Tag: in Gujranwala

  • عمران خان نے آج پھر مذہب کارڈ استعمال کیا ہے، مزیم نواز

    عمران خان نے آج پھر مذہب کارڈ استعمال کیا ہے، مزیم نواز

    ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج آپ نے پھر مذہب کارڈ استعمال کیا، عوام دیکھ لے گی کہ آپ کے پاس کون سا ٹرمپ کارڈ ہے۔

    گوجرانوالا میں حمزہ شہباز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سے بڑا عدم اعتماد آپ کے اپنے پارلیمنٹیرین نے کیا ہے، راتوں رات جیسے یہ پارٹی بنی تھی ویسے ہی ٹوٹ گئی، جو آپ کا کچن، خرچے اور ناز اٹھاتے تھے، ایم پی ایز کو جہاز میں بھر کر لائے انھوں نے آپ پر عدم اعتماد کیا، کیا یہ امریکی سازش ہے، حکومت میں رہتے ہوئے آپ 15سے16ضمنی الیکشن ہارے ہیں، آج عوام دیکھ لے گی کہ آپ کے پاس کون ساٹرمپ کارڈ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ یہ وہی لوٹے ہیں جن سے آپ پچھلے 3سال سے وضو کرتے رہےہیں، کیا لوگون کو امریکا نے آکر تھا کہ عمران خان کو چھوڑ دو، مہنگائی اور دیگر مسائل پر آج آپ کا عوامی نمائندہ حلقوں میں نہیں جاسکتا، عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا ہےکہ کہاں جاؤں، آپ کے پاس ایک ہی کارڈ ہے استعفیٰ دیں اورگھر جائیں، عمران خان سیاست سے کنارہ کشی کرلیں کیونکہ آپ کا مستقبل یہاں نہیں الیکشن کمیشن نوٹس دےدے کر تھک گیا مگرآپ نے کان تک نہیں دھرے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کہتے ہو کہ حکومت کو نوازشریف لندن سے بیٹھ کر کنٹرول کررہا ہے تو آپ کو شرم سے مستعفی ہوجانا چاہیے، آپ نے نوازشریف اورشہبازشریف کو انٹرنیشنل صادق و امین قراردلا دیا، براڈشیٹ کے سربراہ نے معافی مانگی کہ الزام غلط تھے، وہ دن دورنہیں جب عمران خان نوازشریف اورشہبازشریف اور ن لیگ سے معافی مانگیں گے۔ؤ

    ن لیگ کی صدر نے مزید کہا کہ نوازشریف اس دھرتی کا بیٹا اور سب ادارے اس کے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف کا سب کچھ اسی ملک میں ہے، نوازشریف اصول کی بات کرتا ہے اور کرتا رہے گا، تم جو چالاکی کررہےہو، اداروں کو ڈرا رہے ہو، سن لو کہ نوازشریف نے 73 سال کی عمر میں جیل برداشت کی، حمزہ شہباز دو سال جیل کاٹ کرآیا ہے، شہبازشریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، شاہدخاقان، مفتاح اسماعیل نے جیل کاٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو کہتے ہو وہ بوٹ پہن کر آتا ہے وہ آپ سے ہزار گنا بہتر ہے، آپ شہبازشریف کو شوبازشریف کہتےہو، آپ کو اپنی ناک سے نیچے کچھ نظر نہیں آتا اور بات شہباز شریف کی کرتے ہو، عوام آج شہباز شریف کو ان کی خدمت سے یاد کرتے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں ایک جلسہ رات کو کیا دوسرا اب6 بجے ہوگا، آپ نے قوم کا پیسہ استعمال کرکے اپنے جلسے کی نذر کیا، آپ نے سرکاری گاڑیاں، ٹرین اور وسائل استعمال کیا، آپ کو یہ حق کس نے دیا کہ سرکاری وسائل استعمال کریں، سرکاری وسائل کےبدریغ استعمال پر شرم آنی چاہیے، یہی پیسہ عوام پر خرچ ہوتا تو کچھ ریلیف ملتا، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا آپ سے حساب لیا جائیگا۔

    مریم نواز نے کہا کہ آپ نے آج پھر مذہب کارڈ کا استعمال کیا، اسلام آباد میں جلسے کیلئے یہ مذہب کارڈ کااستعمال کررہےہیں،کیا لوگوں کے منہ سے روٹی، بجلی اور گیس چھین لینا امربالمعروف ہے، بدتمیزی کے نئے ریکارڈ قائم کرنا کیا امربالمعروف ہے، بلاول اردو سیکھ سکا یا نہیں سیکھ سکا مگر آپ بدتمیزی سیکھ گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں سب سے بڑے چوہے آپ تھے جنہوں نےووٹ کی پرچی کو کترا تھا، تحریک عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کرکے آپ آئین کو کتر رہے ہیں، عمران وہی چوہا ہے جو عوام کا آٹا اور سکون کھا گیا، تاریخ کے بدترین اسکینڈل آپ کےدورحکومت کے ہیں، ایل این جی اسکینڈل میں عوام کو122 ارب کا ٹیکا لگایا، کیا چینی اور ادویات کا اسکینڈل آپ بھول گئے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دوائیں 600فیصد مہنگی کرکے کہتے ہیں کہ میں آلو پیاز کا ریٹ معلوم کرنے نہیں آیا، عام آدمی گھی کا ایک ڈبہ بھی قسطوں پر خریدنے پر مجبور ہے، آج کل ویڈیوز چل رہی ہیں کہ مہنگائی ہے تو کیا ہوا یہ سب پیڈ ہیں، جن کے پاس حرام کا پیسہ ہے ان کو 500 روپے کاگھی مہنگا نہیں لگتا، آج آپ اس صورتحال پر اس لئے ہیں کہ عوام نے جھولیاں اٹھاکر بدعائیں دیں۔

  • گوجرانوالہ میں چور نے مسجد کو بھی نہ بخشا

    گوجرانوالہ میں چور نے مسجد کو بھی نہ بخشا

    گوجرانوالہ : عوام نے چور کو مسجد کا چندہ باکس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں مسجد کی انتظامیہ اور عوام نے چندہ باکس چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس درگت بنائی۔

    گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل عوام نے چور کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چور کو گرفتار کرلیا۔

    اس سے قبل مسجد کے چندہ باکس سے پیسے چوری کرنے کا واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا تھا جہاں ایک افغانی بچہ آئے روز مسجد کے چندہ باکس سے رقم چرا کرلے جاتا تھا۔

    واضح رہے کہ جامع مسجد ابوبکر صدیق کی انتظامیہ نے بارہا باکس کا تالا تبدیل کیا لیکن پھر بھی پیسے چوری ہوتے رہے۔

    ایک دن فجر کی نماز کے بعد تمام نمازی گھر چلے تو لیکن ایک نمازی کسی کام سے مسجد میں واپس آیا تو اس نے افغانی لڑکے کو چندہ باکس میں پیسے چوری کرتے دیکھ لیا اور پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

  • سنگ دل ماں 5 ماہ کی بچی اسپتال میں‌ چھوڑ گئی

    سنگ دل ماں 5 ماہ کی بچی اسپتال میں‌ چھوڑ گئی

    گوجرانوالہ: شہر کے مقامی اسپتال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک سنگ دل ماں اپنی پانچ ماہ کی بچی کو اسپتال میں چھوڑ کر چلی گئی۔

    اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک عورت اپنی بچی کو بیمار حالت میں اسپتال لائی،بچی کو گردن توڑ بخار ہونے کا معلوم ہوا جہاں اس کا علاج شروع کردیا گیا لیکن اس دوران بچی کی ماں کہیں غائب ہوگئی۔

    بارہ گھنٹے گزر گئے لیکن ماں کا کچھ پتا نہ چلا، اسپتال انتظامیہ نے مریض کے داخلے کے وقت کی گئی انٹریز سے دیے گئے پتے اور فون نمبر پر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ پتا اور فون نمبر دونوں غلط ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں تاحال واپس نہیں آئی، بچی کا علاج جاری ہے ساتھ ہی بچی کے اہل خانہ کی تلاش بھی کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: دودھ مانگنے پر ماں نے غصے میں آکر اپنے کم سن بیٹا چھت سے نیچے پھینک دیا

    قبل ازیں یکم فروری کو گوجرانوالہ میں ہی ایسا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جس میں رات کو دودھ مانگنے پر ماں نے غصے میں آکر اپنے کم سن بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا ، خاوند نے بیوی کے خلاف کاروائی کروانے سے انکار کردیا تھا۔