Tag: in 11 Seconds

  • ذہانت کا امتحان: تصویر میں 3 فرق 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    ذہانت کا امتحان: تصویر میں 3 فرق 11 سیکنڈ میں تلاش کریں

    انٹرنیٹ پر ویسے تو روز ہی نت نئی پہلیاں شیئر ہوتی رہتی ہیں، جنہیں صارفین بہت دلچسپی سے حل بھی کرتے ہیں ان ہی میں سے چند کو منتخب کرکے ہم آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور اس کا صحیح جواب دینے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    یہ تصویری پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوتیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ ذہنی الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

    اسی تناظر میں آپ کی تیز نگاہی کے لیے آج یہ نیا معمہ پیش کیا گیا ہے، انٹرنیٹ پر یہ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین ذوق و شوق سے اپنی تیز نظر کا امتحان لے رہے ہیں۔

    Jagranjosh

    اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ یہ دونوں تصاویر بالکل ہی ایک جیسی ہیں تو آپ کا خیال بالکل غلط ہے، اس میں تین عدد غلطیاں یا فرق موجود ہیں، جسے محدود وقت میں تلاش کرنا آپ کے لیے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔

    کیا آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کا امتحان لینا چاہیں گے؟ تو پھر آزمائیے اور شروع کریںاسے حل کرنے کیلیے آپ کے پاس صرف11سیکنڈ ہیں۔

    زیر نظر تصویر میں ناشتے کی میز کا منظر دکھایا گیا ہے جہاں دو بچے ناشتہ کررہے ہیں لیکن اب ان دونوں تصاویر کو غور سے دیکھیں اور ان کے درمیان ممکنہ فرق معلوم کریں۔

    تصویری پہیلی میں نظر آنے والے دو بچوں میں سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے، لڑکی بڑی ہے اور اس کے ہاتھ میں ایک گڑیا ہے جبکہ چھوٹا بھائی ناشتہ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ کھانے کی میز پر پین کیکس، روٹی، مکھن اور پلیٹ بھی نظر آرہی ہے۔ اب گیارہ سیکنڈ گزر چکے تو کیا آپ اب بھی وہاں تک نہیں پہنچ پائے؟

    اگر آپ مطلوبہ وقت یعنی 11سیکنڈز کے اندر فرق تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو ہم آپ کو اس کا جواب دیے دیتے ہیں،۔

    ان دونوں تصاویر کے درمیان فرق مندرجہ ذیل ہیں:













    Jagranjosh

    سب سے پہلے لباس کا رنگ مختلف ہے۔
    اس کے بعد بچے کے بھائی نے اپنے بائیں ہاتھ میں کانٹا پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں یہ چمچ ہے۔ جبکہ تیسرے فرق میں پین کیکس کے اوپر سے مکھن غائب ہے۔

  • تصویری پہیلی : صرف ذہین افراد 11 سیکنڈز میں چار بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں

    تصویری پہیلی : صرف ذہین افراد 11 سیکنڈز میں چار بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں

    آج ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری پہیلی لے کر آئے ہیں، بہت سارے شیروں کے درمیان آپ کو چار بلیاں ڈھونڈنی ہیں، وہ بھی صرف 11 سیکنڈز میں۔

    ہمارا یہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی ان بہت سارے شیروں میں سے 11 سیکنڈز میں ان بلیوں کو پہچان سکتے ہیں۔

    گزشتہ کئی سال سے تصویری پہیلیوں کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور صارفین ان کے دیوانے ہوگئے ہیں کیونکہ اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہیں۔

    اس تصویر میں بلیاں ڈھونڈنا بلاشبہ آسان کام نہیں ہے، یہ دماغ کو ہلا دینے والی تصویر ہے، آپ کو اس میں صرف شیروں کے چہرے ہی نظر آ رہے ہیں لیکن یقین مانیے کہ ان شیروں کے درمیان چار بلیاں بھی ہیں۔

    Jagranjosh

    مذکورہ چاروں بلیاں بہت مزے سے ان شیروں کے درمیان گھس کر بیٹھی ہوئی ہیں اور آپ نے صرف گیارہ سیکنڈ میں ان کا پتا لگانا ہے۔

    ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

    اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بہت سارے شیر ہیں جو ایک پارٹی میں شرکت کرنے آئے ہیں کچھ ٹائیگرز مہذب انداز میں ٹوپی اور بو ٹائیز میں ملبوس ہیں۔ آپ کا چیلنج 11 سیکنڈ میں ان شیروں کے درمیان چار چھپی ہوئی بلیوں کو تلاش کرنا ہے۔

    آپ نے اب تک کتنی بلیوں کو دیکھا ہے؟

    وہ لوگ جنہوں نے چاروں کو دیکھا وہ خصوصی تعریف کے مستحق ہیں لیکن اگر آپ ابھی تک ان چاروں کو تلاش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس پہیلی کا صحیح جواب بتائے دیتے ہیں۔

    جواب دیکھیں : 

     

    Jagranjosh

    جی!! تو آپ کو آج کی یہ پہیلی کیسی لگی اس کا جواب نیچے کمنٹ باکس میں ضرور دیں۔