےذریعےٹوئٹر پر ٹوئٹس کی بھرمار ہے اس آن لائن احتجاج پر چودہ لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔

    امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈز پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل بھی دیا جارہا ہے اور وہ اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کو بطور میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

    عوام الناس کی جانب سے کئے گئے کچھ ٹوئٹس

    https://twitter.com/Sufia__J/status/1512806760737820678?s=20&t=vWV5_XC9MCVA5Rj0gEwoYw

  • ‘عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا’

    ‘عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا’

    لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے صدرپاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان عمران نیازی کا یس مین بن چکا، اسپیکر آئینی کردار کےبغی رعمران نیازی کے اشاروں پرناچ رہاہے،اسپیکرصاحب، یاد رکھیں! آپ نےہمیشہ کرسی پر نہیں رہنا قوم حساب کریگی، اسپیکرصاحب قوم کو بتائیں کہ آپ نے بھی عمران نیازی کی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو گالیاں دیتے او رللکارتے ہیں ، یہ کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے ،کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نے نوجوانوں کے خواب چکنا چور کیے ، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں ، یہ قوم عمران خان کا دامن نوچے گی،آپ نے قوم کے بچے بھوکے مارے ہیں۔

    حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرسی سے علیحدہ کرنےکیلئےکوئی نہیں رکےگا، قوم کوکہنا چاہتا ہوں کہ جلد اس عذاب سےجان چھٹکارا ملےگا، خان صاحب! 27مارچ کوجلسہ کرلو لیکن تمہیں منہ چھپانےکی جگہ نہیں ملےگی، آپکوعدم اعتماد میں ناکام کرکے وزیراعظم کی کرسی سےہٹائیں گے، خداکاواسطہ گھربیٹھ جانا ورنہ قوم تمہارا دامن نوچےگی۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب خدا کی مخلوق سےظلم،جھوٹ بولاجاتاہےتو پکڑہوتی ہے، آپ خدا کی پکڑ میں ہوں گےاپنےضمیر کو ٹٹولیں، آپ جتنا مرضی چھپ جاؤں یوم حساب آنے والا ہے۔

  • خیبرپختونخواکوناصردرانی پرفخر ہے ‘ عمران خان

    خیبرپختونخواکوناصردرانی پرفخر ہے ‘ عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کاکہناہےکہ خیبرپختونخواہ کی پولیس ہمارافخرہےاور ہم ناصردرانی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عمران خان نےسبکدوش آئی جی کےپی کےکوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاکہ ناصردرانی نےکےپی کے پولیس کوپروفیشنل بنانے میں انتھک محنت کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین عمران خان نےاپنے پیغام میں کہاکہ پولیس کوپروفیشنل بنانےکےلیےناصر درانی نےخودکوبھلاکرمحنت کی اور صوبےکی پولیس ہمارافخرہے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نےکہاکہ ناصردرانی کاشکرگزارہوں کہ انہوں نےپولیس کوپروفیشنل بنایا۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ آئی جی ناصر درانی نے ثابت کیاکہ افسران کواچھاماحول دیاجائےتوعالمی معیارکاادارہ دےسکتےہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روزخیبر پختونخوا کےآئی جی پولیس ناصر خان درانی نےریٹائر ہونےکےبعد اپنا عہدہ چھوڑ دیاتھا۔

  • خیبرپختونخواہ میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان

    خیبرپختونخواہ میں اگلی حکومت بھی تحریک انصاف کی ہوگی، عمران خان

    صوابی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہنا ہے کہ تمام جماعتیں ایک دوسرے کو بچانے کیلئے اکٹھا ہوئی ہیں، تحریک انصاف ان کا مقابلہ کرے گی۔

    عمران خان صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پرجوش نظر آئے اورکہا کہ خیبرپختونخواہ میں میں اگلی باری بھی تحریک انصاف کی ہوگی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور دوسروں کی حکومت میں فرق یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی پاور عوام تک پہنچائے گی ۔

    کپتان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں غریب بچوں کوبہترین تعلیم دیں گے اورحکومت لاوارث بچوں کی ذمہ داری لے گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخواہ کی تمام یونین کونسلوں میں کرکٹ اسٹیڈیم بنائیں جائیں گے۔

    اس موقع پرعوامی جمہوری اتحادکی تحریک انصاف میں شمولیت پرخوش آمدید کہا اورمبارکباد پیش کی۔

  • ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، عمران خان

    ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا ، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سابقہ اہلیہ کی بے پناہ عزت کرتے ہیں اوران کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تقریباً 10 ماہ شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد گزشتہ دنوں باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

    عمران خان نے صحافی سے بھی معذرت کی جسے دو روز قبل انہوں نے ریحام خان سے متعلق پوچھے گئے سوال پرانتہائی توہین آمیز رویے کا اظہارکیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں صحافیوں کی بہت عزت کرتا ہوں تاہم ریحام کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتا، صحافی کے اچانک سوال پرغصہ آگیا تھا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کایہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی گھر میں طلاق موت کی طرح کا سانحہ ہوتی ہے اسی سبب صحافی کے ساتھ ایسے رویے کا اظہار کرگیا۔

    عمران خان نے سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 1970 کے بعد سے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، صاف وشفاف الیکشن کرانا ہی اصلی جمہوریت ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں میٹروز بن رہی ہیں لیکن عوام کو پینے کے لئے صاف پانی نہیں مل رہا ہے۔

    2013تحریک انصاف کے سربراہ نے ایک بار پھراپنا موقف بھی دہرایا کہ 2013 کاالیکشن ملک کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھا۔

  • عمران خان کے خلاف ریحام سے منسوب بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں: شیریں مزاری

    عمران خان کے خلاف ریحام سے منسوب بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں: شیریں مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ترجمان ڈاکٹرشیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریحام خان سے منسوب تمام کہانیاں جھوٹ پر مبنی اور شاطراذہان کی پیداوارہیں۔

    اپنے بیان میں ڈاکٹر مزاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں عمران خان اورریحام خان کی شادی کے اختتام پر افواہوں کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

    انہوں نے عمران خان کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ ریحام خان کے ساتھ پیسوں کی سیٹلمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں اور جان بوجھ کر عمران خان اور ریحام خان کو نشانہ بنانے کے لئے پھیلائیں جارہی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی پارٹی لیڈرسے عمران خان نے شادی یا طلاق کے لئے مشاورت نہیں کی تھی اور پارٹی لیڈران کو طلاق کا سبب قراردینا بے بنیاد ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت عمران خان کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتی اور آئندہ بھی نہیں کرےگی۔

    انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیا پر افواہوں کی رپورٹنگ سے نہ صرف عمران خان اور ریحام خان کو تکلیف پہنچ رہی ہے بلکہ ان کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بچے بھی ان تمام معاملات کے سبب بے پناہ پریشانی کا شکار ہیں۔