Tag: in America

  • امریکا میں تباہ کن برفباری : 50 سے زائد ہلاکتیں، کئی ہزار پروازیں منسوخ

    واشنگٹن : امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، ایک میٹر سے زیادہ برف گری۔

    یہ بات واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتائی۔ اس سے قبل میڈیا نے بتایا تھا کہ امریکہ میں پیر کی صبح تک شدید سردی اور طوفان سے متعلق واقعات کی وجہ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث پیر کی شام موسم کی خرابی کے پیش نظر ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    امریکہ میں برفانی طوفان / Getty Images

    این بی سی نیوز نے رپورٹ کیا کہ کولوراڈو، الینوائس، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا، نیویارک، اوہائیو، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وسکونسن سمیت کم از کم 12 ریاستوں میں کل 50 اموات کی اطلاع ہے۔

    شمال مشرقی نیو یارک ریاست کے شہر بفیلو میں ہفتے کے آخر میں ایک میٹر سے زیادہ برف گرنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق صرف پیر کی شام تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔

  • امریکا میں مہنگائی کا جن بے قابو، غذائی قلت کا بھی سامنا

    امریکا میں مہنگائی کا جن بے قابو، غذائی قلت کا بھی سامنا

    امریکا میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور غذائی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، ایندھن سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث امریکی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    امریکا میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور ملک میں افراط زر اور غذائی قلت کا بحران پیدا ہونے کے باعث غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کی روزمرہ کی زندگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث عوام کی قوت خرید کم ہورہی ہے۔

    امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اپریل 2021 کے مقابلے میں 202 میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں ساڑھے نو فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ 41 برس میں امریکا میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کی سب سے زیادہ شرح ہے اس کے ساتھ ہی امریکا میں ایندھن اور کرائے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی معاشی تجزیہ نگار مارک زینڈی کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایندھن سمیت تمام چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر ایک امریکی خاندان کو گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال 450 ڈالر زیادہ خرچ کرنے پڑ رہے ہیں اور اس کی وجہ افراط زر میں اضافہ ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے کورونا وبا اور اس کے بعد روس یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی کی لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس نے برطانیہ جیسے امیر اور ترقی یافتہ ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مہنگائی کی لہر: برطانیہ میں عوام فاقے کرنے پر مجبور

    برطانیہ میں عوام کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، یہاں تک کہ برطانیہ میں شہری اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے دن میں ایک وقت کا کھانا کھانے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔

  • امریکا میں چوروں نے انسانی سروں سے بھرا ہوا ڈبہ چرا لیا

    امریکا میں چوروں نے انسانی سروں سے بھرا ہوا ڈبہ چرا لیا

    واشنگٹن : امریکا میں کوریئر کمپنی کی وین سے چوروں نے انسانی سروں سے بھرا ہوا صندوق چوری کرلیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں انسانی سر چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا، جو طبی تدریس اور تحقیق کےلیے دوسرے مقام پر بھیجے جارہے تھے۔

    انسانی سر ڈینور سینٹرل پارک کے اطراف میں کھڑی وین سے صبح 11 بجے کے قریب چوری ہوئے، چوروں نے بہت صفائی اور چالاکی سے انسانی سروں سے بھرا صندوق وین سے نکالا اور ہاتھ گاڑی (ڈولی کارٹ) پر رکھ کر اطمینان سے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سائنس کیئر کے صدردفاتر بھی ڈینور میں ہی واقع ہیں۔ اس کے مرکز سے 16 کلومیٹر دوری چوریکا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واردات سے کئی سوالات سامنے آئے ہیں۔ یعنی کہ کل کتنے انسانی سر تھے؟ ٹرک اس طرح کیوں روکا گیا؟ ڈرائیور نے اسے اتنی دیر روکےکیوں رکھا اور کیا چور جانتے تھے کہ وہ کیا شے چرارہے ہیں؟

  • سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

    سینئر اداکار طلعت اقبال امریکا میں انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ آج ہوگی

    ٹیکساس : ماضی کے معروف اداکار طلعت اقبال شدید بیمار رہنے کے بعد آج امریکی ریاست ٹیکساس کے اسپتال میں انتقال کرگئے، طلعت اقبال کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق مرحوم اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

    اداکار طلعت اقبال عرصۂ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے، وہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفص پر تھے۔

    کچھ روز قبل طلعت اقبال کو جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانے کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے۔ ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بے ہوشی کے دوران ہی انتقال کرگئے۔

    طلعت اقبال نے 1968 میں شوبز میں کام شروع کیا تھا، ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کی، انہوں نے اپنے وقت کی تمام اداکاراؤں روحی بانو، شبنم، بابرہ شریف، دیبا بیگم اور خالدہ ریاست کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    بیٹی کے انتقال کا صدمہ، طلعت اقبال کی طبیعت شدید ناساز

    مرحوم طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔