Tag: in 30 seconds

  • کیا آپ 30 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے مرغی کے چوزے کو دیکھ سکتے ہیں؟

    کیا آپ 30 سیکنڈ میں اس تصویر میں چھپے مرغی کے چوزے کو دیکھ سکتے ہیں؟

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟،یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کیا اس میں آپ کو مرغی کا چوزہ نظر آرہا ہے؟

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

     baby chicken

    اس تصویری پہیلی میں خرگوشوں کے درمیان ایک مرغی کا بچہ چھپا ہوا ہے جو بظاہر دیکھنے میں آسان نہیں لیکن اسے ڈھونڈنا ناممکن بھی نہیں ہے بس ذہن پر تھوڑا سا زور دینے کی ضرورت ہے۔

    سوشل میڈیا پر یہ پہیلی شیئر کرنے والے کا کہنا ہے کہ جو لوگ 30 سیکنڈ کے اندر اس چوزے کو تلاش کر سکتے ہیں وہ خود کو ریکارڈ ہولڈر کہہ سکتے ہیں۔

    مذکورہ تصویر انتہائی صاف اور چمکدار ہے لیکن وہ لوگ جو رنگوں اور اس تصویر کے بیک گراونڈ میں بنے ڈیزائن کو نظر انداز کرنے کے قابل ہیں وہ 30 سیکنڈ کے ختم ہونے سے قبل ہی چوزے کو دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ ابھی تک اس پہیلی کے صحیح جواب تک نہیں پہنچ سکے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔

    چوزہ کہاں ہے؟
    اگر آپ اسے تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو نیچے دی گئی تصویر کو غور سے دیکھیں، آپ تصویر کے نیچے بائیں جانب ایک خرگوش کے کان کے قریب چھپے ہوئے چوزے کو دیکھ سکیں گے۔

    baby chick

    اب آپ نیچے دیئے گئے کمنٹ باکس میں بتائیں کہ کیا آپ نے اس تصویری پہیلی کو 30سیکنڈ کے دیئے ہوئے وقت میں حل کرلیا یا نہیں؟

  • نظر کا وہم : یہ سکہ آپ کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوجائے گا

    نظر کا وہم : یہ سکہ آپ کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوجائے گا

    آج ہم اپنے صارفین کے لئے ایک ایسی دلچسپ تصویر لائے ہیں جسے دیکھ کر آپ حیرت زدہ رہ جائیں گے، یہ تصویر آپ کو ایسی  کیفیت میں لے جائے گی کہ جہاں آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

    تصاویر اکثر ہماری شخصیات کے بارے میں بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، تصویر کو دیکھ کر آپ جو کچھ سوچتے ہیں یہی آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے، اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

    آپ کو اس تصویر میں ایک سکہ دکھائی دے رہا ہے جسے ہم باآسانی دیکھ سکتے ہیں اس تصویر کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہ آپ کی آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوجائے گی۔

    آپ کو اس تصویر میں کیا دکھائی دے رہا ہے؟

    آپ شاید جادو پر یقین نہیں کرتے ہوں گے لیکن اس نظری وہم کو دیکھنے کے بعد آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

    جی ہاں !! یہ نظر کا وہم ہے کہ اگر آپ اس تصویر کے بیچ میں بنے کراس کے نشان کو غور سے اور مسلسل 30سیکنڈ تک دیکھیں گے تو یہ سکہ آپ کی نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔

    اس نظری وہم کی اصل کہانی کیا ہے؟

    اس نظری وہم کا ڈیزائن ٹروکسلر ایفیکٹ سے متاثر ہے جسے ٹروکسلر فیڈنگ بھی کہا جاتا ہے۔

    ٹروکسلر فیڈنگ کو سوئس ڈاکٹر پال ٹروکسلر نے1804 میں دریافت کیا تھا، اپنی تحقیق میں اس نے بتایا کہ ہمارا دماغ ایک خاص وقت پر آکر بصری مناظر پر توجہ دینا چھوڑ دیتا ہے۔

    جب آپ اس کراس نما نشان کو بہت غور سے اور مسلسل دیکھتے ہیں تو سکے کے رنگ آپ کے نقطہ نظر سے مٹ جاتے ہیں اور بنیادی طور پر ہمارے اس تصور کو بدل دیتے ہیں کہ وہاں کیا ہے۔

    اب بتایئے کہ کیا آپ کی نظر کے سامنے سے سکہ بالکل غائب ہوگیا؟ اگر ہوگیا تو نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجیئے۔