Tag: in 2018

  • فخر زمان رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے

    فخر زمان رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے

    ہرارے: قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے اوپنر بلے باز فخر زمان نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنا کر بھارت کے شیکھر دھون کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 2018 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بناتے ہوئے شیکھر دھون کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    فخر زمان 2018 میں 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کے ساتھ ٹاپ پر آگئے ہیں، انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون 419 رنز کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

    لیڈنگ رنز اسکورر کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ 414 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل 414 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

    کیوی بلے باز کولن منرو 9 میچز میں 396 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 10 میچز میں 359 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

    ساتویں نمبر پر روہت شرما ہیں انہوں نے 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 334 رنز بنارکھے ہیں، آٹھویں نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں، سرفراز نے 12 میچز کھیل کر 292 رنز بنا رکھے ہیں۔

    مزید پڑھیں: فخر زمان کا دوستوں کے ہمراہ ہلا گلا

    منیش پانڈے 10 میچز میں 276 رنز کے ساتھ نوے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دسویں نمبر پر انجری کا شکار بابر اعظم موجود ہیں انہوں نے 6 میچز میں 274 رنز بنا رکھے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سال 2018  میں زیادہ زلزلے آنے کا امکان

    سال 2018 میں زیادہ زلزلے آنے کا امکان

    نیویارک : زمین کی گردش میں کمی کے باعث دوہزاراٹھارہ میں زیادہ زلزلے آنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ زمین کی گردش اور زلزلوں میں کافی حد تک تعلق ہے، زمین کے گردش کرنے کی رفتار میں کمی کے باعث سال 2018 میں تباہ کن زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی یونیورسٹیوں کی تحقیق کے مطابق رفتارمیں کمی انتہائی معمولی ہے یعنی دن کے دورانیے میں ملی سکینڈکی تبدیلی لیکن اس کی وجہ سے آئندہ سال زیادہ زلزلے آنے کا امکان ہے۔

    سائسدانوں کا کہنا ہے گردش کی رفتارمیں کمی انتہائی معمولی ہے تاہم اس سے بڑے پیمانے پرزیرزمین توانائی کا اخراج ہوسکتا ہے۔ ۔۔۔

    رواں سال چھ شدید زلزلے آئے تاہم اگلے سال بیس زلزلے آسکتے ہیں۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے زمین ہمیں زلزلوں سے پانچ سال قبل خبردار کرتی ہے لیکن اس بار زمین کی گردش میں کمی چار سال قبل شروع ہوئی تھی تو صاف ظاہر ہے کہ اگلے سال شدید زلزلے آنے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں : زلزلے کیوں آتے ہیں؟


    دنیا کی کوئی بھی قدرتی آفت زلزلے سے زیادہ خطرناک نہیں کیونکہ سمندری طوفان کی پیشگوئی اور شدید بارشوں ، طوفان، آندھی اور دیگر قدرتی آفات کے بارے میں پتہ لگایا جا سکتا ہے مگر زلزلہ بغیر کسی انتباہ کے اچانک نشانہ بناتا ہے۔

    نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں لوگوں کو اگلے سال زیادہ زلزلوں کے لیے تیار ہوجانا چاہیے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کی درست پیشگوئی کرنا ناممکن تو ہے مگر سابقہ ریکارڈز کو دیکھ کر زمین کی اندرونی حرکت کا اندازہ لگانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

    تحقیق میں سال 1900 سے اب تک کے زلزلوں کا مطالعہ کیا گیا، جن کی شدت سات سے زیادہ تھی۔

    تاہم تحقیق کے نتائج کے حوالے سے معلومات مستقبل میں تحفظ کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔