Tag: In India

  • بھارت : سرکاری نوکری کے لیے باپ نے بیٹی فروخت کردی

    بھارت : سرکاری نوکری کے لیے باپ نے بیٹی فروخت کردی

    بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں باپ نے اپنی بیٹی کو سرکاری نوکری کے حصول کی خاطر فروخت کردیا جس کا انکشاف 8 سال بعد ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں کو اس بات کا علم 8 سال بعد ہوا جس کے بعد سارا معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر مقامی پولیس نے والد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع ناندیڑ کی رہائشی ایک خاتون نے 2009 میں مذکورہ شخص سے شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ اسی دوران 2011 میں اس شخص کے والد جو کہ سرکاری ملازم تھا انتقال ہوگیا۔

    ایسے میں وہ شخص ہمدردی کی بنیاد پر ہنگولی میں سب رجسٹرار آفس میں چپراسی کی نوکری حاصل کرنے والا تھا، چونکہ تیسرے بچے کی وجہ سے نوکری ملنے میں دشواری ہوتی اس لیے وہ ایک بیٹی کسی اور کو دینے کا سوچ رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق اس بات پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے بیوی کو گھر سے نکال دیا اور تینوں بچے اپنے والد کے ساتھ رہنے لگے۔ بعد ازاں اس شخص کو 2018 میں سرکاری نوکری مل گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ کچھ دنوں کے بعد خاتون کو معلوم ہوا کہ اس کے شوہر نے ان کی ایک بیٹی کسی رشتہ دار کو دے دی ہے، جس کے بعد خاتون نے ایک سماجی تنظیم اور وکیل سے رابطہ کیا، تمام تر معلومات اور تحقیقات کے بعد لڑکی سے متعلق معلامات درست ثابت ہوئیں۔

    خاتون نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ائی۔ خاتون نے الزام لگایا اس کی بیٹی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ خاتون نے مطالبہ کیا کہ اس کی بچی کو اس کے حوالے کیا جائے اور اس کے شوہر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    پولیس نے لڑکی کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم تاحال اس کی گرفتاری کی اطلاعات نہیں ملیں، واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سرکاری نوکری کیلیے صرف میاں بیوی اور دو بچوں کا ہونا ضروری ہے تین بچوں والا امیدوار سرکاری نوکری کیلیے نااہل ہوگا،یہ قانون 28 مارچ 2005 کو نافذ ہوا تھا۔

     

  • کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچ گئی، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کمبھ کے میلے میں بھگدڑ مچ گئی، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    ممبئی : بھارت میں کمبھ کے کمبھ کے میلے مچنے سے کم سے کم 30افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرپریاگ راج میں جاری کمبھ میلے میں مونی اماوسیا، کا دن سب سے مقدس ماناجاتا ہے، جس روز کنگا اور جمنا کے سنگم میں ڈبکی لگانے کے لیے لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔

    آج صبح بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کم سے کم 30افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ میلے میں اس سے قبل بھی بھگڈر مچنے کے خطرناک واقعات پیش آچکے ہیں۔

    مقامی حکومتی عہدیدار آکنکشا رانا نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب ہجوم نے رکاوٹیں توڑکر آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔ دریا میں نہانے کے لیے جانیوالے لوگوں نے اچانک دھکا دینا شروع کردیا جس سے بہت سے لوگ کچلے گئے اور دم گھٹنے کے باعث متعدد بے ہو ش ہوگئے۔

    جائے وقوعہ کے ویڈیوز اور تصاویر میں دریا کے گھاٹ پر ایک افراتفری کا عالم تھا لوگوں کا سامان، کپڑے، جوتے، کمبل اور بیگ چاروں طرف بکھرے پڑے تھے، جس کے درمیان لوگوں کی لاشیں پڑی تھیں۔

    مقامی صحافیوں نے بڑی تعداد میں زخمیوں کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 1954میں ایک ہی دن کمبھ میلے کے دوران 400 سے زیادہ افراد کچل کر یا ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

  • بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی پلانٹ کی تیاری

    بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی پلانٹ کی تیاری

    بھارت کی تقریباً دو تہائی فیصد بجلی کوئلے سے پوری کی جاتی ہے، لیکن اب گجرات کے صحرا میں دنیا کے سب سے بڑے شمسی توانائی پلانٹ ’خواڈا پروجیکٹ‘ لگانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت صحرائے راجھستان میں بھادلا پارک میں شمسی توانائی کے سب سے بڑے منصوبے ’خواڈا پروجیکٹ‘ پر کام کر رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 60ملین سولر پینلز اور 770 ہوا سے چلنے والے ٹربائنز کے ساتھ، خواڈا منصوبہ ملک کی توانائی اور ماحولیاتی مسائل کے حل کی ایک عظیم مثال ہے۔

    گجرات کے شمال مغرب میں پاکستان اور ایران سرحد کے قریب وسیع و عریض صحرا میں قائم خواڈا شمسی پارک، بھارت کی قابل تجدید توانائی کے میدان میں بلند حوصلہ کی عکاسی کرتا ہے۔

    یہ منصوبہ 538 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جو تقریباً ممبئی کے برابر ہے اور اس میں 60 ملین فوٹو وولٹائیک پینلز اور 770 بڑے ہوا سے چلنے والے ٹربائنز شامل ہیں۔

    اس وقت یہ پلانٹ 1.73 گیگا واٹ توانائی پیدا کر رہا ہے اور توقع ہے کہ 2029 تک یہ صلاحیت 30گیگا واٹ تک پہنچ جائے گی، جس سے یہ دنیا کا سب سے طاقتور پاور پلانٹ بن جائے گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میگا پروجیکٹ میں بڑی اور نامور کمپنیاں شامل ہیں، جن میں اڈانی گرین انرجی جو بھارتی گروپ اڈانی کی ایک ذیلی کمپنی کے علاوہ فرانسیسی گروپ ٹوٹل انرجیز کا 20 فیصد اسٹریٹجک حصہ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی تقریباً 70 فیصد بجلی اب بھی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے اور 2030 تک توانائی کی طلب میں 50 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ فی الحال شمسی توانائی اکیلے اس خلا کو پورا نہیں کرسکتی۔

    دوسری جانب اڈانی گروپ کو امریکہ میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اسٹاک کی قیمتوں میں بھاری کمی آئی ہے اور مستقبل کے منصوبوں کی مالی اعانت کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔

    ٹوٹل انرجیز نے اس صورتحال کے پیش نظر اڈانی کے ساتھ اپنی سرمایہ کاری کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

  • بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے صاف انکار

    بھارت کا پاکستانی وفد کو ویزہ دینے سے صاف انکار

    بھارتی حکومت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر اپنی روش کو دہرا دیا، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز کانفرنس کے موقع پر
    بھارت نے پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو شرکت کیلئے ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ایئرٹریفک کنٹرولرز ایشیاء پیسیفک کانفرنس 11 نومبر تک دہلی میں منعقد ہورہی ہے
    جس میں پاکستان کے 3رکنی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے وفد نے شرکت کرنا تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے نئی دہلی جانے کیلئے چند ہفتے قبل ویزہ کیلئے درخواست دی تھی،
    بھارت نے کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرزکو ویزہ نہیں دیا، جس کے سبب پاکستان کا وفد کانفرنس میں شرکت کیلئے نہیں جاسکا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال اگست میں پاکستانی اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا تھا۔

  • مصنوعی ذہانت کی پہلی اسکول ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا

    مصنوعی ذہانت کی پہلی اسکول ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیا

    کیرالہ : مصنوعی ذہانت کی حامل بھارت کی پہلی اے آئی اسکول ٹیچر  نے کلاس روم میں انٹری دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کیرالہ کے اسکول میں پہلی اے آئی ٹیچر کو متعارف کرادیا گیا ہے، ایرس نامی اے آئی ٹیچر نے بچوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    بھارتی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست کیرالہ کے دارالحکومت تھروانت پورم اسکول نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کردہ ’آئرس‘ نامی ٹیچر کو متعارف کروا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

     

    متعارف کرائی گئی پہلی جنریٹیو اے آئی ٹیچر ’آئرس‘ بھارت کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ٹیچر ہے اور اسے مشہور ٹیک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maker Labs (@makerlabs_official)

    ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ انٹیل پروسیسر سے لیس ٹیچر تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

    ربورٹ ٹیچر تیار کرنے والی کمپنی میکر لیبز نے انسٹاگرام پر آئرس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ بچوں کے ساتھ کلاس روم میں موجود ہے، ویڈیو میں آئرس کو بچوں کے ساتھ کلاس روم میں ملتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ ٹیچر تین زبانیں بول سکتی ہے اور طلبا کے مشکل سوالات کے جواب بھی باآسانی دے سکتی ہے۔

  • بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بھارت : مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد

    بلند شہر : بھارت میں مودی سرکار کی سرپرستی میں نہتے اور بے گناہ مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، انتہاپسند ہندو مسلمانوں پر تشدد اور ان کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    بھارتی ریاست یوپی کے ضلع بلند شہر میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہندو انتہا پسندوں نے ساحل نامی مسلمان نوجوان کو درخت سے باندھ دیا۔

    ہندو انتہا پسندوں نے ساحل کا سرمونڈ دیا اور اسے جے شری رام کا نعرہ لگانے پرمجبور کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    واضح رہے کہ مودی کا ہندوستان مسلمانوں اوراقلیتوں کے لئےانتہائی غیر محفوظ ہو چکا ہے مودی کے ہندوستان میں ایسے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھی رہنا محال ہو چکا ہے۔

  • بھارت : آسمانی بجلی نے 14 افراد کی جان لے لی

    بھارت : آسمانی بجلی نے 14 افراد کی جان لے لی

    بھارت میں آسمانی بجلی نے غریب کسانوں کی زندگی چھین لی، ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں درمیانے درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔

    انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چاراموات ضلع پوربا بردھمان جبکہ دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں اس کے علاوہ دیگر مضافاتی علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں جان سے جانے والے افراد زیادہ تر کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں روز مرہ کے کام میں مشغول تھے۔

  • بھارت : گائے کا گوشت لانے کے الزام میں ایک اور مسلمان قتل

    بھارت : گائے کا گوشت لانے کے الزام میں ایک اور مسلمان قتل

    پٹنہ : بھارت میں انتہا پسند ہندو جماعت کے کارندوں نے گائے کا گوشت لے جانے کے شُبے میں ایک مسلمان کو راڈوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل اور دوسرے کو زخمی کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع سیوان میں پیش آیا جہاں56 سالہ شخص نسیم قریشی کو جنونی ہندوؤں کے جتھے نے تعاقب کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مقتول نسیم قریشی جو اپنے بھتیجے کے ساتھ گوشت اور دیگر سامان لے کر گھر جا رہا تھا کہ مشتعل ہجوم نے اسے روک کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے نسیم اور اس کے بھتیجے کو ایک مسجد کے قریب پکڑا تھا جہاں سے انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ہجوم نے ان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے بعد کچھ لوگوں نے دونوں زخمیوں کو پولیس کے حوالے کیا۔

    پولیس کے مطابق نسیم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ للاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • خوفناک حادثہ : پُل ٹوٹنے سے 400 افراد دریا میں جا گرے، 60 ہلاک

    خوفناک حادثہ : پُل ٹوٹنے سے 400 افراد دریا میں جا گرے، 60 ہلاک

    گجرات : بھارت میں کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 400 افراد دریا میں گرگئے۔ واقعے میں اب تک 60افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں کیبل برج اچانک ٹوٹ کر گر پڑا جس کے بعد چار سو افراد دریائے مچھو میں جاگرے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک بتیس لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے مذکورہ کیبل برج کو انتظامیہ نے پانچ روز قبل ہی تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھولا تھا۔

    حادثے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر بھگڈر مچ گئی، ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں بھارتی صدر اور وزیراعظم نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو کام تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔