Tag: in brazil

  • برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 40 افراد ہلاک

    برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ: 40 افراد ہلاک

     برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ٹرک چلتی کار کے اوپر جاگرا، تاہم اس میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مسافروں کی بس اور ٹرک کا تصادم جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس کے قصبے لاژینہ کے قریب پیش آیا۔

    جنوب مشرقی برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 40 افراد جان سے گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔

    13زخمی افراد کو تھیوفیلو اوتونی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بد قسمت بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔

    مذکورہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی، لیکن اس کار کے تینوں مسافر زندہ بچ گئے۔

    تمام زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ 32 سے 35 جانیں لے گیا۔

    برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبو کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

    گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی جس میں مختلف حادثات میں 559 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ٹریفک حادثات میں 10,000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

  • برازیل میں پولیس آپریشن، 13 ملزمان ہلاک

    برازیل میں پولیس آپریشن، 13 ملزمان ہلاک

    برازیلیا : جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے مابین تصادم ہوا، اس دوران فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے ساحلی علاقے میں گینگ لیڈر کی گرفتاری کیلئے کی جانی والی کارروائی کے دوران پولیس اور گینگ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

    مارے جانے والوں میں منشیات فروشوں کا سرغنہ لیونارڈو کوسٹا بھی شامل ہے جو پولیس افسران کے قتل میں مطلوب تھا، پولیس کو مجرم کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن میں ہیلی کاپٹر اور بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

    پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے3 شہری بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جن کا جرائم پیشہ عناصر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    ریو ڈی جنیریو میں پولیس کی جانب سے ان جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایسی کارروائیاں معمول بنا لی گئی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ ہم دیگر ریاستوں کے جرائم پیشہ افراد کو ریو ڈی جنیریو کو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

  • دنیا کا خطرناک جزیرہ جہاں سانپوں کی حکومت

    دنیا کا خطرناک جزیرہ جہاں سانپوں کی حکومت

    برازیل : برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا تھا لیکن اس ملک میں ایک ایسا جزیرہ بھی پایا جاتا ہے، جہاں دنیا کے زہریلے ترین سنہرے سانپوں کی حکومت ہے اور یہاں کسی انسان کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔
    is2
    الہاڈ کوی میڈا نامی جزیرہ ساؤپالو شہر کے ساحل سے بتیس کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے اور یہاں لانس ہیڈ وائپر نامی ہزاروں سنہرے سانپ پائے جاتے ہیں۔ ان سانپوں کا زہر اتنا خطرناک ہے کہ یہ جسے ڈس لیں اس کا گوشت پگھل کر ہڈیوں سے علیحدہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور لمحوں میں موت واقع ہوجاتی ہے۔

    is1

    island

    یہی وجہ ہے کہ برازیل کی حکومت نے ’’سنہرے سانپوں کے جزیرے‘‘ کی طرف انسانوں کا جانا ممنوع قرار دیا ہوا ہے اور یہ سارا جزیرہ صرف اور صرف ان سانپوں کی ملکیت ہے ۔

    is

    یہ سانپ دنیا میں صرف اسی جزیرے پر پائے جاتے ہیں اور اپنے چمکدار سنہرے رنگ کی وجہ سے بے پناہ دلکش نظر آتے ہیں، جن کے حسن سے مسحور ہوکر ماضی میں کچھ شکاریوں نے جزیرے پر جاکر سنہرا سانپ پکڑنے کی کوشش کی لیکن دردناک انجام سے دوچار ہوئے۔

    واضح رہے کہ یہاں پائے جانے والے سانپ اس قدر نایاب ہیں کہ بلیک مارکیٹ میں ایک سانپ کی قیمت تیس ہزار ڈالر یعنی کہ تیس لاکھ روپے تک مل جاتی ہے۔