Tag: in France

  • فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    فرانس : مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، ملزم گرفتار

    شمالی فرانس میں ایک مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کے بعد 22سالہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فرانسیسی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈنکرک کے ساحلی علاقے کے قریب لون پلاج میں چار افراد جن میں دو سیکیورٹی گارڈز اور مہاجر کیمپ میں رہنے والے دو افراد شامل ہیں، گولیوں کا نشانہ بنے جب کہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک شخص نے 5 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو قانون کے حوالے کیا ہے۔

    فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملہ آور کی گاڑی سے مزید تین ہتھیار برآمد کرلیے ہیں، 22سالہ ملزم نے تارکین وطن کے کیمپ کے قریب شہریوں پر فائرنگ کی۔

    ڈنکرک کے میئر پیٹریس ورگریٹ نے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے محرکات تاحال نامعلوم ہیں، انہوں نے اس واقعے کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے علاقے میں کئی لوگوں کو سرد مہری سے قتل کر دیا۔

    حملہ آور کی کار سے کئی آتشیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں اور وہ اس سے پہلے پولیس کے ریکارڈ میں نہیں تھا، پراسیکیوٹر کے بیان میں کہا گیا، قتل کی یہ واردات دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں کی گئی۔

  • فرانس : نو عمرطالب علم کے ہاتھوں خاتون ٹیچر کا لرزہ خیز قتل

    فرانس : نو عمرطالب علم کے ہاتھوں خاتون ٹیچر کا لرزہ خیز قتل

    سینٹ جین ڈی لوز : فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں قائم ایک اسکول میں طالب علم نے اپنی ٹیچر کو چاقو کے پے در پے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا۔

    مذکورہ واقعہ جنوب مغربی فرانس میں سینٹ جین ڈی لوز کے قصبے کے رومن کیتھولک ہائی اسکول میں پیش آیا، ملزم کا کہنا تھا کہ اسے کہیں سے آواز آئی کہ اسے قتل کردو۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک 16 سالہ طالب علم نے دوران لیکچر اپنی 50 سالہ ٹیچر کو کلاس میں پڑھانے کے دوارن چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔

     

    مقامی پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی ٹیچر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، انہیں شبہ ہے کہ نوجوان نے پہلے سے اپنے حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

  • بطخیں عدالتی جنگ جیت گئیں

    بطخیں عدالتی جنگ جیت گئیں

    پیرس: فرانسیسی عدالت میں بطخوں کے خلاف انوکھا مقدمہ دائر کرنے والے شہری کو شکست ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی عدالت میں بطخوں نے ’پخ پخ‘ کرنے کا کیس جیت لیا، شہری نے بطخوں کے پخ پخ کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق کسان جو جنوب مغربی فرانس کے ضلع سوسٹن میں بطخوں کو پالنے والے ڈومینک ڈوئچے نے کہا کہ ’میں کیس جیتنے پر بہت خوش ہوں، میں اپنی بطخوں کو ذبح نہیں کرنا چاہتا تھا۔‘

    عدالت نے بتایا کہ ریٹائرڈ کسان کی طرف سے رکھے گئے 60 بطخوں کے ریوڑ کا شور قابل قبول حدود میں ہے۔

    بطخوں کے خلاف شکایت ڈوئچے کی پڑوسی نے دائر کی تھی جو ایک سال قبل شہر سے 50 میٹر دور ایک گھر میں منتقل ہوئی تھیں۔

    پڑوسی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بطخوں کا شور بہت ہے اور میرے موکل کو اپنے باغ سے لطف اندوز ہونے یا گھر کی کھڑکیاں کھول کر سونا چھوڑ دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ تنازع عدالتی معاملات کے سلسلے میں انوکھا ہے جس میں فرانسیسی دیہی روایات، خاص طور پر کھیتوں کے شور کو سنا گیا، جنہیں نئے رہائشیوں نے چیلنج کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: فرانسیسی عدالت نے مرغے کی بانگ کے حق میں فیصلہ دے دیا

    اس سے قبل ایک ریٹائرڈ جوڑے نے فرانسیسی بحر اوقیانوس کے ساحل سے دور جزیرے اولیرون میں دوسرا گھر خریدا تھا، انہوں نے شکایت کی تھی کہ صبح کے وقت ایک کوکریل کی صبح سویرے ہی شور مچاتا تھا۔

    کوریس فرانس نے کیس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ ہم نے پورے فرانس کے لیے ایک جنگ جیت لی ہے، ہمارے پاس تمام دیہی آوازوں کی حفاظت کے لیے قانون کیوں نہیں ہونا چاہئے۔

  • فرانس ، 3 دہشت گرد خواتین گرفتار

    فرانس ، 3 دہشت گرد خواتین گرفتار

    پیرس : فرانس میں مبینہ طور سے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تین خواتین کو دہشتگردوں کے سہولت کار ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    paris

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے پیرس کے قریب کارروائی کے دوران تین خواتین کو گرفتارکیا ہے، پولیس نے "نوٹروڈام کیتھڈرل” نامی چرچ کے قریب ایک مشتبہ کار کو روک کر اس کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو کار میں سوار تین خواتین میں سے ایک نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی میں چاقو بردار خاتون بھی شدید زخمی ہوگئی ہے۔

    frnace-2

    تینوں مبینہ دہشتگرد خواتین کا تعلق ہفتے کے روز پیرس کے قریب سے ملنے والی نامعلوم گاڑی سے بتایا جاتا ہے، گاڑی میں گیس سے بھرے سیلنڈرز موجود تھے، جو ممکنہ طور پر دہشتگردحملے کیلئے استعمال ہونے تھے۔


    مزید پڑھیں :  فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی


    فرانسیسی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی خواتین کی عمریں 39، 23 اور 19 سال ہیں، تینوں خواتین مبینہ طور پردہشتگرد حملےکی منصوبہ بندی کررہی تھیں۔


    مزید پڑھیں : پیرس حملوں میں 132 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گذشتہ برس پیرس میں سات مختلف مقامات پریکے بعد دیگرے دہشت گردوں نےحملوں کئے، جس میں اب تک 132 افرادجان کی بازی ہار چکے تھے جبکہ رواں سال نیس میں تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 84افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے تھے۔