Tag: in 20 seconds?

  • ذہانت کا امتحان : برف میں چھپے جانور کا نام بتائیں؟ 20 سیکنڈ میں

    ذہانت کا امتحان : برف میں چھپے جانور کا نام بتائیں؟ 20 سیکنڈ میں

    انٹرنیٹ پر وائرل تصویری پہیلیاں ناصرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنی جانب راغب کرلیتی ہیں جسے کچھ لوگ حل کرلیتے ہیں تو کچھ اس کا جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

    ایسی ہی ایک تصویر پہیلی ہم آپ کے لیے لائے ہیں جس میں ایک خوفناک جانور کسی جگہ پر موجود ہے جسے آپ کو تلاش کرنا ہے اور بہ بھی صرف 20سیکنڈ میں۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے جانور کو 20 سیکنڈ کے اندر تلاش کر سکتے ہیں؟ یہ تصویری پہیلی آپ کو ایک اچھی خاصی الجھن میں ڈال سکتی ہے۔

    اگر آپ کی نگاہ تیز ہے اور دماغ اس سے بھی زیادہ تیز، تو اس قسم کے بصری وہم پر مبنی چیلنجز حل کرنا آپ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، بصورت دیگر انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی یہ تصویری پہیلی عام صارفین کے لیے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوا ہے۔

    Spot the animal

    اگر آپ نے اس جانور کو تلاش کر لیا تو بلاشبہ آپ کے مشاہدے کی داد دینی پڑے گی، یہ دراصل ایک چٹان کی تصویر ہے، جس میں زمین اور درخت برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، اور اس میں کہیں ایک جانور بھی برف میں چہل قدمی کر رہا ہے لیکن اسے پہچاننا آسان نہیں ہے۔

    ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ زیاد تر صارفین مقررہ وقت میں جانور ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔

    اگر آپ نے ڈھونڈ لیا ہے تو یہ آپ کی تیز نگاہی کا ثبوت ہوگا، لیکن اگر آپ بھی ناکام رہے ہیں تو پھر ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔ تصویر کے درمیان میں تھوڑا سا نیچے کی طرف غور دیکھیں۔

    اگر آپ کو اب بھی نظر نہیں آیا تو پھر یہ تصویر دیکھیں:



    Here he is

     اگر آپ نے اس تصویری پہیلی کا جواب مقررہ وقت میں ڈھونڈ لیا تھا تو اس کا نام بتائیں
    جی ہاں !! یہ ایک برفانی چیتا ہے جو اس شدید سردی میں شاید کسی شکار کی تلاش میں نکلا ہوا ہے۔

      

  • اپنی ذہانت آزمایئے!! تصویر میں کتنے جانور دکھائی دے رہے ہیں؟

    اپنی ذہانت آزمایئے!! تصویر میں کتنے جانور دکھائی دے رہے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    کیا آپ کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں؟، یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں کتنے جانور نظر آرہے ہیں؟

    Can you spot the second animal in this optical illusion

    اس سیاہ اور سفید تصویری پہیلی میں دو جانور ہیں۔ کیا آپ 20 سیکنڈ میں اس تصویری پہیلی میں دوسرے جانور کو دیکھ سکتے ہیں؟ ہمارے خیال میں99 فیصد لوگ ایسا نہیں کرسکتے۔

    اکثر صارفین اپنے سر کُھجاتے رہ گئے کیونکہ وہ دونوں جانوروں کو نہیں دیکھ سکے۔ اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس پہیلی کو سمجھنے میں اصل مشکل کیا ہے؟

    اگر آپ نے ہار مان لی تو آپ اپنے موبائل فون کا رخ پلٹ دیں اور پھر تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو باآسانی جواب مل جائے گا۔

    اب اپنے خیالات کا اظہار کمنٹس میں کیجئے کہ کیا آپ اس پہیلی کو 20 میں حل کرپائے یا نہیں؟