Tag: in karachi

  • پی پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، بلاول

    پی پی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، بلاول

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں کلین سوئپ کرے گی،جیالے اس شاندار کامیابی کے لیے پہلے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع کے عہدوں کے لیے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو کے بعد کیا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف اور پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، فریال تالپر، سینیٹر شیری رحمان، سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، سینیٹر عاجز دھامرہ، سینیٹر سعید غنی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا سمیت دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

    بلاول بھٹو زداری نے انٹرویو کے لیے آئے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہید بی بی رانی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سیاست کی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے اپنی جان تک دینے سے دریغ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی سطح پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے، ہم آئندہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں گے اور کراچی سے بھی کلین سوئپ کریں گے۔ چیئرمین پی پی نے کارکنان کو جیت کی پہلے سے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے پی پی کی قیادت سنبھالتے ہی تمام صوبائی تنظیمی کمیٹیاں تحلیل کر کے پارٹی کام بڑھانے کے لیے کارکنان کو تجاویز اور آراء دینے کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی: بائیک سوار ڈکیت کی خاتون سہولت کار

    کراچی: بائیک سوار ڈکیت کی خاتون سہولت کار

    کراچی: شہر قائد کے رہائشی ہوشیار ہوجائیں بائیک پر مرد کے ساتھ خاتون کو دیکھ کر بھی مطمئن نہ ہوں،اسٹریٹ کرمنلز نے وارداتوں کا نیا طریقہ نکال لیا اور خواتین کو بائیک پر بٹھا کر وارداتیں کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق بائیک پر مرد کے ساتھ خاتون کو دیکھ کر نہ ہی پولیس والے اسے روکتے ہیں اور نہ لوگ اسے ڈکیت سمجھ کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہے کیوں کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شامل ہوچکی ہیں اور آئے دن کہیں نہ کہیں خاتون ڈکیت یا ڈاکو رانی کے پکڑنے جانے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک فوٹیج کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن سیکٹر 14 بی سے موصول ہوئی جس میں ایک بائیک پر سوار خاتون اپنے ساتھی کی ڈکیتی میں مدد کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

    یہ واردات دو روز قبل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر پیچھے بیٹی خاتون نے نقاب ڈالا ہوا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر گلی میں گھومتے رہے اور موقع ملنے پر واردات کر ڈالی۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر کامل عارف کے مطابق یہ وارداتیں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے  میں زیادہ ہورہی ہیں، لوگ انہیں فیملی سمجھ  کر توجہ نہیں دیتے اور یہ اچانک لوٹ مار شروع کردیتے ہیں جب کہ پولیس بھی خاتون کو دیکھ کر بائیک کو نہیں روکتی۔

  • کراچی: ڈھائی کروڑ کی آبادی کیلئے فائر کی چند گاڑیاں

    کراچی: ڈھائی کروڑ کی آبادی کیلئے فائر کی چند گاڑیاں

    کراچی: شہر قائد میں ڈھائی کروڑ کی آبادی ہونے کے باوجود فائر بریگیڈ کی چند گاڑیاں ہیں جن کی اکثریت خراب ہے، لیاری میں آگ لگی تو فائر بریگیڈ کی گاڑی کودھکا لگا کر لایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی کے حامل کراچی میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی تعداد نہایت کم ہے اور جو موجود ہیں وہ ان فٹ ہیں اس کا مظاہرہ آج لیاری میں لگنے والی آگ کی صورت میں ہوا جہاں فائر بریگیڈ کی گاڑی کو دکھا لگانا پڑ گیا۔


    اسی سے متعلق: کراچی: پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی


    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق اگر شہر میں آتشزدگی کا کوئی بڑا واقعہ پیش آجائے تو فائر بریگیڈ کے پاس موجود گاڑیاں اس فوری بجھانے کی اہلیت نہیں رکھتیں، عملہ بھی کم ہے، جائے حادثہ پر پانی لانے کے لیے بائوزر بھی کم ہیں اور کچھ خراب ہیں ساتھ ہی ملازمین کو مراعات کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب ملازمین بھی ناخوش ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے اور وسیع و عریض شہر کے لیے آگ بجھانے والی صرف 36 گاڑیاں ہیں ان میں سے دو ناکارہ اور باقی دھکا اسٹارٹ ہیں، آگ سے بچانے والی کراچی فائر برگیڈ خود آئی سی یو میں ہے۔

    بلند و بالا عمارتوں کو آگ سے بچانے کے لیے شہر کو تین اسنارکل دیے گئے تھے،ان میں سے دو خراب پڑی ہیں، ایک سے زائد بلند عمارتوں میں آگ لگ جائے تو ایک اسنارکل کہاں کہاں جائے گی۔

    فائر بریگیڈ کے افسران کاکہنا ہے کہ مرمت کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے، آگ سے لڑنے والے اپنے حالات سے لڑ رہےہیں۔

    فائر فائٹرز اوور ٹائم اور نئی وردیوں سے بھی محروم ہیں، 6 ماہ گزر گئے عملے کو فائر رسک الاؤنس نہیں دیا گیا جس کے باعث وہ مایوسی کا شکار ہیں۔

  • القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    القاعدہ برصغیر کے چار رکن گرفتار، 50 خودکش جیکٹس بنانے والا بھی شامل

    کراچی: حساس اداروں نے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرکے القاعدہ برصغیر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ان میں پچاس سے زائد خود کش جیکٹس بنانے والا ملزم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرستان سے آئے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک قانون کی گرفت میں آ گیا، کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دیگر حساس اداروں نے کراچی کے علاقے اورنگی اور کورنگی میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان زکریا، نور غوثیہ، عاشق اور معیز کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر سے بتایا جاتا ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، دہشت گردوں کا تعلق  القاعدہ برصغیر سے ہے،دہشت گرد زکریا نے وزیرستان میں پاک فوج کے خلاف کارروائیاں اور کراچی آ کر چھپ گیا،دہشت گرد زکریا کراچی میں ٹارگٹ کلر کا سہولت کار تھا اور اس نے افغانستان میں تربیت بھی حاصل کی۔

    بتایا گیا ہے کہ پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر دہشت گرد نور غوثیہ بھی شامل ہے جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس تیار کیں اور وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کرکے کراچی میں آکر چھپ گیا تھا۔

     پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد عاشق بھتہ خوری اور جبری چندا وصول کرتا تھا اس کے ساتھ پکڑا جانے والا دہشت گرد معیز فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ملزمان کے قبضے سے خود کش جیکٹس ،چار  ہینڈ گرینڈ،گولیاں، پستول  اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے59 پیسے کمی

    کراچی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے59 پیسے کمی

    کراچی : نپیرا نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپےانسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نپیرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والا ریلیف مئی کے مہینے میں ایڈ جسٹ کیا جائے۔

    نیپرا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث بجلی کی قمیت میں کمی کی جارہی ہے۔