Tag: In Khairpur

  • لیڈی پولیس انسپکٹر کا قتل : شوہر ڈرامائی انداز میں گرفتار

    لیڈی پولیس انسپکٹر کا قتل : شوہر ڈرامائی انداز میں گرفتار

    خیر پور : پولیس نے لیڈی سب انسپکٹر کے قتل کا سراغ لگا لیا، ابتدائی تحقیقات میں ملزم شوہر نے بھانڈا پھوڑ دیا، قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بنا۔

    خیرپورکے علاقے ہنگورجہ میں فائرنگ سے لیڈی سب انسپکٹر زلیخا انصاری کے قتل کے مقدمے میں پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی سب انسپکٹر زلیخا انصاری کے قتل میں ملوث اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے گھر میں گھس فائرنگ کرنے کا بیان دیا اور بعد میں بیان بدلا کہ خاتون انسپکٹر نے خودکشی کی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی بیٹی کا رشتہ اپنے عزیزوں میں کررہی تھی جس پر مجھے اعتراض تھا۔

    ملزم شوہر نے مزید کہا کہ جھگڑے کے بعد میں نے غصے میں آکر بیوی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کےمطابق  مقتولہ ڈی آئی جی سکھر رینج کمپلین سیل کی انچارج تھیں۔

  • خیرپور میں پولیس اہلکار خواتین کو ہراساں کرنے لگے

    خیرپور میں پولیس اہلکار خواتین کو ہراساں کرنے لگے

    خیر پور : سندھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے بھی خواتین کو ہراساں کرنے واقعات سامنے آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیر پور کے تھانہ کنب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے دو خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، چوکی انچارج ٹالپر روڈ نے دو بہنوں کو ہراساں کیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام اصغر بھٹو نے ہمیں اکیلا پاکر تنگ کیا اور غلط الزامات لگا کر دو لاکھ روپے طلب کیے۔

    متاثرہ خواتین نے کہا کہ نواب شاہ شہر میں رہائش ہے اور رانی پور کسی کام سے آئے تھے اور گاڑی کے انتظار میں اسٹاپ پر کھڑے تھے کہ اہلکار نے ہمیں تنہا پاکر ہراساں کرنا شروع کردیا۔

    متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس آئی غلام اصغر نے کئی گھنٹے پکڑنے کے بعد ہمیں چھوڑ دیا۔