Tag: in 5 seconds

  • تصویر میں چھپا ہوا ایک لفظ تلاش کریں، صرف 5 سیکنڈ میں

    تصویر میں چھپا ہوا ایک لفظ تلاش کریں، صرف 5 سیکنڈ میں

    انٹرنیٹ پر زیر گردش تصویری پہیلیاں صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں مشکل ہونے کے باوجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں کیونکہ صارفین اسے حل کرنے میں خاصی دلچسپی لیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویری پہیلیاں آسان ہونے کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، زیر گردش تصویر آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کردے گی اور غور کرنے پر بھی شاید آپ اسے نہ سمجھ سکیں۔

    اس طرح کے چیلنجز کی باقاعدہ مشق مسائل کو حل کرنے کی مہارت کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے اور دماغ کے لیے صحت مند ورزش بھی فراہم کرتی ہے۔

    Puzzle

    اوپر دی گئی تصویری پہیلی میں ایک کمرے کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں اہل خانہ اپنی پسند کی کتابوں کا مطالعہ کررہے ہیں، پہیلی یہ ہے کہ آپ نے اس کمرے میں چھپا ہوا لفظ "اسٹوری” تلاش کرنا ہے۔

    اسے تلاش کرنے کے لیے آپ کے پاس صرف 5 سیکنڈ ہیں، یہ تصویری پہیلی آپ کی توجہ اور ذہانت کو پرکھے گی۔ آپ کا وقت اب شروع ہوتا ہے اب۔

    تصویر کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیں اور پہیلی کے جواب کا تعین کریں، یاد رکھیں! جو قارئین اس طرح کی مشکل پہیلیوں کو جلد حل کرنے کے قابل ہوتے ہیں ان کا دماغ تیز ترین کہلاتا ہے۔

    جی ہاں! قارئین زیر نظر تصویر میں موجود لفظ ’اسٹوری‘ بہت واضح ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہا۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کریں







    Solution

    اگر آپ تصویر پر تھوڑا غور کریں تو واضح ہوگا کہ تصویر میں موجود خاتون جس کتاب کا مطالعہ کررہی ہے اس پر لفظ اسٹوری کا ’او‘ اور ’آر‘ واضح ہے اور باقی الفاظ اسی کے آگے پیچھے نظر آجائیں گے۔

    کیا آپ مذکورہ تصویر میں پوشیدہ لفظ ’اسٹوری‘ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے تھے یا نہیں ، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • تصویری پہیلی : کیا آپ صرف 5 سیکنڈ میں کار ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصویری پہیلی : کیا آپ صرف 5 سیکنڈ میں کار ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    اس بار ہم آپ کے لیے ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، بہت سارے اسپنرز کے درمیان آپ کو ایک کار تلاش کرنی ہے اور وہ بھی صرف 5 سیکنڈز میں۔

    اس دلچسپ تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ تیز ہے اور آپ کا فوکس لیول بھی بہترین ہے۔

    یہ کام کچھ الجھا ہوا سا لگتا ہے لیکن اگر ذہن پر تھوڑا سا زور دیں اور غور کریں گے تو جواب خود بخود سامنے آجائے گا۔

    Jagranjosh

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی کار بھی موجود ہے یا نہیں۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    وہ لوگ جو ابھی بھی کار کی تلاش میں ہیں وہ حل کے لیے نیچے سکرول کر سکتے ہیں۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا جواب

     

     

    Jagranjosh

  • صرف ذہین افراد 5 سیکنڈ میں اس جانور کو پہچان سکتے ہیں

    صرف ذہین افراد 5 سیکنڈ میں اس جانور کو پہچان سکتے ہیں

    ہم آپ کے لیے پہلے کی طرح ایک اور تصویری چلینج لے کر آئے ہیں، اس تصویر میں آپ کو ایک جانور تلاش کرکے اس کا نام بتانا ہے وہ بھی صرف 05 سیکنڈ میں۔

    ہمارا یہ شرطیہ چیلنج ہے کہ صرف ذہین اور باصلاحیت افراد ہی 05 سیکنڈز میں اس مشہور جانور کو پہچان سکتے ہیں لیکن ایک خاص تیکنیک کے ساتھ۔

    اس زیر نظر پہاڑی نما تصویر میں ایک ایسا جانور بھی چھپا ہوا ہے جو بظاہر واضح طور پر نظر نہیں آرہا لیکن دیکھنے والوں کی نگاہ سے یہ چھپ نہیں سکتا۔

    اس قسم کی پہیلیاں آپ کی دماغی طاقت کو بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہوتی ہیں، بالکل ایک ذہنی جمنازیم کی طرح، جواب جاننے کے لیے نیچے اسکرول کرنے سے پہلے اسے ڈھونڈنے کی اپنی کوشش پوری کریں۔

    آپ دور سے ان پہاڑوں کی خوبصورت تصویر دیکھ سکتے ہیں، جنہیں دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پہاڑوں میں کچھ ہو رہا ہے یا کسی جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    Jagranjosh

    صورتحال سے متعلق آگاہی اور مشاہدے کی بہترین مہارت رکھنے والا شخص ہی اس تصویر میں چھپے ہوئے خطرناک جانور کو دیکھ سکتا ہے۔

    تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی تصاویر آپ کے ارتکاز کی سطح اور توجہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جب آپ دماغی مشقت کر کے ہدف کو تلاش کرتے ہیں تو آپ نہ صرف چیلنج سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں بہت زیادہ اعتماد بھی محسوس کرتے ہیں۔

    اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ جانور کافی مشہور ہے اور اس نے بچوں کی مشہور فلموں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسے عام طور پر درندہ بھی کہا جاتا ہے۔

    کیا آپ نے ابھی تک جانور کو دیکھا ہے؟ تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔ کیا ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی؟

    ٹھیک ہے، وقت ختم ہو گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے چھپے ہوئے جانور کو دیکھا ہوگا اور جن کے پاس اس کا جواب نہیں ہے وہ لوگ اس پہیلی کے حل کے لیے نیچے اسکرول کرسکتے ہیں۔

    جواب حاضر ہے :

    Jagranjosh
    یہ تصویر ایک بھیڑیے کی ہے جسے دیکھنے کیلئے تصویر کو الٹا کریں گے تو واضح طور پر نظر آجائے گا۔