Tag: in KP

  • کے پی میں گورنر راج : مولانا فضل الرحمان نے اپنا مؤقف دے دیا

    کے پی میں گورنر راج : مولانا فضل الرحمان نے اپنا مؤقف دے دیا

    رحیم یار خان : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کے پی میں گورنر راج جمہوریت کی روح کے منافی ہے، اس کی حمایت نہیں کروں گا۔

    رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ضرور کہوں گا اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کوئی حکومت نہیں ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں جو کچھ ہوا بہت بُرا ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ساتھ ہی مولانا نے حکومت اور پی ٹی آئی کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مشورہ بھی دیا۔

    انہوں نے کہا کہ جلسہ یا احتجاج کرنا اپنی طرح سب کا حق سمجھتا ہوں، ڈی چوک پرجو ہوا غلط ہے تاہم پی ٹی آئی بھی اپنے طرز عمل پرغور کرے۔

    جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں لیکن گورنر راج اس مسئلے کا حل نہیں ہے تاہم آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں تاکہ حقیقی نمائندے میدان میں آئیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت رات گئے وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر مشاورت کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سمیت کابینہ سے باہر جماعتوں کو بھی گورنر راج کے معاملے پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، گورنر راج کی ابتدائی مدت 6 ماہ ہوگی جس کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں ہوگا۔

  • کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

    کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

    الیکشن کمیشن نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی  الیکشن مقررہ شیڈول 31 مارچ کو ہی ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  تاخیر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا جس کے مطابق کےپی میں بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے میں شیڈول کےمطابق ہوں گے

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے درخواست کی آج صبح سماعت کی تھی اور فیصلہ فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ فدا خان سمیت 5 درخواست گزاروں نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی۔

    مذکورہ درخواست پر پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرامرحلہ موخر

    الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کےفیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ یہ معاملہ خود دیکھیں اورالیکشن کرائیں۔

    شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کوہوناہے۔