Tag: In 24 hours

  • چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار

    چوبیس گھنٹے میں 2 لاکھ 70 ہزار فرانسیسی شہری کرونا کا شکار

    پیرس : فرانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار افراد کرونا سے متاثر ہوگئے۔

    عالمی وبا کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دو برس گزرنے کے بعد بھی جاری ہیں، یورپی ملک فرانس میں 24 گھنٹوں کے دوران دو لاکھ ستر ہزار نئے کیسز ریکارڈ ہوئے، ایک روز میں کرونا سے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کے متاثر ہونے سے حکومت شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس میں چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس میں مبتلا 351 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ چوبیس گھنٹے دوران 64 بچے بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ فرانس میں 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کا نیا ویرینٹ دریافت ہوا ہے، آئی ایچ یو (IHU) نامی اس نئے بی وَن سِکس فور زیرو ٹو (B16402) ویرینٹ سے 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    نئے ویرینٹ نے جنوب مشرقی فرانس کے شہر مارسیلی میں شہریوں کو متاثر کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا کیس افریقی ملک کیمرون کی سفری ہسٹری والے شخص سے منسلک تھا۔

  • 24 گھنٹے میں مزید 1037 افراد کرونا کا شکار ہوگئے

    24 گھنٹے میں مزید 1037 افراد کرونا کا شکار ہوگئے

    اسلام آباد : ملک میں کرونا وائرس کی یلغار جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 59 کرونا مریض انتقال کرگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 1037 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 59 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 26 ہوگئی۔

    پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 149 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 37 کرونا ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے، اب ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 31 ہزار 983 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.22 فیصد ہے۔

  • 24 گھنٹے میں کرونا نے مزید 55 مریضوں کی جان لےلی

    24 گھنٹے میں کرونا نے مزید 55 مریضوں کی جان لےلی

    اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 55 مریضوں کی جان لے لی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس مریضوں اور مرنے والوں سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار ایک سو پچپن افراد کوویڈ نائنٹین کی لپیٹ میں آگئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 55 کرونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 10ہزار 47 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 36 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 155 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ اب تک ملک میں 66 لاکھ 56 ہزار 3737 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 80 ہوگئی۔

  • 24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بن گئے

    24 گھنٹے میں کرونا سے مزید 58 افراد لقمہ اجل بن گئے

    اسلام آباد : کرونا وائرس کی مہلک وبا نے ملک بھر میں 58 کرونا مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار آٹھ سو 53 مثبت آئے۔

    چوبیس گھنٹے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.56 فیصد ہوگئی، جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 329 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے دو ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 ہوگئی، تاحال کرونا کے 4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ایک ہزار چھ سو 43 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • 24 گھنٹے کے دوران کرونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی

    24 گھنٹے کے دوران کرونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی

    اسلام آباد : ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 2260 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران مزید 63 کرونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی تعداد تاحال 9 ہزار 816 تک پہنچ گئی ہے۔

    24 گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 2260 افراد کرونا وائرس کی مہلک وبا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 177 ہوگئی اور ان میں سے 316 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں تاہم ملک کے 615 اسپتالوں میں اب بھی کرونا کے 2840 مریض زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 36 ہزار کرونا ٹیسٹ کیے گئے، اور اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جس میں سے 4 لاکھ 69 ہزار 482 مصدقہ کرونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار429، پنجاب میں 1لاکھ 35ہزار 141،کے پی میں 56ہزار 875 کورونا کیس سامنے آچکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار 981 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    اعداد و شمار کے تحت گلگت بلتستان میں 4847، بلوچستان میں 18 ہزار 61 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا کے 8 ہزار 148 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں 3 ہزار 462 ،پنجاب میں 3 ہزار 858 افراد جبکہ کے پی 1596، اسلام آباد 404، بلوچستان میں 181 مریض انتقال کرچکے ہیں اور گلگت بلتستان میں 101، آزاد کشمیر میں 214 کرونا مریض لقمہ اجل بنے۔

  • 24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    24 گھنٹوں میں 60 کرونا مریضوں کا انتقال، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد : کرونا وائرس چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 افراد کی زندگیاں نگل گیا، ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی خطرناک وبا نے حکومت وقت کی جانب سے مؤثر اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنالیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردئیے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہوگئی۔

    این سی او سی نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 60 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 92 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں اور جاں بحق 60 میں سے 39 مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کوروناکےتشویشناک مریضوں کی تعدادمیں اضافہ جاری ہے اور لاہور ،ملتان، راولپنڈی، پشاور میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملتان میں کورونا کیلئے مختص 36 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں جبکہ اسلام آباد کے 49، پشاور 14 ، لاہور کے 36 اور ایبٹ آباد کے 37 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

  • 24 گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کرونا کا شکار

    24 گھنٹوں میں 3321 ہسپانوی شہری کرونا کا شکار

    میڈرڈ : اسپین میں کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار سے زائد کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اسپین میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے گزشتہ ہفتے 1082 افراد کی جان لی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو اکیس مزید افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ اسپین میں مجموعی طور پر کرونا کے 1496864 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ اب تک کل 41253 افراد کرونا وائرس کے باعث موت کا شکار ہوئے ہیں۔

    صوبہ کاتالونیا میں حکومت 23 نومبر سے ایس او پیز میں مرحلہ وار تبدیلی لارہی ہے تاہم صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاتالونیا میں رات کا کرفیو بدستور جاری رہے گا۔

    حکومت نے ریسٹورنٹس میں 30 فیصد افراد کو اندر اور اتنے ہی باہر بٹھانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جکہ صورتحال کے مطابق اس تعداد کو بڑھا کر 50 فیصد کردیا جائے گا۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 1089 شہری کرونا کا شکار ہوگئے

    24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 1089 شہری کرونا کا شکار ہوگئے

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 سے متاثرہ مزید 31 مریض دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی سیکڑوں انسانوں کی جانیں لے لیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 40 ہزار 967 مریض سندھ میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں مزید 31 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 1826 ہوگئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 گھنٹے میں 8929 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 596 ہوگئی ہے۔

    پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 1089 نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ6ہزار662 ہوچکی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تاحال 40967 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے زیر علاج مریضوں میں 39375 گھروں اور 398 آئسولیشن مراکز میں ہیں جبکہ 1194مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین کی جانب سے زیر علاج 722مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور 121مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کرونا کے 1871 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی 63 ہزار 829 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں صحتیابی کی شرح 60 فیصد ہے۔